پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت چلڈرن لائبریری کے بورڈ آف گورنرز کا 19 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں چلڈرن لائبریری کی ری اسٹرکچرنگ منصوبہ کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اسے فروری 25ء تک مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ محکمہ اطلات پنجاب کے مطابق بورڈ آف گورنرز کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے چلڈرن لائبریری کے امور کی بہتری کیلئے فنانس، پریکویورمنٹ، ٹیکنیکل اور گریوینس کمیٹیاں بنانے کی منظوری دی۔