کوئٹہ (پی پی آئی) گورنمنٹ ڈگری کالج کوئٹہ کے طلبانے تعلیمی فیسوں کی مد میں 70 فیصد اضافے کے خلاف جمعرات کو سریاب روڈ کوئٹہ کو بلاک کردیا جس کے باعث کوئٹہ اور چمن کے درمیان گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج کوئٹہ کے مشتعل طلبانے تعلیمی اداروں میں داخلوں کی فیس میں 70 فیصد اضافے کے خلاف سریاب روڈ کے علاقے گورنمنٹ ڈگری کالج کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک کردی۔ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پی پی آئی سے بات کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ سرکاری کالجوں میں زیادہ تر طلبا غریب گھرانوں سے آتے ہیں اور ان کے لیے بھاری تعلیمی اخراجات برداشت کرنا ممکن نہیں۔