امریکا کا پاکستان میں فوجی عدالتوں سے 25 شہریوں کو سزاؤں پر اظہار تشویش

واشنگٹن (پی پی آئی) امریکا نے 9 مئی کے مقدمات میں فوجی عدالتوں کی جانب سے 25 شہریوں کو سزائیں سنائے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاکستان کی فوجی عدالتوں کی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو 9 مئی کے مظاہروں میں ملوث شہریوں کے خلاف فوجی ٹریبونلز کی جانب سے سزاؤں کی سنائی جانے والی کارروائی پر تحفظات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں میں عدالتی آزادی، شفافیت اور مناسب عمل کی ضمانتوں کا فقدان ہے، پاکستانی حکام آئین میں درج منصفانہ ٹرائل کا احترام کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

یوم قائد اعظم پر ہمیں بطور قوم اپنا احتساب کرنے کی ضرورت ہے ' مسرت جمشید چیمہ

Tue Dec 24 , 2024
لاہور(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے بانی پاکستان کے یوم ولادت پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم نے اپنے نظریے اور سوچ سے تاریخ کا رخ بدل دیا اور مسلمانوں کے حقوق کیلئے بے مثال اور انتھک جدوجہد کی۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا […]