یونین پے انٹرنیشنل ایم نیٹ ایشین میوزک ایوارڈز کے لیے خصوصی اسپانسر – کارڈ یافتگان “یونین پے آن لائن پے منٹ” کے ذریعے پیشگی ٹکٹ خرید سکتے ہیں

شنگھائی، چین، 2 نومبر 2015ء/سن ہوا-ایشیانیٹ– 2015ء ماما 2 دسمبر کو ہانگ کانگ میں منعقد ہوں گے۔ 30 اکتوبر سے ماما کا خصوصی اسپانسر یونین پے انٹرنیشنل مختلف امتیازی رعایات پیش کرے گا، جن میں کارڈ (62 سے شروع ہونے والے کارڈز) کے حامل افراد کے لیے پیشگی ٹکٹ خریداری بھی شامل ہے۔ “یونین پے” کا لوگو اس روز اسٹیڈیم کے اندر اور باہر ظاہر ہوگا۔

جنوبی کوریا کی سی جے ای اینڈ ایم کارپوریشن کی میزبانی میں ماما ایشیا کے اہم ترین میوزک ایوارڈز ہیں۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ یونین پے انٹرنیشنل ماما کو خصوصی طور پر اسپانسر کررہا ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ ابھرتے ہوئے بین الاقوامی ادائیگی برانڈ کی حیثیت سے یونین پے کو ہر دل عزیز، متحرک اور پراعتماد ساکھ کی وجہ سے بیرون ملک لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد تسلیم کرچکی ہے۔ گزشتہ سال بگ بینگ اور ایکسو نے بالترتیب “یونین پے سال کے بہترین گانے” اور “یونین پے سال کے بہترین گلوکار” کے اعزازات جیتے تھے۔ رواں سال تقریب میں شرکت کرنے والے ستاروں کی ترتیب مزید حیران کن ہوگی۔

اپنی تاریخ میں ماما نے ہمیشہ بین الاقوامی ستاروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے۔ حیرانگی کی بات نہیں ہے کہ اس کا ٹکٹ حاصل کرنا مشکل ہے۔ کارڈ رکھنے والے افراد کا یہ مسئلہ حل کرنے کے لیے یونین پے انٹرنیشنل نے رواں سال پہلے ہی اپنے صارفین کے لیے 2,000 نشستیں محفوظ کروا لی ہیں۔ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک، مقامی و غیر ملکی یونین پے کارڈ یافتگان (http://www.hkticketing.com/) سے بذریعہ “یونین پے آن لائن ادائیگی” پیشگی طور پر یہ ٹکٹ خرید سکتے ہیں ۔ کارڈ یافتگان اپنی پسندیدہ موسیقی اور ستاروں کو ووٹ کرنے کے لیے یونین پے ہائیگو سائٹ (haigou.unionpay.com) میں بھی لاگ ان ہوسکتے ہیں۔

اس وقت ہانگ کانگ کے تقریباً تمام تاجر اور اے ٹی ایمز یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ ہانگ کانگ میں تقریب میں شرکت کے دوران یونین پے کارڈ یافتگان سن ہونگ کائی کے 10 سے زیادہ شاپنگ مالز پر خصوصی رعایت کا لطف بھی اٹھا سکتے ہیں (جن میں “ڈبلیو ٹی سی مور” کازوے بے میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور سم شا سوئی میں سن آرکیڈ شامل ہیں)۔ لان کوائی فونگ، تاؤ ہیونگ ریستوراں اور دیگر تاجر بھی یونین پے کارڈ یافتہ افراد کے لیے ترجیحی پیشکشیں فراہم کرتے ہیں۔ کارڈ یافتگان اپنے کارڈز جنوبی کوریا بھی لے جا سکتے ہیں جو یونین پے کریڈٹ کارڈز قبول کر سکتے ہیں اور 1,370 ہزار سے زیادہ تاجر پن نمبر ادائیگی کے لیے یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔

یونین پے انٹرنیشنل حالیہ چند سالوں میں متعدد بین الاقوامی ثقافتی و فنی سرگرمیوں میں متحرک انداز میں شامل رہا ہے۔ اس طرح کی شمولیت متعلقہ ممالک اور خطوں میں یونین پے کارڈ استعمال کرنے کا ترجیحی نظام مہیا کرتی ، کارڈ استعمال کے تجربے کو بڑھاتی، یونین پے برانڈ کے بین الاقوامی طور پر نظر آنے کو بہتر بناتی اور اس کے برانڈ کو تقویت دیتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog