کینٹن میلے نے ریموٹ وڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنے کاروبار کو متعارف کروانے کا نیا نمونہ پیش کردیا

گوانگ چو، چین، 25 فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر/– 119 واںکینٹن میلے نے حال ہی میں ممکنہ مہمانوں کی توجہ مبذول کرانے کے لیے وڈيوتشہیر کے سلسلے کا استعمال شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کینٹن میلے نے 2014ء میں عالمی تشہیر کے لیے پہلی بار انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا تھا اور 2016ء میں کینٹن میلے اور اس کے متوقع مہمانوں کے درمیان رابطے کو بہتر بنانے کے لیےپیمانے کو مزید پھیلائے گا۔

119th Canton Fair remote video sessions schedule.

119 ویںکینٹن میلے کے لیے 18 فروری سے مارچ کے اختتام تک ریموٹ وڈیو کانفرنسز کا سلسلہ پیش ہو رہا ہے۔ 15 ممالک میں 15 وڈیو کانفرنس کی جائیں گی۔ ہدف پر موجود مارکیٹوں میں روس، ترکی، بھارت، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور مزید شامل ہیں۔ دریں اثناءکینٹن میلہ امریکی مارکیٹ میں بھی گہرائی کو تلاش کرے گا۔ 2016ء کے دوران 36 ریموٹ وڈیو کانفرنسز چھ خطوں – ایشیا، مغربی ایشیا اور افریقہ، یوریشیا، یورپ، امریکین اور اوقانوسیہ- کے 33 ممالک میں ہوں گی۔

کینٹن میلے میں دفتر امور خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جناب لیو چوانڈونگ نے کہا کہ “کینٹن میلہ اب تیزی سے شراکت داروں کی تلاش کر رہا ہے اور صنعتی و کمرشل محکمہ جات، معروف ٹریول ایجنسیوں اور دنیا بھر کی ایئرلائنوں کے ساتم کام کر رہا ہے۔ہم 106 صنعتی وکمرشل اداروں کے ساتھ تعاون کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کر چکے ہیں جن میں گریٹرنیویارک چیمبر آف کامرس، آسٹریلیا چائنا بزنس کونسل، نیوزی لینڈچائنا ٹریڈ ایسوسی ایشن اور کیمرا ڈی کمرشیو اٹالو چائنیز جیسی بڑی انجمنیں شامل ہیں۔ تشہیری تقریبات بذریعہ وڈیو کنکشن کو دنیا بھر میں ہمارےی شراکت داروں کا سہارا بھی حاصل ہے۔”

وڈیو کانفرنس کو کاروابری پیشرفت اور معلومات کے بہاؤ کے عمل کو مارکیٹ کے میلان کے مطابق بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

وڈیو سیشن کا شیڈول دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں:

http://static.prnasia.com/pro/media/201602/cf/video_schedule.jpg

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے: vip_service@cantonfair.org.cn

کینٹن میلے کے بارے میں

چائنا درآمدات و برآمدات میلہ، جسے کینٹن میلہ بھی کہا جاتا ہے، ہر سال دو مرتبہ موسم بہار و خزاں میں گوانگ چو میں منعقد ہوتا ہے۔ 1957ء کے موسم بہار میں آغاز کے بعد سے اب تک 60 سال کی تاریخ رکھنے والا یہ میلہ طویل ترین تاریخ، اعلیٰ ترین سطح اور مصنوعات کی سب سے بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ عالمی خریداروں کی وسیع تر تقسیم اور چین میں سب سے زیادہ کاروباری آمدنی رکھنے والی جامع نمائش ہے۔ کینٹن میلہ چین میں 24,000اور بیرون ملک سے 500 سے زیادہ اداروں کی توجہ حاصل کرچکا ہے جو اچھی ساکھ اور زبردست استحکام رکھتے ہیں۔ کینٹن میلے کی توجہ لچک دار اور متنوع انداز تجارت کے ساتھ درآمدی و برآمدی تجارت پر ہوتی ہے، اور ساتھ ساتھ یہ نمائش کنندگان اور خریداروں کو خدمات بھی فراہم کررہا ہے۔

تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20160225/0861601543-b

Latest from Blog