‫’ڈاٹ آرٹ’، آرٹ کی دنیا کے لیے مخصوصنیا انٹرنیٹ مقام 2016ء میں جاری ہوگا

یو کے سی آئی کے آئی سی اے این این کے ساتھ معاہدے پر دستخط تاکہ .ART کے اجراء کی اجازت مل سکے، پہلا ٹاپ-لیول ڈومین جو فن و ثقافت کے شعبے کے لیے مخصوص ہوگا

لندن، 31 مئی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– یو کے کری ایٹو آئیڈیاز لمیٹڈ (یو کے سی آئی) نے نئے .ART ٹاپ لیول ڈومین (ٹی ایل ڈی) کے اجرا اور اسے چلانے والا خصوصی آپریٹر بننے کے لیےانٹرنیٹ کارپوریشن فاراسائنڈنیمز اینڈ نمبرز، آئی سی اے این این کے ساتھ اواخر مارچ میں ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ اواخر خزاں 2016ء میں جاری ہونے والا .ART ایک نیا اور غیر تعمیر شدہ انٹرنیٹ مقام ہے جو فن و ثقافت کی برادریوں کے لیے مخصوص ہے اور انہیں صنعت کی آن لائن موجودگی کو بہتر اور محفوظ بنانے کے لیے بنیادی ڈھانچہ فراہم کررہا ہے۔ نام پسند کرنے، مختصر نام اور تلاش کے لیے بہترین جواب اور آرٹس کی فوری پہچان کے ساتھ آرٹ کی عالمی دنیا کے پاس اپنے حاضرین کو ڈیجیٹل دنیا سے بامعنی انداز میں منسلک کرنے کا نیا موقع حاصل ہوگا۔

الوی کاسیموف، بانی یو کے سی آئی کہتے ہیں کہ “ہم طویل عرصے کے لیے .ART کے حصول پر خود کو بہت خوش قسمت تصور کرتے ہیں۔ ہم آرٹ کی آن لائن ترویج کے ولولہ انگیز نئے مرحلے کے آغاز پر ہ، اور .ARTفن و ثقافت کی برادری میں موجودہ اور مستقبل کے بڑے ناموں کے لیے اہم سہولیات کار بنے گا۔”

یو کے سی آئی کے سی ای اوجان میٹسن نے کہا کہ ہمارا ہدف موجودہ عجائب گھروں، گیلریوں، مصوروں، نیلام گھرو اور دیگر کو اپنے برانڈز کی حفاظت اور اسے بہتر بنانے میں مدد دینا ہے، تاکہ نئے اداروں کو .ART مقام کی تعمیر کے لیے متاثر کر سکیں اور آرٹ کے منظرنامے پر موجود ان نئے کھلاڑیوں کے لیے ڈومین نام دستیاب کریں جن کے نام دیگر ٹی ایل ڈیز پر دستیاب نہیں اور وہ فوری طور پر آرٹ کی دنیا میں شناخت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔”

.ART کا عمل 2012ء میں شروع ہوا جب یو کے سی آئی نے اسے چلانے کے لیے درخواست جمع کروائی تھی۔ ڈاٹ آرٹ ٹو آئی سی اے ایناین، عالمی غیر منافع بخش ادارہ جو انٹرنیٹ ڈومین نام پالیسی کو منظم کرنے اور نگرانی کرنے کا ذمہ دار ہے۔ 2014ء میں آئی سی اے این این نے عام ٹاپ-لیول ڈومین کی تعداد کو بڑھایا جن میں بڑے شہروں جیسا کہ .nyc اور .london، صنعت کے مختلف ڈومین نام جیسے .luxury اور .guru؛ اور ساتھ ساتھ برانڈز جیسا کہ .axa، .bmw اور .google شامل تھے۔ اب اس نئے معاہدے کے ہونے کے ساتھ .ARTڈومین کا آغاز 2016ء کے اواخر میں ہوگا۔

.ARTڈومین نام کی درخواست یا .ART کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ویبسائٹ ملاحظہ کیجیےwww.dotart.domains۔

ڈاٹ آرٹ کے بارے میں

لندن میں قائم کری ایٹو آئیڈیاز لمیٹڈ .ARTڈومین کی تیاری اور اس کے اجراء کا ذمہ دار ہے۔ یو کے سی آئی کے بانی الوی کاسیموف ایک معروف کاروباری شخصیت ہیں اور 2014ء میں انہیں فوربس کی جانب سے روس کے معروف منصوبوں میں سرمایہ کار کی حیثیت سے تسلیم کیا گیا تھا۔ جناب کاسیموف ماسکو کے ملٹی میڈیا آرٹ میوزیم کے بورڈ آف ٹرسٹیز میں خدمات انجام دیتے ہیں اور کئی معروف نمائشوں اور اشاعتوں کو اسپانسر کر چکے ہیں، جن میں 2012ء میں نیویارک کی اے بی اے گیلری میں پیش کردہ “رشیئن آرٹ فرام پرائیوٹ کلیکشنز: بوروکووفسکی ٹو کاباکوف” شامل ہے۔ جان میٹ سن، سی ای اویو کے سی آئی، پہلے آرکیٹیلوس میں سی ای او اور ارنسٹ اینڈ ین گاور کے پی ایم جی میں شراکت دار تھے جہاں انہوں نے آئی سی اے ایناین کو جی ٹی ایل ڈی پروگرام پر مشاورت دی۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں www.dotart.domains۔

آئی سی اے ایناین کے بارے میں

انٹرنیٹ کارپوریشن فاراسائنڈنیمز اینڈ نمبرز (آئی سی اے ایناین) ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کا مقصد ایک مستحکم، محفوظ اور یکجا عالمی انٹرنیٹ فراہم کرنا ہے۔ انٹرنیٹ پر دوسرے شخص تک پہنچنے کے لیے آپ کو اپنے کمپیوٹر پر –ایک نام یا ایک نمبر کی صورت میں – ایک پتہ ڈالنا پڑتا ہے۔ یہ پتہ یکتا ہونا چاہیے تکہ کمپیوٹرز جان سکیں کہ ایک دوسرے کو کہا پانا ہے۔ آئی سی اے این این بے مثال شناخت کنندگان کو دنیا بھر میں ہم آہنگ کرنے اور سپورٹ کرنے میں مدد دیتا ہے۔ آئی سی اے این این این 1998ء میں ایک غیر منافع بخش عوامی مفاد کے ادارے اور ایک ایسی برادری کی حیثیت سے قائم ہوا جس کے شرکا دنیا بھر میں ہوں۔ آئی سی اے این این اور اس کی برادری انٹرنیٹ کو محفوظ، مستحکم اور باہم قابل عمل بنانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ مسابقت کو فروغ دیتا ہے اور انٹرنیٹ ناموں کے نظام کی بالائی سطح کے لیے پالیسی بناتا ہے اور دیگر یکتا انٹرنیٹ شناخت کاروں کے استعمال کو سہولت دیتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے دیکھیں: www.icann.org۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

فٹز اینڈ کمپنی | ٹیلر ماٹمین | ای میل: tmaatman@fitzandco.com | یلی فون: 9026-589-646 1+

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160525/372735LOGO

Latest from Blog