‫کیا آپ ٹوئفل (ر) ٹیسٹ کے لیے تیار ہیں؟ 7 ستمبر کو شروع ہونے والے ٹوفل ایم او او سی کے لیے آج ہی مفت اندراج کروائیں

ان 200,000 سیکھنے والوں میں شامل ہو جائیں جو پہلے ٹوئفل (ر) ٹیسٹ تیاری: انسائیڈرز گائیڈ کورس کے لیے اندراج کروا چکے ہیں

پرنسٹن، نیو جرسی، 25 جولائی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– بیرون ملک ایک انگریزی بولنے والی جامعہ میں تعلیم حاصل کرنا آپ کے مستقبل کی کامیابی کے لیے لامحدود مواقع فراہم کرتا ہے، اور اس کامیابی کا راستہ ٹوئفل (ر) ٹیسٹ کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔ ٹیسٹ کے خالق نے ایک چھ-ہفتہ ایم او او سی تیار کیا ہے تاکہ آپ کو اپنی انگریزی زبان کی مہارت بہتر بنانے اور ٹوئفل ٹیسٹ کی باریکیوں کو سمجھنے میں مدد دے۔

آج سے آپ ایم او او سی کے دوسرے مرحلے، ٹوفل ٹیسٹ تیاری: دی انسائیڈرز گائیڈ کے لیے بذریعہ ای ڈی ایکس اندراج کروا سکتے ہیں، جو ایک غیر برائے منافع آن لائن تدریسی مقام ہے جسے ہارورڈ اور میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے قائم کیا تھا۔ کورس 7 ستمبر 2016ء کو ٹیسٹ کے بارے میں عام معلومات کے ساتھ عالمی سطح پر جاری ہوگا۔ اس کے بعد آنے والے چار ہفتوں میں سے ہر ایک کی توجہ چار مہارتوں پر ہوگی مطالعہ، سننے، بولنے اور لکھنے پر جس کے بعد چھ ہفتوں میں ٹیسٹ دن کی معلومات اور دیگر مددگار معلومات کے ساتھ تکمیل ہوگی۔

کورس کے پہلے کامیاب مرحلے میں 200 سے زیادہ ممالک کے شرکا ٹوئفل ماہرین سے براہ راست سیکھنے کے لیے ہفتہ وار شامل ہوتے اور انگریزی بولنے والے کمرہ ہائے جماعت میں انگریزی کی مہارت کی مشق کرتے۔ آپ ایسے ہی شرکت کار ماحول اور دروس، وڈیوز اور ماضی کے ٹیسٹس میں سے نمونے کے طور پر سوالات مع جوابات کی تشریح کی توقع کر سکتے ہیں۔ بولنے و لکھنے کے دروس کے دوران ٹوئفل ٹیسٹ بنانے والے متعدد جوابات کا جائزہ لیں گے اور قدر پیمائی اور فیڈبیک دیں گے۔

نہ صرف آپ ٹیسٹ کے حصوں کی وسیع سمجھ، مددگار تیاری طریقے اور رجسٹریشن کی معلومات کے ساتھ جائیں گے، بلکہ آپ کو گفتگو کے مقامات کے ذریعے دنیا بھر کے طلبہ سے ملنے اور معلومات کا تبادلہ کرنے کا انوکھا موقع بھی ملے گا۔ آپ مطالعے کے گروپ تخلیق اور انگریزی سیکھنے کے حوالے سے اپنے ذاتی طریقے پیش کر سکتے اور بیرون ملک تعلیم کی تیاری کر سکتے ہیں۔ ایک عالمی کمرۂ جماعت کی حیثیت سے آپ کے لیے اس کا انتظام آپ کو کب اور کیسے سہولت ہو رابطہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

ایم او او سی سے ہفتہ وار وابستگی دو گھنٹہ فی ہفتہ سے زیادہ نہیں ہے۔ گو کہ کورس مفت ہے، آپ کے پاس معاوضے کے بدلے سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دینے کا اختیار ہوگا جو ایم او او سی کی تکمیل کے دوران آپ کی حاصل کردہ معلومات اور مہارت کو نمایاں کرے گا۔

کورس ایک انٹرنیٹ کنکشن کے ذریعے بیشتر ڈیوائسز پر قابل رسائی ہے۔ اگر آپ اپنا بہترین ٹوئفل اسکور حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آج ہی رجسٹریشن کے لیے ملاحظہ کیجیے https://www.edx.org/course/toeflr-test-preparation-insiders-guide-etsx-toeflx۔

ٹوئفل (ر) ٹیسٹ کے بارے میں

ٹوئفل (ر) ٹیسٹ برائے تعلیمی انگریزی دنیا بھر میں انگریزی زبان کا بڑے پیمانے پر قابل احترام جائزہ ہے، جسے 130 سے زیادہ ممالک میں 9,000 زیادہ تعلیمی اداروں کا تسلیم کردہ ہے۔ اب تک 30 ملین سے زیادہ طالب علم ٹوئفل ٹیسٹ لے چکے ہیں۔ ٹوئفل ٹیسٹ کے بارے میں مزید معلومات، بشمول رجسٹریشن، تدریس کے طریقے اور نمونہ جاتی سوالات ٹوئفل گو (ر) اینی ویئر ویب سائٹ www.toeflgoanywhere.org پر موجود ہیں۔

ای ٹی ایس کے بارے میں

ای ٹی ایس میں ہم زبردست تحقیق کی بنیاد پر جائزے تخلیق کرکے دنیا بھر کے افراد کے لیے تعلیم میں معیار و برابری کو آگے لے جاتے ہیں۔ ای ٹی ایس انفرادی شخصیات، تعلیمی اداروں اور حکومتی اداروں کو اساتذہ کی توثیق، انگریزی زبان کی تدریس اور ابتدائی، ثانوی اور بعد از ثانوی تعلیم کے لیے اور تعلیمی تحقیق، تجزیے و پالیسی غور و فکر کرکے خدمات فراہم کرتا ہے۔ 1947ء میں غیر برائے منافع ادارے کی حیثیت سے قائم ہونے والا ای ٹی ایس 180 سے زیادہ ممالک میں دنیا بھر کے 9,000 سے زائد مقامات پر سالانہ 50 ملین سے زیادہ ٹیسٹ بناتا، سنبھالتا اور انہیں درجے دیتا ہے – جن میں ٹوئفل (ر) اور ٹوئیک (ر) ٹیسٹس، جی آر ای (ر) ٹیسٹ اور دی پریکسس سیریز (ر) جائزے شامل ہیں۔ www.ets.org

Latest from Blog