‫2017ء شینچین بین الاقوامی مشینری مینوفیکچرنگ انڈسٹری نمائش: چین میں اسمارٹ مینوفیکچرنگ صنعت کے لیے نیا محرک

شینچین، چین، 5 دسمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– 18 ویں شینچین بین الاقوامی مشینری مینوفیکچرنگ انڈسٹری نمائش (ایس آئی ایم ایم) 29 مارچ سے یکم اپریل 2017ء تک شینچین کنوینشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ہوگی۔ جنوبی چین کا یہ سب سے بڑا ساخت گری میلہ، جس کا 110,000 مربع میٹر نمائشی علاقہ نمائش کنندگان سے بھرا پڑا ہوگا جو چین کی انڈسٹری 4.0 مشینری بنانے کی صنعت کے فہم اور چین کے دریائے پرل کے ڈیلٹائی علاقے (پی آر ڈی) کی علاقائی ساخت گر گنجائش کی مثال پیش کریں گے۔

پی آر ڈی غیر معمولی پیداواری گنجائش اور ایک بڑی مارکیٹ رکھتا ہے۔ “دنیا کے کارخانے” کے طور پر بھی معروف یہ علاقہ علاقائی حکومت کی فائدہ مند پالیسیوں کی مدد اور جنوبی چین کی مارکیٹ سے قربت کا فائدہ اٹھانے کے ساتھ اسمارٹ ساخت گری میں اہم کامیابیاں حاصل کرچکا ہے۔ متحرک مارکیٹ اور فائدہ مند پالیسیوں کی بدولت ایس آئی ایم ایم بہت جلد جنوبی چین میں سب سے موثر ساخت گری میلہ بن چکا ہے۔

ایس آئی ایم ایم 2017ء میں 20 سے زیادہ ممالک کے 1,000 سے زائد ادارے، جیسا کہ +جی ایف+، ہیکساگون، میزیک، فینک، ٹرمپف اور ہانس لیزر، اپنے جدید ترین ساخت گری حلوں کا مظاہرہ کریں گے۔ پی آر ڈی نہ صرف ساخت گری آلوں کے لیے سب سے بڑی ممکنہ مارکیٹ بن چکا ہے؛ بلکہ صنعتی مصارف کے لیے مضبوط پیداواری گنجائش بھی بنا چکا ہے جیسا کہ کاٹنے کے اوزار، درستگی کے پرزے اور لوازمات۔ پی آر ڈی میں سب سے طاقتور ساخت گر دنیا کے سامنے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایس آئی ایم ایم میں جمع ہوں گے۔

ایس آئی ایم ایم 2017ء کی توجہ چین میں اسمارٹ مینوفیکچرنگ کے تمام پہلوؤں کا مظاہرہ کرنے پر ہوگی۔ نمائش لچگدار انداز میں ڈیجیٹل دھات کٹائی اور اسے ڈھالنے کے آلات، اعلیٰ معیار کے سامان، صنعتی روبوٹکس، پیمائش کی تکنیک، کلاؤڈ پیداواری انتظام و کنٹرول کے نظام ملاتا ہے تاکہ ایک اسمارٹ ساخت گری نظام بنایا جائے جو تمام صنعتی زنجیروں کا احاطہ کر رہا ہو۔ مزید برآں، کارخانے کی 3سی پیداواری لائن برائے اسمارٹ مینوفیکچرنگ پائلٹ منصوبوں کا مظاہرہ چین کی اسمارٹ ساخت گری تنصیب کو دیکھنے کی خاطر دنیا کے لیے ایک کھڑکی ہوگا۔

ایس آئی ایم ایم 2017ء میں 9 موضوعاتی خیمے ہوں گے۔ یہ نمائشیں سی این سی، روبوٹکس، صنعتی پیمائشی آلات، آٹومیشن، کٹائی کے آلات، سانچہ اور ڈھالنے، دھاتی مادوں، درستگی کے پرزے اور 3ڈی پرنٹنگ کا احاطہ کریں گی۔ ایس آئی ایم ایم 2017ء ضبط معیار، روبوٹکس اور لچکدار دھاتی چادروں کی پیداواری لائنوں سے متعلق منصوبے سے میل کھاتے کانفرنس سیشنوں کی میزبانی بھی کرے گا۔ یہ پیشہ ورانہ اور اعلیٰ معیار کے پلیٹ فارمز حاضرین کو اس ہمیشہ تبدیل ہوتی صنعت کے حل تلاش کرنے اور اس بارے میں مزید جاننے میں مدد دیں گے۔

ایس آئی ایم ایم 2017ء کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے ایس آئی ایم ایم ویب سائٹ۔ مفت ٹکٹوں کے لیے یہاں رجسٹر کیجیے۔

Latest from Blog