اے پی آر انرجی کو امریکی ورجن جزائر میں ایل پی جی سے چلنے والا منصوبہ مل گیا

جدید پلانٹ کمرشل آپریشن میں ایل پی جی پر چلنے والے پہلے ٹی ایم 2500+ ٹربائن کو پیش کرتا ہے

جیکسن ول، فلوریڈا، 12 دسمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

بجلی کے فوری حل پیش کرنے والا معروف عالمی ادارہ اے پی آر انرجی آج اعلان کرتا ہے کہ اس نے امریکی ورجن جزائر کی واٹر اینڈ پاور اتھارٹی (واپا) کے ساتھ مائع پیٹرولیئم گیس (ایل پی جی) کے استعمال سے 25 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے 12 ماہ کے معاہدے پر دستخظ کردیے ہیں۔ منصوبہ ایک خاص طور پر تیار کردہ ٹی ایم 2500+موبائل گیس ٹربائن پیش کرتا ہے جو ایل پی جی پر کمرشلی چلایا جانے والا اپنی نوعیت کا پہلا ٹربائن ہے – یہ ایک اہم سنگ میل ہے جو صارفین کو دیگر روایتی پٹرولیئم ایندھنوں کے مقابلے میں ایک زیادہ سستا اور زيادہ صاف متبادل فراہم کرے گا۔

تصویر –http://photos.prnewswire.com/prnh/20161209/447572

یہ منصوبہ سال کے آغاز پر نجکاری کے بعد اے پی آر انرجی کی کاروباری فتوحات کے سلسلے میں سب سے نیا ہے، جو 2016ء میں کل حصول، پھیلاؤ اور توسیع کو 1 گیگاواٹ تک پہنچاتا ہے۔ منصوبہ موبائل گیس ٹربائنز کے استعمال کے ذریعے گزشتہ سال میں ادارے کا چھٹا حصول بھی ہے۔

اے پی آر انرجی ایگزیکٹو چیئرمین جان کیمپیئن نے کہا کہ “اپنی نوعیت کا اولین منصوبہ یو ایس وی آئی کو بجلی کی پیداوار پر لاگت اور ماحولیاتی اثر کو کم کرکے ایل پی جی کے بنیادی ڈھانچے میں بڑی سرمایہ کاری کا فائدہ اٹھانے کا موقع دے گا۔ ماہرین پیش بینی کر رہے ہیں کہ اگلے دو سالوں میں ڈیزل ایندھن کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ ہوگا جبکہ ایل پی جی کی قیمتیں بدستور مستحکم رہیں گی۔ ایل پی جی کا استعمال واپا کو ڈيزل سے چلنے والے انجنوں کے مقابلے میں کافی بچت دے گا کہ جن کا استعمال کیریبیئن میں عام ہے۔”

واپا ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سی ای او جولیو ریمر سینئر نے کہا کہ “ورجن جزائر میں بجلی کی پیداوار کے لیے بنیادی ذریعے کے طور پر کم خرچ اور صاف ایل پی جی کا ایندھن کا استعمال حالیہ تاریخ میں واپا کی جانب سے اختیار کیا گیا واحد سب سے بڑا سرمایہ منصوبہ ہے۔ ہم اپنے صارفین کو ممکنہ طور پر کم قیمتیں دینے کے لیے پرجوش ہیں اور خوش ہیں کہ آج اے پی آر انرجی کے ساتھ معاہدے پر دستحط ورجن جزائر میں ہمارے توانائی حل کا حصہ ہوگا۔ اب سالوں کے لیے واپا اے پی آر انرجی پر ایک مثبت اثر رکھے گا، اور ہم ایل پی جی سے چلنے والے ٹی ایم2500+ کو کمرشل استعمال میں لانے کے لیے دنیا کا پہلا بجلی ادارہ بننے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے پر خوش ہیں۔”

کیمپیئن توقع رکھتے ہیں کہ یہ منصوبہ دیگر اداروں کے لیے ایک مثال کا کام کرے گا جو متبادل سستے ایندھن ذریعے کے طور پر ایل پی جی کا فوری فائدہ اٹھانا چاہ رہے ہیں۔ “دنیا بھر میں کئی مارکیٹوں بالخصوص کیریبیئن اور افریقہ و ایشیا کے حصوں میں ایل پی جی میں دلچسپی بڑھ رہی ہے کہ جہاں گزشتہ چند سالوں میں ایندھن کی دستیابی بڑھ چکی ہے۔”کیمپیئن نے کہا۔ “ٹی ایم2500+ ٹربائن ان چدید فوری ٹیکنالوجیوں میں سے ایک ہے جو ایل پی جی پر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور صارفین کو قیمت اور دستیابی پر مختلف ایندھنوں کے درمیان فوری منتقل ہونے کی اضافی لچک فراہم کرتی ہے۔”

نیا منصوبہ اے پی آر انرجی کے موجودہ 25 میگاواٹ ڈیزل سے چلنے والے ٹربائن کو مکمل کرتا ہے جو 2012ء میں واپا کے لیے نصب کیا گیا تھا، اور یوں اس مقام کی کل پیداوار کو 50 میگاواٹ تک لاتا ہے۔

اے پی آر انرجی کے بارے میں

اے پی آر انرجی فوری موبائل ٹربائن بجلی فراہم کرنے والا دنیا کا معروف ادارہ ہے۔ ہمارے فوری، لچکدار اور مکمل خدمت فراہم کرنے والے توانائی حل صارفین کو قابل بھروسہ بجلی تک فوری رسائی دیتے ہیں، جہاں بھی اور جب تک انہیں اس کی ضرورت ہو۔ جدید، ایندھن موثر ٹیکنالوجی کو صنعت کے امتیازی تجربے کے ساتھ ملا کر ہمارے آگے بڑھائے جانے کے قابل کلیدی پلانٹس دنیا بھر میں شہروں، ملکوں اور صنعتوں کو چلانے میں مدد دیتے ہیں، ترقی یافتہ دنیا میں بھی اور ترقی پذیر مارکیٹوں میں بھی۔ مزید معلومات کے لیے www.aprenergy.comپر ادارے کی ویب سائٹ دیکھیں۔

لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20120207/FL48583LOGO

پریس فوٹو گیلری

Latest from Blog