سی ای ایس میں نئے کی بورڈ بلیک بیری اسمارٹ فون کی جھلک دیکھیں

نیا بلیک بیری تحفظ، سودمندی اور پائیداری پر مبنی خصوصیات رکھتا ہے

لاس ویگاس، 5 جنوری 2017ء/پی آرنیوزوائر/– ٹی سی ایل کمیونی کیشن ٹیکنالوجی ہولڈنگز لمیٹڈ (“ٹی سی ایل کمیونی کیشن”) نے آج انٹرنیشنل کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) میں اپنے نئے بلیک بیری پریمیم کی بورڈ اسمارٹ فون کی ایک جھلک پیش کی۔ یہ برانڈ اور سکیورٹی سافٹویئر کا احاطہ کرنے والے بلیک بیری کے ساتھ طویل المیعاد لائسنسنگ کے معاہدے کی سمت پہلی پروڈکٹ ہے۔

http://photos.prnasia.com/prnvar/20170104/8521700053
http://photos.prnasia.com/prnvar/20170104/8521700053LOGO

نیا بلیک بیری اسمارٹ ذہن میں تین بنیادی خصوصیات کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے: تحفظ، سودمندی اور پائیداری۔ یہ بے مثال موبائل تحفظ اور سافٹویئر تجربے کی بنیاد پر بنایا گیا ہے جو ایک اینڈرائیڈ اسمارٹ فون پر دستیاب سب سے مکمل ترین تحفظ پیش کرے گا۔ امتیازی بلیک بیری کی بورڈ اور متعدد ایپس نے، جیسا کہ ہب+،کاروباری و پیشہ ورانہ استعمال کے لیے اس کی سود مندی کو ممکن بنایا ہے۔ اور اپنے ہارڈویئر ڈیزائن کی عمدگی کے ساتھ یہ حقیقی پائیداری رکھتا ہے۔

نکولس زیبل، چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹی سی ایل کمیونی کیشن نے کہا کہ “ٹی سی ایل کمیونی کیشن میں ہم صارفین اور کاروباری صارفین کے لیے بہترین بلیک بیری مصنوعات تخلیق کرنے سے وابستہ ہیں۔”

گو کہ نئے بلیک بیری اسمارٹ فون کا نام اور حتمی تفصیلات اگلے ماہ بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس 2017ء میں باضابطہ طور پر ظاہر کی جائیں گی (عملی ہدایات کے لیے جگہ حاصل کرنے کے لیے GlobalPR@tcl.com پر رابطہ کریں)، جناب زیبل سی ای ایس میں بلیک بیری کے برانڈ یافتہ مصنوعاتی پورٹ فولیو میں طویل المیعاد سرمایہ کاری کی جانب اپنے وژن کو ظاہر کیا، “بلیک بیری کے اسمارٹ فون سافٹویئر پلیٹ فارم کے ساتھ یہ شراکت داری زیادہ محفوظ اینڈرائیڈ مصنوعات تخلیق کرے گی۔”

اوائل 2017ء میں دستیاب نیا بلیک بیری بہترین غیر معمولی خصوصیات پیش کرتا ہے بشمول:

کی بورڈ: دنیا کا اب تک کا جدید ترین انٹیلی جینٹ کی بورڈ: ٹچ حساس مع پیش گویانہ ٹائپنگ خصوصیت، آپ کے لکھنے کے انداز اور زبان کی ترجیحات کے اعتبار تیار کردہ

لمس پذیری: انتہائی چمکدار پالش شدہ بٹن جو ظاہری شیشے جیسی صورت دکھاتا ہے، ڈیوائس کے سامنے کے حصے پر ایک مستقل چمکدار نظارہ دتا ہے

تحفظ: ڈیوائس سکیورٹی بھروسہ مند بلیک بیری سکیورٹی سافٹویئر کو استعمال کرکے تیار کی گئی ہے جو آپ کے کارپوریٹ اور ذاتی ڈیٹا کے بہترین تحفظ کو فوری یقینی بناتی ہے

اینڈرائیڈ: آپ کی تمام ایپس اور ڈیٹا تک رسائی کے لیے 100 فیصد اینڈرائیڈ اور مکمل اینڈرائیڈ مکمل اور او ایس اپڈیٹس

ٹی سی ایل کمیونی کیشن، شمالی امریکا کا چوتھا سب سے بڑا ہینڈ سیٹ بنانے والا اور آئی ڈی سی کے مطابق سرفہرست 10 عالمی بنانے والوں میں سے ایک، اداروں اور صارفین دونون کے لیے ایک تیسرے آپشن کے ساتھ اعلیٰ اسمارٹ فون مسابقتی منظرنامے کو وسعت دے رہا ہے۔ ادارہ کلیدی رحجانات (ایم بی بی، آئی او ٹی، سکیورٹی، وی آر)، رسدی زنجیر، اسمارٹ ڈیوائسز اور بلینڈڈ برانڈ پورٹ فولیوز کا آزمودہ ریک ریکارڈ رکھتا ہے۔

ٹی سی ایل کمیونی کیشن کے بارے میں

ٹی سی ایل کمیونی کیشن ٹیکنالوجی ہولڈنگز لمیٹڈ تین کلیدی برانڈز – ٹی سی ایل، الکاٹیل اور بلیک بیری – کے تحت دنیا بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ مصنوعات اور خدمات کا بڑھتا ہوا پورٹ فولیو ترتیب دیتا، تیار اور مارکیٹ کرتا ہے۔ ادارے کی مصنوعات کا پورٹ فولیو اس وقت شمالی امریکا، لاطینی امریکا، یورپ، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا بحر الکاہل بھر میں 160 سے زیادہ ممالک میں فروخت ہوتا ہے۔ ٹیلی کمیونی کیشنز تحقیقی ادارے آئی ٹی سی اور ادارے کے ڈیٹا کے مطابق ادارہ 2016ء کی تیسری سہ ماہی میں عالمی فون بنانے والوں اور عالمی اسمارٹ فون بنانے والوں میں بالترتیب 7 ویں اور 10 ویں نمبر پر ہے۔ ادارہ عالمی ٹیبلٹ بنانے والوں میں بھی 7 نمبر پر ہے۔

ہانگ کانگ میں صدر دفاتر رکھنے والا ٹی سی ایل کمیونی کیشنز (ایچ کے ایس ای اسٹاک کوڈ: 2618) ہوئیچو، چین میں انتہائی موثر مینوفیکچرنگ پلانٹ چلاتا ہے اور دنیا بھر میں 9 آر اینڈ ڈی مراکز رکھتا ہے۔ یہ دنیا بھر میں لگ بھگ 13,000 افارد کو ملازمتا دیتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.tclcom.com۔

ٹی سی ایل ٹی سی ایل کارپوریشن کا ایک رجسٹرڈ ٹریڈ مارک ہے۔ تمام دیگر ٹریڈمارک اپنے متعلقہ مالکان کی ملکیت ہیں۔ الکاٹیل ٹی سی ایل کمیونی کیشن کے لائسنس کے تحت الکاٹیل-لیوسینٹ کا ٹریڈ مارک ہے۔

بلیک بیری اور متعلقہ ٹریڈ مارکس، نام اور لوگوز بلیک بیری لمیٹڈ کی ملکیت ہیں اور امریکا اور دنیا بھر کے ممالک میں رجسٹرڈ اور/یا استعمال میں ہیں۔ تمام دیگر نشانات اپنے متعلقہ مالکان کی ملکیت ہیں۔ بلیک بیری کسی بھی تیسرے فریق کی مصنوعات و خدمات کا ذمہ دار نہیں ہے۔

رابطہ:

لینا یی
86-186-8882-1783+
GlobalPR@tcl.com

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20170104/8521700053
لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20170104/8521700053LOGO

Latest from Blog