مرک نے فوڈ سیفٹی ٹیسٹنگ میں مقام کو مضبوط کرنے کے لیے بایوکنٹرول کو حاصل کرلیا

– حصول فوڈ پیتھوجین ٹیسٹنگ میں مرک کی موجودہ مصنوعات کو مکمل کرتا ہے

– مرک کے لیے فوڈ پیتھوجین ٹیسٹنگ میں اپنے صارفین کے لیے کام کے حل مکمل کرنے کو پیش کرنا ممکن بناتا ہے

ڈارمسٹاڈٹ، جرمن، 4 جنوری 2017ء/پی آرنیوزوائر/– معروف حیاتی سائنس و ٹیکنالوجی ادارے مرک نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے غذائی حفاظت کی جانچ کے عالمی رہنما ادارے بایوکنٹرول سسٹمز انکارپوریٹڈ کو حاصل کرلیا ہے۔ یہ حصول خوراک و مشروبات کے شعبے میں مرک کے لیے نمو کے مواقع کھولتا ہے؛ خاص طور پر امریکا میں۔ مالی سودے کی تفصیلات پر رازداری پر رضامندی کا اظہار کیا گیا۔http://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_kpcyug7r/def_height/400/def_width/400/

تصویر – http://mma.prnewswire.com/media/453215/Merck_BioControl.jpg

بایوکنٹرول کی مستحکم فوری جانچ ٹیکنالوجی اور تیسرے فریق توثیق شدہ جانچ پلیٹ فارمز مرک کے آلات اور چیزوں کے پورٹ فولیو کو فوڈ پیتھوجین ٹیسٹنگ کے کام کو تیز کرنے کے لیے عملی حلوں کے کاروبار کو مکمل کرتے ہیں۔

مرک ایگزیکٹو بورڈ کے رکن اور لائف سائنس کاروبار کے سی ای او ادت بٹرا نے کہا کہ “بایو کنٹرول کا حصول جدید ٹیسٹنگ ٹیکنالوجی کے وسیع پورٹ فولیو کو فراہم کرکے عالمی خوراک رسد کو تحفظ دینے میں صارفین کی ہماری اہلیت کو مضبوط کرتا ہے۔ بایو کنٹرول کی جدید جانچ اور توثیق شدہ کٹس خورد حیاتیات، عمل تقطیر اور ای-کامرس میں مرک کی مضبوط کو ملا کر ایک مضبوط عالمی فراہم کنندہ پیش کرے گا جو فوڈ پیتھوجین ٹیسٹنگ کے شعبے میں سخت چیلنجوں کو حل کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا۔

کھانے کی چیزوں سے پھیلنے والے امراض اور انہیں واپس لیے جانے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد فوڈ سیفٹی کی اہمیت پر عالمی توجہ ہے جن میں کچے گوشت، انڈوں، سالمونیلا، لسٹیریا، ای کولی O157H7 اور کیمپائلوبیکٹر سے آلودہ تازہ بنائی گئی اور دودھ کی مصنوعات شامل ہیں۔ بایوکنٹرول کے مصنوعات پورٹ فولیو میں پیتھوجین کو پکڑنے والی کٹس شامل ہیں جو خوراک اور اجزا کو زہریلا بنانے والے جراثیم کو شناخت کرتی ہیں اور اس کے کلیدی صارفین میں گوشت پیدا کرنے والے شامل ہیں۔

فل فیلڈسائن، صدر اور چیف ایگزیکٹو بایوکنٹرول نے کہا کہ “مرک بایوکنٹرول، ہمارے صارفین اور ہمارے ملازمین کا بہترین گھر ہے۔ مرک کی لیبارٹری سائنسز میں رہنما کی حیثیت سے عالمی مارکیٹ موجودگی بایوکنٹرول کی جدید، صارف مائل حلوں کو دنیا بھر میں صارفین کی زیادہ بڑی تعداد تک پہنچائیں گے جبکہ وموجودہ صارفین کو مرک کے فوڈ سیفٹی مصنوعاتی پورٹ فولیو اور تجربے تک رسائی دے رہے ہیں۔ بایوکنٹرول کے لیے 350 سال پرانے عالمی معیار کے اور کام کو درست سمت میں کرنے کی ساکھ رکھنے والے ادارے کا حصہ بننا بہترین پھل ہے۔”

یہ حصول مرک کی لائف سائنس کاروبار کو کلیدی جغرافیوں میں بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے اور عملی تنصیبات میں صارفین کو امتیازی تجربہ فراہم کرتا ہے، بشمول خوراک و مشروبات کی حفاظتی جانچ۔ گو کہ کاروبار ادویات سازی پیداواری عمل اور مصنوعات کے لیے خوردبینی معیار بند حل جاری رکھے گا، جو ایسا شعبہ ے جہاں اس وقت کاروبار اس وقت زیادہ مارکیٹ حصہ رکھتا ہے، یہ حصول مرک کو خوراک و مشروب سیفٹی ٹیسٹنگ مارکیٹ میں اپنے صارفین کو مکمل فوڈ پیتھوجین ٹیسٹنگ پلیٹ فارم پیش کرے کا موقع دے گا۔

ایکیلوس پارٹنرز نے اس مالی سودے پر بایوکنٹرول کے مالی مشیر کی حیثیت سے کام کیا۔ نکسن پیباڈی ایل ایل پی نے مالی سودے میں مرک کی نمائندگی کی۔

بایوکنٹرول کے بارے میں

بایوکنٹرول 30 سے زیادہ سالوں سے فوڈ سیفٹی کے لیے جدت طراز فوری مائیکروبایولوجی ٹیسٹ فراہم کرنے والے معروف اداروں میں سے ایک ہے۔ یہ متنوع تیسرے فرق کا توثیق شدہ مصنوعاتی پورٹ فولیو سلسلہ فراہم کرتا ہے جس میں صنعتی مائيکروبایولوجی ٹیسٹنگ، خوراک میں پیدا ہونے والے جراثیم کا فوری سراغ لگانے کے طریقے، خورد اجسام کی مقداری پیمائش اور صحت کی نگرانی شامل ہیں۔ ادارہ بنیادی طور پر کھانے کی چیزیں بنانے والوں، اجزا فراہم کرنے والوں، کانٹریکٹ ٹیسٹنگ تجربہ گاہوں اور سرکاری تجربہ گاہوں کو اپنی مصنوعات فروخت کرتا ہے۔ بایوکنٹرول بیلیویو، واشنگٹن (امریکا) میں قائم ہے، جس کے دنیا بھر میں 100 سے زیادہ ملازمین ہیں۔ مالی سال 2015ء اس نے 34 ملین امریکی ڈالرز کی آمدنی تخلیق کی مزید معلومات کے لیے: ملاحظہ کیجیے www.biocontrolsys.com

تمام مرک خبری اعلامیے ای میل کے ذریعے مرک کی ویب سائٹ پر دستیابی کے ساتھ ہی بیک وقت جاری کیے جاتے ہیں۔ آنلائن رجسٹر ہونے، اپنے انتخاب کو تبدیل کرنے یا سروس کو ختم کرنے کے لیے www.merckgroup.com/subscribe پر جائیں۔

مرک کے بارے میں

مرک صحت عامہ، حیاتی سائنس اور کارکردگی کے مواد میں معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارہ ہے۔ تقریباً 50,000 ملازمین ایسی ٹیکنالوجیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہیں جو بہتر اور اضافی زندگی کو ممکن بناتی ہیں – حیاتی ادویات سازی علاج سے لے کر سرطان اور بافتوں کی مختلف سختیوں، سائنسی تحقیق و پیداوار کے لیے جدید نظام، اسمارٹ فونز اور ایل سی ڈی ٹیلی وژنز کے لیے مائع کرسٹل تک۔ 2015ء میں مرک نے 66 ممالک میں 12.85 بلین یوروز کی فروخت کیں۔

1668ء میں قائم ہونے والا مرک دنیا کا قدیم ترین ادویات ساز و کیمیائی ادارہ ہے۔ اس کی بنیاد رکھنے والا خاندان عوامی سطح پر مندرج اس کاروباری گروپ کے بیشتر حصص رکھتا ہے۔ ادارہ مرک نام اور برانڈ کے عالمی حقوق رکھتا ہے۔ واحد استثنا صرف امریکا اور کینیڈا ہے جہاں ادارہ ای ایم ڈی سیرونو، ملی پور سگما اور ای ایم ڈی پرفارمنس میٹیریلز کے نام سے کام کرتا ہے۔

Latest from Blog