نراڈا نے چین میں پہلا کمرشلائزڈ انرجی اسٹوریج سسٹم مکمل کرلیا

شنگھائی، 10 جنوری 2017ء/پی آرنیوزوائر/– نراڈا پاور سورس کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے جی سی ایل سلیکون کے لیے ڈیزائن تیار کردہ ایک بہت بڑا انرجی اسٹوریج سسٹم (پہلا مرحلہ: 1.5 میگاواٹ/12 میگاواٹ آور) کامیابی کے ساتھ خدمات کے لیے پیش کردیا ہے۔ یہ چین میں پہلا کمرشلائزڈ انرجی اسٹوریج سسٹم (ای ایس ایس) ہے۔

The 1st commercialized BESS in China

http://photos.prnasia.com/prnvar/20161228/0861614134

اس منصوبے میں نراڈا نے مجموعی ڈیزائن، تحصیل، تعمیر اور نظام کی تکمیل کی خدمات فراہم کرنے کے لیے بطور ای پی سی کردار ادا کیا اور بجلی کھپت کے انتظام، چلانے کے عمل اور اس کے بعد دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں بھی شامل رہا۔ اس منصوبے کی تکمیل نے ظاہر کیا کہ نراڈا ای ایس ایس کی کمرشلائزیشن میں سرفہرست نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے۔

ای ایس ایس ان کلیدی ٹیکنالوجیوں میں سے ایک ہے جو اسمارٹ گرڈ، ڈسٹری بیوٹڈ جنریشن، ری نیو ایبل انرجی انٹیگریشن، مائیکرو-گرڈ اور ساتھ ساتھ برقی گاڑیوں کی تیاریوں میں بھی لاگو ہوتی ہے۔ یہ پیداوار، ٹی اینڈ ڈی اور “میٹر کی پشت پر” خدمات کی فراہمی جیسا کہ پیک شیونگ، فریکوئنسی کنٹرول، بجلی رسد بھروسہ مندی کی بہتری وغیرہ کے پہلوؤں پر لاگو ہوتی ہے خاص طور پر ای ایس ایس قابل تجدید توانائی کی شمولیت کے لیے قبولیت کی صلاحیت کو کافی بہتر بنا چکا ہے، اور قابل تجدید ترقی اور کھپت کو ترجیحی سہولت دے چکا ہے۔

ای ایس ایس صنعت میں رہنما کی حیثیت سے نراڈا نے لیتھیم آیون ٹیکنالوجی، لیڈ کاربن ٹیکنالوجی، ای ایس ایس حل جدت طرازی اور مارکیٹنگ پیشرفت میں زبردست ترقی کی۔ 2016ء کے اختتام تک نراڈا 800 میگاواٹ آور سے زیادہ کے ای ایس ایس پہلے ہی مکمل کرچکا اور ذمے لے چکا ہے، اور زیادہ تر پیک شیونگ، فریکوئنسی ریگولیشن اور قابل تجدید توانائی تکمیل پر لاگو ہوتی ہے۔ منصوبے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں جیسا کہ چین، بھارت، کینیڈا، سنگاپور، انڈونیشیا، پاکستان وغیرہ۔

پہلے کمرشلائزڈ ای ایس ایس کے علاوہ نراڈا اب چین میں صنعتی پارک کے لیے سب سے بڑے ای ایس ایس پر کام کر رہا ہے، جو کل 15 میگاواٹ/120 میگاواٹ آور کی گنجائش رکھتا ہے۔ نراڈا کینیڈا اور بھارت کے قومی گرڈ میں شمسی فارم کے لیے فریکوئنسی ریگولیشن بھی فراہم کرتا ہے۔

نراڈا کے صدر نے اسمارٹ توانائی بالخصوص ای ایس ایس پر زبردست اعتماد ظاہر کیا اور کہا کہ “مستقبل میں فی کلو واٹ آور مستقل کمی کی بنیاد پر نراڈا جدید کاروباری نمونہ ‘سرمایہ کاری + آپریشن’ کو ای ایس ایس کمرشلائزیشن کو مسلسل آگے لے جائے گا،مسلسل جدت طرازی، ٹیکنالوجی بہتری اور اسمارٹ توانائی کی کمرشلائزیشن کے ذریعے پوری دنیا کے لیے توانائی کی ماحول دوست ترقی میں حصہ ڈالے گا۔”

نراڈا کے بارے میں

نراڈا پاور سورس کمپنی لمیٹڈ (ایس زید: 300068) رہائشی اور بڑے منصوبوں کے لیے اسٹوریج حل میں مہارت رکھنے والا ایک بین الاقوامی توانائی ادارہ ہے، جو 1994ء میں قائم ہوا اور 2016ء میں 1.3 ارب امریکی ڈالرز کی فروخت اور 800 میگاواٹ آورز سے زیادہ اسٹوریج گنجائش رکھتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ یا ملاحظہ کریں:

ای میل: ess@narada.biz
ویب: en.naradapower.com

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20161228/0861614134

Latest from Blog