ٹیئنز گروپ نے نوجوان نسل کو ہدف بناتے ہوئےعالمی برانڈنگ کی نئی حکمت عملی کا آغاز کردیا

تیانجن، چین، 2 فروری ، 2018 / سنہوا-ایشیا نیٹ / – 28 جنوری 2018ء کو ٹیئنز گروپ کے چیئرمین لی جن یوان نے ٹیئنز گروپ ہیڈکوارٹر تیانجن میں پریس کانفرنس کی اور دنیا بھرمیں اپنی برانڈنگ حکمت عملی اور گروپ کو مزید بہتر بنانے کا اعلان کیا۔ ٹیئنز گروپ کی جانب سے یہ اس سال کی پہلی کانفرنس تھی جس میں 6,000سے زیادہ افراد نے شرکت کی ۔ 30 کے پیٹے میں موجود نوجوان نسل پر توجہ مرکوز کرتےہوئے ٹیئنز گروپ کی بین الاقوامی توسیع اور نئی برانڈنگ کی حکمت ٹیئنز کی نئی حکمت عملی کو نئی شروعات، نئے طریقوں ،نئے کاروباری نمونوں اور نئے مستقبل کے موضوعات کی تکمیل کرے گی، جبکہ ہموار بین الاقوامی توسیع کو برقرار رکھے گی۔ ٹ

یئنز گروپ کا قیام 1995 میں عمل میں آیا۔ اپنے قیام کے 23 برس میں ادارہ ایک ننھی نجی انٹرپرائز سے آج ایک بین الاقوامی گروپ کا روپ دھار چکا ہے۔ اس وقت ٹیئنز گروپ کی دنیا کے ایک سو دس ممالک اور خطوں میں شاخیں ہیںجو بایوٹیکنالوجی، ہیلتھ مینجمنٹ، ہوٹل اور سیاحت، تعلیم و تربیت، ای-کامرس، بین الاقوامی تجارت اور مالیات جیسے شعبوں میں دنیا بھر کے 190 سے زیادہ ممالک کی مارکیٹوں کا احاطہ کرتے ہیں۔

ٹیئنز گروپ کی عالمی برانڈنگ حکمت عملی کانفرنس کا آغاز سینئر ڈائریکٹر آف گروپ برانڈز اور انٹرنیشنل پبلک ریلیشنزکیرل ہوینگ نے کیا۔ ہوینگ نے وضاحت کی کہ ٹیئنز گروپ کی مارکیٹ تحقیق نے اسے 30 سال کی نوجوانوں عورتوں کی جانب برانڈنگ توجہ مبذول کروانے کی طرف رہنمائی کی ہے اور ٹیئنز گروپ اپنی نئی برانڈنگ حکمت عملی کی ترویج کے لیے اپنی کوششوں کو آگے بڑھائے گا۔ کانفرنس میں ٹیئنز گروپ نے اپنے نئے برانڈ لوگو / وی آئی/ سی آئی،نئی اور پہلے سے بہتر پراڈکٹ پیکیجنگ اور نئی آفیشل ویب سائٹ کی بھی رونمائی کی۔ کمپنی کی نئی ڈیجیٹل مارکیٹنگ حکمت عملی ہر شعبے پر لاگو کی گئی ہے، جو ٹیئنز گروپ کے ترقی و تعاون کے مواقع میں دلچسپی رکھنے والے عالمی صارفین کو تعمیل کے واضح خیالات، تبادلہ خیال کے لیے ایک دوستانہ کمیونٹی اور مارکیٹنگ کے مواقع فراہم کررہی ہے۔

کانفرنس کے دوران ٹیئنز گروپ برانڈ کی بنیادی اقدار پر بھی زور دیا گیا، جن میں عالمی مارکیٹوں پر توجہ، عمل درآمد کو تحریک دینا اور مقامی برادری کی محبت، صحت اور ان کے لیے خدمات انجام دینے کے ٹیئنز گروپ کا برانڈ مشن شامل ہیں۔

ٹیئنز گروپ کی برانڈنگ حکمت عملی کی مجموعی طور پر بہتری اور اس کےکارپوریٹ سی آئی اوروی آئی سسٹمز کی بہتری ادارے کو دنیا میں ایک مثبت قوت بننے اور عالمی اتحاد قائم کرنے کے لیے نئی ساکھ دینا ممکن بنائے گی۔

ٹیئنز گروپ کی نئی سیلیز ٹیان ایم اینڈ وائی ہائیڈرا سیریز ،جس نے 2017ء میں بیسٹ ٹیسٹ ایوارڈ جیتا تھا ، سالانہ انرجی اسکن کئیر پروڈکٹ ایوارڈ، (چین اور عالمی چینی برادریوں کو خدمات دینے والی ایک معروف آن لائن میڈیا کمپنی سینا کارپوریشن کی جانب سے) کی تقریب میں پہلی بار عوامی سطح پر رونمائی کی گئی، جو حاضرین کی خوشی کا باعث بنی۔

کانفرنس سے پہلے ذرائع ابلاغ کو دیے گئے انٹرویو میں چیئرمین لی جن یوان نے 2018ء میں ٹیئنز گروپ کی عالمی توسیع کے لیے مواقع پر بات کی اور کہا کہ “اس سال عالمی اقتصادی انضمام اور معلوماترجحان بن جائیں گے۔ ٹیئنز گروپ اپنے نیٹ ورکس کے انضمام اور کاروباری تحریک حاصل کرنے کے لیے بگ ڈیٹا اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتا ہے، جو 224 ممالک اور خطوں کا احاطہ کرنے والے 21 علاقوں پر مشتمل ہے اور دنیا کے پانچ براعظموں میں اثر و نفوذ پاتے ہوئے چین کے بیلٹ اینڈ روز منصوبے کو پورا کر رہی ہے۔ٹیئنز گروپ کی ‘باہر جانے’ کی ہی نہیں بلکہ ‘اندر لانے’ کی حکمت عملی بھی کاروبار کو یقینی بنانے، ملازمتوں کو تحفظ دینے، صحت و تحفظ کو فروغ دینے، اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے متنوع منصوبوں کی آمد کا سبب بن رہی ہے۔

چینی نژاد امریکی رچرڈ شا جو پہلے دنیا کے بڑے سیلز گروپ کے پورٹ فولیو برانڈ مینجمنٹ اور اسٹریٹیجک پلاننگ کے نائب صدر رہ چکے ہیں ، نے حال ہی میں ٹیئنز گروپ کو بحیثیت جنرل مینیجر جوائن کیا ہے اور کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ شا نے کہا کہ چئیرمین لی جن یوان کا کاروباری تنوع،نیٹ ورک انضمام اور کاروباری مطابقت پذیر ماحولیاتی نظامبین الاقوامی تعامل کے لیے ایک تجارتی میکانزم تشکیل دیتا ہے۔ یہ بلاشبہ ایک منفرد حکمت عملی ہے جو ایک نمایاں کاروباری نمونے اور برانڈ ترقی کا رحجان بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

دبئی میں ٹیئنز گروپ کی پیشرفت کے حوالے سے، جس کا ذکر دبئی کے سی اے ٹی وی پر ہوا، چئیرمین لی نے کہا کہ ٹیئنز گروپ 2000ء کے اوائل سے دبئی میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ مقامی روایات و ثقافتکا بھرپور احترام کرتے ہوئے ٹیئنز گروپ نے دبئی صارفین کے گروپ کا درست تعین کیا، بنیادی طور پر نوجوانوں کی مارکیٹ کو ہدف بنایا اور ٹیئنز گروپ کی مصنوعات کی قدر و اہمیت پر صارفین کو واقعتاً مطمئن کرنے کے لیے تجربے کی بنیاد پر مارکیٹنگ فراہم کی۔ یہ حکمت عملی دبئی میں ٹیئنز برانڈ کے اثر ورسوخ کو پھیلانے اوریہاں اپنی شناخت حاصل کرنے میں اہمثابت ہوگی۔ مستقبل میں ٹیئنز گروپ ٹیئنز او ای ایمز، او ڈی ایمز، یہاں تک کہ خطے سے ٹیئنز کی مصنوعات کی پڑوسی علاقوں بشمول یورپ، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں فراہمی کے لیے نقل و حمل، گوداموں اور تقسیم کے نظام کے لیے بھیدبئیکی انتہائی مستحکم او ای ایم اور او ڈی ایم صنعتوں کا فائدہ اٹھائے گا۔

مستقبل سے حوالے سے چیئرمین لی نے زور دیا کہ ٹیئنز گروپ اپنی بین الاقوامی برانڈ ساکھ کو ثقافتی طور پر منفرد خصوصیت کے ساتھ اختیار کرے گا اور نیٹ ورک انضمام اور کاروباری مطابقت پذیری کی حکمت عملی کی پالیسی نافذ کرکے فائدہ اٹھائے گا۔ گروپ مایا ای کامرس۔ تائی جی سن ہیلتھ، دی آل لیجنڈ انٹرنیشنل ٹورازم یونین، دی انٹرنیشنل ہوٹل الائنس ، سائیناکوایجوکیشن اینڈ ٹریننگ، انٹرنیشنلیی وو،پوائنٹس، ای والٹس اور تجربوں پر مبنی دیگر بڑے پیمانے کے ہیلتھ کئیر پلیٹ فارمز کی طرح بیلٹ اینڈ روڈ کے علاقوں میں ترقی کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہوگا۔ کراس پلیٹ فارم مارکیٹنگ اور سروس انضمام ٹیئنز گروپ کے خاندان کے لیے دولت کی تخلیق کے فلسفے کو دنیا بھر میں فروغ دینے میں مدد کے لیے پیش کیا جائے گا، یوں کاروباری اداروں کے متنوع عالمی اتحاد کو فروغدنیا کا معروف چینی برانڈ بنانے میں مدد دے گا۔

کئی ماہ کی محتاط منصوبہ بندی اور اعلیٰ سطحی تیاری کے بعدٹیئنز گروپ نے اپنی عالمی برانڈ حکمتعملی کو 2018ء میں اگلی سطح پر لے جانے پر زور دے گا جس میں یہ پریس کانفرنس نقطہ آغاز ہے۔ ٹیئنز گروپ کی نئی بین الاقوامیت کی حکمت عملی کے اعلان کے لیے گروپ چیئرمین لی جن یوان نے دنیا بھر سے ٹیئنز گروپ کے ایگزیکٹوز اور کاروباری نمائندوں کو جمع کرنے کا انتظام کیااور انہوں نے ذاتی طور پر نو تعینات شدہ ایگزیکٹو کی رہنمائی کی، جو فورچیون 500 ادارے سے تعلق رکھتے ہیں اور اسٹیج پر ان کے ساتھ رہے۔

ذریعہ:ٹیئنز گروپ

تصویری اٹیچمنٹ لنکس:http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=306162

Latest from Blog