‫چاؤژو، چائنا کے ظروف سازی کےمرکز کی این وائی سی ٹائمز اسکوائر پر آمد

نیو یارک، 26 ستمبر 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 24 ستمبر چین میں وسط-خزاں میلے کی علامت ہے۔ اسی روز شہر چاؤژو حکومت کی جانب سے چاؤژو، چین شہر کی بنائی گئی تشہیری وڈیو ٹائمز پر دکھائی گئی تھی، جس نے دنیا کو بون چائنا کے حوالے سے حیران کردیا۔ چاؤژو، جو چین کے ظروف سازی کے مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے، 2,000 سال سے قدیم تاریخ رکھنے والا ایک ثقافتی شہر ہے۔ اس خصوصی موقع پر دنیا بھر کے لیے چینیوں کی نیک خواہشات اور محبت بھیجتے ہوئے تشہیری وڈیو نے بین الاقوامی اسٹیج پر اس ساحلی شہر کی بے مثل دلکشی اور ثقافتی اعتماد کو بھی ظاہر کیا۔

ظروف سازی وطن اور بیرون ملک میں چاؤژو کی ثقافتی علامت ہے، کیونکہ یہ تانگ اور سونگ خاندانوں کے عہد سے یہاں بنائے جا رہے ہیں۔ اب ہزار سال پرانی ظروف سازی کی صنعت چاؤژو کی صنعت کا ستون بن چکی ہے، جو اسے چین میں ظروف سازی کے بڑے پیداواری مراکز میں سے ایک بنا رہی ہے۔ سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی سے لیس یہ شہر روایتی ظروف سازی کی صنعت کو جدید بنا کر بین الاقوامی مقابل شہروں میں آگے بڑھنے کی جدوجہد کوشش کررہا ہے۔ ظروف سازی کے لیے 3ڈی پرنٹنگ میں جدت، جدید مائیکروویو تیزرفتار ڈرائنگ اور فائرنگ، سیرامک الیکٹرانک کمپوننٹس میں تحقیق و پیشرفت اور شیشے کے ظروف وہ اہم محرکات ہیں جو صنعت کو خودکار، اسمارٹ اور شفاف پیداوار کی طرف لے جا رہے ہیں۔

جدید ٹیکنالوجیوں کو روایتی کاریگری کے ساتھ ملانے والی جدت طرازی ظروف سازی کی روایتی ہنر مندی کے ساتھ چاؤژو کی کندہ کاری، کشیدہ کاری اور دیگر ثقافتی ورثوں کے لیے بھی بہتر ترقی کے مواقع لا رہی ہے، جو کندہ کاری اور کشیدہ کاری کے ملبوسات جیسی جدید صنعتوں کو ترقی دے رہی ہے۔ مزید برآں، چاؤژو ابھرتی ہوئی صنعتوں میں نئے فروغ کنندگان کا خواہشمند ہے۔ آنے والے تین سالوں میں یہ پانچ صنعتی مجموعے تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے جن میں ہر شعبہ ظروف سازی، غذا، نیو مٹیریلز، نیو انرجی اور بایومیڈیسن میں 50 ارب یوآن کی جداگانہ قدر رکھے گا۔

نئے عہد کے آغاز میں گوانگڈونگ کا مشرقی دروازہ چاؤژو مقامی افراد کی دلیری، جذبے اور کاروباری صلاحیت کو پورا موقع دیتا ہے۔ اعلیٰ معیار کی ترقی کو ہدف بناتے ہوئے یہ گوانگڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کے دیے گئے تاریخی مواقع کو حاصل کر رہا ہے، جو اپنی نوعیت میں دنیا کا چوتھا سب سے بڑا علاقہ ہے، اور چین کے ساحلی اقتصادی علاقوں میں ایک خصوصی اور ممتاز شہر میں تبدیل ہونے کے لیے مختلف قسم کی ترقی کی کوشش کر رہا ہے۔

ذریعہ: چاؤژو میونسپلٹی کی عوامی حکومت

Latest from Blog