‫قومی سطح پر معروف ای-کامرس نمائش انٹرنیشنل ای-بزنس ایکسپو 2018ء اکتوبر میں ہانگژو، چین میں منعقد ہوگی

ہانگژو، چین، 17 اکتوبر 2018ء/پی آرنیوزوائر/– انٹرنیشنل ای-بزنس ایکسپو 2018ء ہاگژو، چین میں علی بابا، ایمیزن، وال مارٹ اور نیٹ ایز جیسے بڑے ای-کامرس ادارے ایونٹ میں شرکت کریں گے۔ کلاؤڈ اکنامکس ماہر جو وینمین اور دیگر ای-کامرس صنعتی ماہرین نمائش میں شرکت کریں گے اور تقاریر کریں گے۔

https://photos.prnasia.com/prnvar/20181017/2270510-1
قومی سطح پر معروف ای-کامرس نمائش اکتوبر میں ہانگژو، چین میں منعقد ہوگی

https://photos.prnasia.com/prnvar/20181017/2270510-1

چین کے خوبصورت شہر ہانگژو نے 2016ء میں جی20 اجلاس کی میزبانی کی۔ 20 سے 22 اکتوبر 2018ء تک پانچویں چین (ہانگژو) انٹرنیشنل ای-کامرس ایکسپو اسی نمائشی ہال ہانگژو انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ ایکسپو دلچسپ تقریبات کے ایک سلسلے میں تقسیم ہے جیسا کہ موضوعاتی کانفرنس، صنعتی فورم، چھ نمائشی ہالز اور ای-کامرس یوم جشن۔ نمائش میں 100,000 سے زیادہ افراد کی آمد متوقع ہے۔

نمائش ایک بین الاقوامی ای-کامرس مرکز اور بین الاقوامی کھپت کے لیے مرکزی شہر تخلیق کرنے سے وابستہ ہے۔ ڈجیٹل اکانمی اور نیو ریٹیل جیسے موضوعات پر توجہ کرتے ہوئے نمائش درآمدات اور کھپت کے ساتھ ڈجیٹل اکانمی کے مکمل ملاپ کو پورا کرے گی۔ نمائش کا موضوع نیو ریٹیل، نیا کاروبار، نئی کھپت ہے۔ عملی مظاہروں، تجربات شیئر کرنے اور دیگر طریقوں کے ذریعے نمائش روایتی کاروباروں کی تبدیلی اور مارکیٹ کھپت کو بڑھانے، ای-کامرس اور ریٹیل صنعت کی ترقی کے فروغ، اور ملک اور بیرون ملک وسائل کو ملانے کے لیے ایک مؤثر ای-کامرس پبلک سروس پلیٹ فارم تشکیل دینے کے لیے مذاکروں کی میزبانی کرے گی۔

‘ای بی ای چائنا’ اس ایکسپو کا برانڈ نیو امیج ہے۔ مستقبل میں یہ ایکسپو عالمی منظرنامے پر اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ نمائش تین حصوں میں تقسیم ہوگی: فورم، نمائش اور کانفرنس۔ 30,000 مربع میٹرز کا نمائشی علاقہ اور 1,000 بوتھس کی موجودگی متوقع ہے۔ یہ 100 مقامی و بین الاقوامی صنعتی ماہرین، 200 معروف ای-کامرس اور ریٹیل انٹرپرائزز اور 500 ریٹیل کمپنیوں کو مدعو کرے گا۔ ایکسپو ایک نیا سنگ میل ہوگا جس کو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ ہانگژو، چین میں اکتوبر میں ای-کامرس کے نئے مواقع دیکھیں۔

تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20181017/2270510-1

Latest from Blog