‫سنہوا-یونان (پو’یر) کافی پرائس انڈیکس کی بیجنگ میں باضابطہ طور پر رونمائی

بیجنگ، چین، 7 نومبر 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– سنہوا نیوز ایجنسی کی چائنا اکنامک انفارمیشن سروس (سی ای آئی ایس)، پو’یر شہر کی حکومت اور یونان انٹرنیشنل کافی ایکسچینج نے یکم نومبر کو مشترکہ طور پر سنہوا-یونان (پو’یر) کافی پرائس انڈیکس جاری کیا ہے۔

انڈیکس برانڈ اثر و رسوخ بڑھانے کے ساتھ ساتھ جنوب مغربی چینی صوبے یونان میں پیدا ہونے والی کافی کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں کرنے اور سرکاری نگرانی، سائنسی کاشت کاری اور تجارتی فیصلوں کے لیے حوالہ فراہم کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔

انڈیکس سسٹم سنہوا-یونان (پو’یر) کمپوزِٹ پرائس انڈیکس اور سنہوا-یونان (پو’یر) سنگل-آئٹم پرائس انڈیکس کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ کافی کی پیداوار میں یونان کے پانچ بڑے علاقوں پو’یر، ڈیہونگ، باؤشان، لنکانگ اور سیشوانگ بانا میں پیدا ہونے والے خام کافی دانوں کی نمونہ کاری کرتا ہے۔

چین کے سب سے بڑے کافی کاشت مرکز کی حیثیت سے یونان کو ایک انتظامی، بااثر اور شفاف پرائس انڈیکس سسٹم کی ضرورت ہے تاکہ کافی کی صنعت کے رحجانات کی عکاسی ہو اور کافی پرائس انڈیکس کا اجراء یونان کی کافی صنعتی زنجیر کی وسعت اور جدت کی زبردست ترویج کے ساتھ ساتھ صنعت کاری کے ذریعے غربت میں کمی کے اہداف کو حاصل کرنے میں بھی مدد دے گا، ژینگ گوہوا، نائب گورنر صوبہ یونان، نے کہا۔

انڈیکس کا اجراء بلاشبہ قیمت اور مارکیٹ رہنمائی میں اہم کردار ادا کرے گا، یونان کی کافی صنعت کی ترقی کو آگے لے جائے گا، کافی پیدا کرنے والوں کی آمدنی بڑھائے گا اور چین کی کافی مارکیٹ کی باضابطہ ترقی کو فروغ دے گا، لیو ژینگرونگ، نائب صدر اور سیکرٹری جنرل سنہوا نیوز ایجنسی نے کہا۔

سنہوا-یونان (پو’یر) کمپوزٹ پرائس انڈیکس کے ظاہر کردہ اعداد و شمار نے اساسی دورانیے (3 نومبر 2017ء) سے ایک زوال کے رحجان کو پیش کیا۔ انڈیکس نے 12 اکتوبر 2018ء کو 812.69 پوائنٹس ظاہر کیے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.59 پوائنٹس اور اساسی دورانیے کے 1,000 پوائنٹس کے مقابلے میں 187.31 پوائنٹس یا 18.73 فیصد کم ہیں۔

اس نے یہ بھی ظاہر کیا کہ اعلیٰ معیار کے کافی کے دانے بڑے منافع کی گنجائش اور قیمت میں گراوٹ کے مقابلے میں زبردست مزاحمت رکھتے ہیں۔ 12 اکتوبر کو اساسی دورانیے سے تقابل میں ثانوی عمدہ کافی کے دانوں نے 3.72 فیصد کا معمولی اضافہ ظاہر کیا، جبکہ دیگر اقسام نے 10 فیصد سے زیادہ کی کمی دکھائی، جو ظاہر کرتا ہے کہ اعلیٰ معیار کے کافی کے دانوں کی کاشت کاری مستقبل کی صنعتی ترقی کی سمت ہے۔

سی ای آئی ایس سنہوا نیوز ایجنسی کا مکمل ملکیت ادارہ ہے۔ کمپوزِٹ انڈائسز پر تحقیق، ان کا اجراء اور انہیں چلانے کے چین کے پہلے پیشہ ور ادارے کی حیثیت سے سی ای آئی ایس کا سنہوا انڈائسز چار پروڈکٹ سسٹمز بنانے سے وابستہ ہے: سنہوا پرائس انڈیکس، سنہوا تھیم انڈیکس، سنہوا ایویلیوایشن انڈیکس اور سنہوا فائنانس انڈیکس، اور باثر مصنوعات کا سلسلہ جاری کیا۔

ذریعہ: سی ای آئی ایس

تصویری اٹیچمنٹس کے لنکس:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=323569

Latest from Blog