چائنا فوکس: بواؤ فورم برائے ایشیا ہینان کو بی اینڈ آر ممالک سے جوڑتا ہے

ہائکو، چین، 4 اپریل، 2019 / ژنہوا – ایشیا نیٹ / — چین کے جنوبی جزیرہ نما صوبہ ہینان اور شہروں اور صوبوں اور آسیان ممالک کے نمائندوں نے بواؤ فورم فور ایشیا ( بی ایف اے ) کے جعمہ کے روز اختتام پذیر ہونے والے سالانہ اجلاس میں ابتدائی مشترکہ اقدام پر دستخط کیے اور چین- آسیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط تعمیر کرنے کے لیے اکٹھے کوششیں کرنے کا عزم کیا۔

ہینان کے ساحلی شہر بواؤ میں ہونے والے بی ایف اے کے سالانہ اجلاس میں آسیان- چائنا گورنرز / میئرز مذاکرات کے دوران مشترکہ اقدام پر دستخط کیے گئے۔

صوبہ کے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ شین کا کہنا ہے کہ بی ایف اے بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں شامل ہونے کے لیے ہینان ایک پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

حالیہ برسوں میں ہینان نے ربط سازی کو بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ اجلاسوں اور پینل مباحثوں کے ساتھ مضبوط کیا ہے۔ جیسے کہ آسیان – چین کے گورنرز/ مئیرز مذاکرات اور 21 ویں صدی میری ٹائم سلک روڈ: آئی لینڈ اکنامک کارپوریشن۔

گزشتہ سال مذاکرات میں سفری جہاز کی سیاحت کی ترقی کے لیے21 ویں صدی میری ٹائم سلک روڈ کروز سیاحت پروگرام (سفری جہاز کی سیاحت کا پروگرام) پیش کیا گیا تھا۔

اب تک ہینان مجموعی طور پر 14 کروز(سمندری) راستے ویتنام ، فپلائن اور دوسری آسیان ممالک کے شہروں کے لیے کھول چکا ہے۔

امسال ” آسیان – چین ربط سازی اور ہینان آزاد تجارتی بندرگاہ” کے عنوان سے ہونے والے مذکرات سمندر اور فضا دونوں میں چین اور آسیان ممالک کے درمیان ربط سازی مضبوط کرنے پر زور دیتے ہیں۔

ہینان سے چار گھنٹے کی پرواز ایک سے لیکر 21 ایشیائی ممالک اور خطوں اور ایک آٹھ گھنٹے کی پرواز 59 ممالک اور ایشیا کے خطوں ، اوقیانوس، یورپ اور افریقہ کی پرواز لے سکتی ہے.

امسال ہونے والے مذاکرات میں چیانگ مے ، تھائی لینڈ کے وائس گورنر ورون فینتیو کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ چیانگ مے اور ہینان کے درمیان براہ راست پروازوں کو کھولنے کے لئے ایک پلیٹ فارم بنالیں گے۔

بی ایف اے نے حالیہ برسوں میں منصوبوں کی ایک بڑی تعداد کے ذریعے ہینان اور بی اینڈ آر ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کیا ہے۔

مثال کے طور پر ہینان اور مختلف آسیان ممالک کے درمیان چاول کی افزائش کے لیے بیج کی پیداواری ٹیکنالوجی کے منصوبے طے کیے گئے۔ ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے ساتھ گزشتہ ہونے والی آسیان – چین گورنرز/مئیرز مذاکرات کے تحت 100 کے قریب ماہرین ہرسال نباتیات اور اس سے جڑی ٹیکنالوجی کو سیکھنے ہینان آتے ہیں۔

اب تک، فلپائن میں550,000 ہیکٹرز (ہائبرڈ) دونسلی چاول کاشت کیے جاچکے ہیں۔ اسی طرح بھارت میں 2.5 ملین ہیکٹرز، پاکستان میں 330,000 ہیکٹرز، ويتنام میں 700,000 ہیکٹرز اور انڈونیشیا میں 200,000 ہیکٹرز چاول کاشت کیے جا چکے ہیں۔

وانگ کا کہنا ہے کہ بیج کی پیداوار میں ہینان نے آسیان ممالک کے درمیان تعاون میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے ۔

امسال مذاکرات میں تعاون کے متعدد منصو پائیہ تکمیل تک پہنچے ۔ بشمول ہینان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان ایک صنعت اور معلومات کا منصوبہ بھی طے ہوا اور سویڈن کے ساتھ افزائش مویشی کا منصوبہ بھی طے پایا۔

بی ایف اے کی جانب سے ملنے والے مواقع کے باعث ہینان بین الاقوامی تعاون تک پہنچنے کی کوشش کی اور اس کے دوست ممالک کی تعداد 60 سے زائد تک پہنچ گئی ہے۔

وانگ کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کے اقدام اور پینل مذاکرات ہینان آزاد تجارتی زون اور اصلاحات، ادارتی جدت، سرمایہ کاری اورتجارتی سہولیات، تجارتی ماحول اور مفت تجارتی بندرگاہ کی ماحولیاتی ترقی پر مشتمل ہوں گے۔ ان کے لیے بی ایف اے بہترخدمات سرانجام دے گا۔

انھوں نے کہا کہ ہینان شعبہ صحت، بلیو اکنامی (سمندری معیشت)، سیاحت، ثقافت، تعلیم ، ٹیکنالوجی، ٹروپیکل ایگریکلچر اور بیج کی پیدوار میں عملی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اجلاس اور مذاکرات کو جاری رکھے گا۔

ذریعہ: ہینان صوبے کے خارجہ امور کا دفتر

Latest from Blog