چانگچون چین میں بڑے کھیلوں کا سیاحتی مقام بننے کے لئے تیار

چانگچون ، چین، 29 مئی، 2019/ژنہوا-ایشیانیٹ/۔۔ 27 مئی کو بین الاقوامی میراتھن دوڑ کے لئے جیلن صوبے کے دارالحکومت چانگچون میں30,000 سے زائد میراتھن اور کھیلوں کے پرستار جمع ہوئے۔ چانگچون اسپورٹس بیورو کے مطابق ایونٹ اور سیاحت کی صنعت کے مجموعہ نے چین میں ایک اہم کھیل کی سیاحت کی منزل بننے کے لئے شہر کے اس مقصد میں روح ڈال دی ہے۔

چین کے شمال مشرق میں واقع چانگچون بہت زیادہ برف اور برف کے وسائل اور خوشگوار آب و ہوا کا حامل ہے۔ یہ بھی ان دو چینی شہروں میں سے ایک ہے جو موسم گرما اور موسم سرما کے اولمپیکس میں سونے کے تمغے جیتنے والوں کے گھر ہیں۔ شہر کے کھیلوں کی انتظامیہ نے اپنے شہریوں کو کھیلوں میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے مختلف طریقوں کو تلاش کیا جن سے اچھے نتائج حاصل ہوئے۔ سالانہ بین الاقوامی میراتھن کی دوڑ شہری حکومت کی رپورٹ کے ایجنڈا پر ہوتی ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ایک صحت مند طرز زندگی کی طرف راغب کرنا ہے۔ چانگچون اپنی آمدنی کی تقریبا 70 فیصد حصہ کی سرمایہ کاری شہریوں کی معیشت سے متعلق علاقوں میں کرتا ہے۔ تاکہ وہ شہر کی ترقی کا بہتر لظف حاصل کرسکیں۔

چانگچون میں آٹوموبائل انڈسٹری اور فلم پروڈکشن کے لئے ملک کے سب سے قدیم ترین ٹھکانے ہیں اور یہ صنعتوں کا گہوارہ ہے جیسے کہ ریل گاڑیاں، تصویری ٹیکنالوجی، اپلائیڈ کیمسٹری اور حیاتیاتی مصنوعات۔ شہری حکومت شمال مشرقی ایشیا کے مرکز کے طور پر اس کے جغرافیائی فوائد کے بدولت ترقی کے لیے سیاحت کے ستون کی صنعت کی طرف تیزی سے بڑھ رہی اور شروع کررہی اور بحال کر رہی ۔

شہری حکومت نے شعور کو بہتر بنانے، صحت اور زندگی کے معیار کو بہتر کرنے اور “صحتمند چانگچون” بنانے کے لئے کھیلوں کو سب سے زیادہ ترجیح دی ہے جس کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے تسلیم کیا گیا ہے ۔ چانگچون کی مشق نے کھیلوں کی طاقت بننے کے لئے چین کی حوصلہ افزائی میں مفید ریفرنس پیش کیا ہے”۔

چانگچون کے شہری اب آٹھ منٹ کی چہل قدمی کے اندر ایک فٹنس سائٹ تلاش اور اپنے پڑوس میں کھیلوں کے منتظمین سے گفتگو کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، حکومت نے کھیلوں کی سہولیات کے لئے بڑے پیمانے پر زمین کو محفوظ کیا ہے۔ شہری کھیلوں کے لیے مقام مختص اور جم کے دوستوں کو آن لائن تلاش کرسکتے ہیں۔ چانگچون میں کھیل کی آبادی 51 فیصد سے زائد ہے جو شہر کو سب سے بڑے ایونٹس اور اسپورٹس سیاحت کی منزل بننے کے مقصد کی اہم بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

چانگچون اپنےعوام کی مہربانی سے مشہور ہے اور مسلسل 17 سال سے بین الاقوامی سطح پر ملکوں کے مابین سکائی فیسٹیول کی میزبانی کی ہے شہر کے مناظر، شہریوں کی حوصلہ افزائی اور انسانیاتی ماحول نے گزشتہ تین سالوں سے چین اور بیرون ملک سے میراتھنز کو متاثر کیا ہے۔ اس سال کے میراتھن کے لئے کوٹہ 30,000 سے زیادہ تھا جس کی 24 گھنٹے کے اندر اندر بکنگ کرلی گئی تھی ۔

سٹی اسپورٹس بیورو کے سربراہ لیو ہائیو کا کہنا تھا کہ “میراتھن کی دوڑ چانگچون کی شہری خصوصیات کے ساتھ گہری وابستگی رکھتی ہے جو شرکت کے لئے میراتھونز کو زیادہ مواقعوں ، تربیت اور سیاحت، بڑھتے ہوئے شعبے کے طور پر پیشکش کرتی ہے” ۔

ذریعہ: چانگچون اسپورٹس بیورو

Latest from Blog