نصیرآباد میں دن دہاڑے ڈکیتی، تاجر کے بیٹے سے پانچ لاکھ روپے لوٹ لیے گئے، 2 ملزمان گرفتار

نصیرآباد، 14 اپریل 2026:(پی پی آئی) نصیرآباد میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات میں منگل کے روزفوڈ اینڈ گرین مرچنٹ ایسوسی ایشن کے تاجر وحید علی لوڈرو کے بیٹے سے مسلح افراد پانچ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ تاجروں نے واقعے کے خلاف تھانے کے سامنے دھرنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

واقعے پر فوڈ اینڈ گرین مرچنٹ ایسوسی ایشن نصیرآباد اور شہری اتحاد نصیرآباد کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین نے معشوق علی پھلپوٹو، ابراہیم بھٹو، وسیم بھٹی، عاشق علی کلہوڑو، عبدالعزیز مگھری، دلداد ایری اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں جبکہ شہری اتحاد نصیرآباد کے صدر سینگار نوناری اور خدا بخش سانگھرو کی قیادت میں تھانے کے گیٹ کے سامنے دھرنا دیا۔

اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی تاجروں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈکیتی میں ملوث تمام ملزمان کو فوری گرفتار کر کے لوٹی گئی رقم واپس کرائی جائے اور شہر میں امن و امان کو یقینی بنایا جائے۔

مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ڈینگان بھرگڑی میں ٹریکٹر ٹرالی گہرے گڑھے میں گرنے سے ڈرائیور جاں بحق

Tue Apr 14 , 2026
کوٹ غلام محمد، 14 اپریل 2026: (پی پی آئی)کوٹ غلام محمد کے قریب گاوں ڈینگان بھرگڑی میں منگل کے روز بھوسے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی گہرے گڑھے میں گرنے کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا، پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ تفصیلات […]