کراچی، 14 اپریل 2026:(پی پی آئی) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ اور 10 گرام سونے کے نرخ نئی بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ منگل کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 4600 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 99 ہزار 962 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 943 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 636 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر اضافے کے بعد 4776 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 24 قیراط چاندی فی تولہ 326 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 260 روپے ہو گئی ہے۔
10گرام چاندی 279 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 81 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی 77.76 ڈالر پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
