سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور میں عید تک مارکیٹیں اور دکانیں رات دیر تک کھلی رکھنے کی اجازت

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور ہائیکورٹ نے عید تک مارکیٹیں اور دکانیں رات ایک بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے کیس کی سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دئیے۔لاہور میں درختوں کی کٹائی کے خلاف عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درخت کاٹنے کی اجازت دینے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے نجی ہاوسنگ سوسائٹیز کو راستے کی اجازت دینے پر ڈی جی پی ایچ اے کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا عندیہ دے دیا۔عدالت نے کہا کہ اجازت نامے سے درخت کاٹنے ثابت ہو گئے تو ڈی جی پی ایچ اے کے خلاف عدالت خود مقدمہ درج کرائے گی۔لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی فیصلے سے فوری ڈی جی پی ایچ اے کو آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کہا کہ ماحولیاتی رولز میں ڈپٹی کمشنرز کی غفلت پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی شق ہونی چاہیے۔عدالت نے درخت نہ لگانے پر آئندہ سماعت پر رنگ روڈ اتھارٹی کے ذمہ دار افسر کو طلب کر لیا۔بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے شہر میں عید الفطر تک مارکیٹیں اور دکانیں رات 1 بجے تک کھولنے کی اجازت دیدی۔