لاہور(پی پی آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا ہے، نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان آج متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی میں سابق کپتان اظہر علی اور عبدالرزاق کو شامل کئے جانے کا امکان ہے، کمیٹی کی سربراہی وہاب ریاض کے پاس ہی رہنے کی توقع ہے، نئی سلیکشن کمیٹی 3 سے 4 اراکین پر مشتمل ہو سکتی ہے۔پی سی بی ترجمان کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کے انتخاب سے لے کر کپتان مقرر کرنے تک آزاد ہوگی، کمیٹی ٹیم کے انتخاب کے لئے میرٹ پر آزادانہ فیصلے کرے گی، نئی سلیکشن کمیٹی کے میرٹ پر فیصلے سب کے سامنے ہوں گے۔خیال رہے کہ موجودہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض تھے جبکہ کمیٹی ممبرز میں سابق ٹیسٹ کرکٹر وجاہت اللہ واسطی، توصیف احمد، وسیم حیدر، کامران اکمل اور راؤ افتخار انجم (کنسلٹنٹ ممبر) اور حسن مظفر چیمہ منیجر اینالیٹکس اینڈ ٹیم اسٹریٹجی شامل تھے۔
Latest from Blog
مظفر آباد (پی پی آئی) آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب
لاہور(پی پی آئی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملکی مسائل کے حل کے لیے سیاستدانوں
کراچی/اسلام آباد: پی پی آئی) پیپلز پارٹی کی ایم این اے ڈاکٹر شرمیلا فاروقی نے اتوار
مظفرآباد(پی پی آئی) آزاد کشمیر میں عوامی مظاہروں کے باعث حالات کشیدہ ہوگئے۔ مظفرآباد سمیت متعدد
کراچی(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ نو
لاہور(پی پی آئی) لاہور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وفاقی اور
لاہور(پی پی آئی) سولر پینلز کی قیمتیں 50 فیصد سے زائد کم ہو گئیں، ملک کی
مظفرآباد(پی پی آئی) موجودہ کشیدہ سیاسی صورتحال کے باعث آزادکشمیر سے پہلا استعفیٰ آگیا، چیئرمین آزاد
لاہور(پی پی آئی)یورپی ایوی ایشن ایجنسی آیاسا نے پاکستانی ائیرلائن پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی
لاہور(پی پی آئی) رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حکومت