آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں وفاقی محتسب کے علاقائی دفاترقائم ہوں گے

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو خوفناک حادثہ، 28 جاں بحق، 20 زخمی

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف دائر آئینی درخواست پر دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ

پرویز الہٰی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی کارروائی ملتوی

طبیعت ناساز، معزز جج کا حکم تھا اس لیے بیماری کی حالت میں آنا پڑا: پرویز الہٰی

9ویں ”کلر اینڈ کیم نمائش“ 24اگست سے شروع ہوگی، 300 بین الاقوامی کمپنیاں مدعو

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں وفاقی محتسب کے علاقائی دفاترقائم ہوں گے

مظفر آباد/ آزاد کشمیر(پی پی آئی)  آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں وفاقی محتسب کے علاقائی دفاترقائم ہوں گے۔  یہ بات وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔پی پی آئی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جلد ہی وفاقی محتسب کے نئے علاقائی دفاتر کھولے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو خوفناک حادثہ، 28 جاں بحق، 20 زخمی

تہران(پی پی آئی)ایران میں پاکستانی زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 28 افراد کے جاں بحق ہونے اور 20 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سے زیارات کیلئے ایران جانے والے زائرین کی بس ایران کے شہر یزد میں خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔پی پی آئی کے مطابق بس میں سوار 53 زائرین میں سے بیشتر افراد کا تعلق لاڑکانہ، گھوٹکی اور سندھ کے دیگر شہروں سے ہے۔

مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف دائر آئینی درخواست پر دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ

کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان ہائی کورٹ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے خلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست کی سماعت جسٹس روزی خان نے کی، درخواست گزار کے وکیل محمد حسن مان ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کرلئے، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے، دونوں فریقین کے وکلانے دلائل مکمل کرلئے۔عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،پی پی آئی کے مطابق  درخواست گزار گہرام بگٹی نے حلقہ پی بی 10 کے 38 پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کی بائیومیٹرک تصدیق کرانے کی استدعا کی تھی۔

مزید پڑھیں

پرویز الہٰی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی کارروائی ملتوی

لاہور(پی پی آئی) اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی کارروائی 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔لاہور کی  اسپیشل سینٹر کورٹ میں پرویز الہٰی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب، زارا الہٰی و دیگر ملزمان نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی، پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت پرویز الہٰی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ طبیعت بہت ناساز ہے، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو کمرہ عدالت میں بیٹھے کی ہدایت کردی۔پی پی آئی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کے وکیل نے کہا کہ زارا الہٰی پردہ نشین خاتون ہیں، ان کی مستقل حاضری معافی کی درخواست دائر کی ہے، جب فرد جرم عائد ہوگی اس وقت آجائیں گی۔بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی، زارا الہٰی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی مزید کارروائی 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں

طبیعت ناساز، معزز جج کا حکم تھا اس لیے بیماری کی حالت میں آنا پڑا: پرویز الہٰی

لاہور(پی پی آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری طبیعت ابھی ناساز ہے، عدالت کے احترام میں آیا ہوں، معزز جج کا حکم تھا اس لیے بیماری کی حالت میں آنا پڑا۔صحافی نے سوال کیا کہ آج سے تین سال پہلے اسی عدالت میں اسی کرسی پر شہباز شریف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بیٹھے ہوئے تھے اور آج آپ اس پر پرویز الہٰی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو پیغام دو کہ وہ اس کرسی پر آکر بیٹھے جائیں اور میں وہاں چلا جاتا ہوں۔اس پر سابق وزیراعلیٰ کے وکیل عامر سعید راں نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی ملکی سیاست پر بات نہیں کریں گے جس پر پرویز الہٰی بولے کہ میرے لیگل ایڈوائزر بیٹھے ہیں باقی وہ آپکو بتائیں گے۔

مزید پڑھیں

9ویں ”کلر اینڈ کیم نمائش“ 24اگست سے شروع ہوگی، 300 بین الاقوامی کمپنیاں مدعو

لاہور(پی پی آئی) رنگوں، کیمیکلز اور متعلقہ شعبوں کے لیے دو روزہ9ویں کلر اینڈ کیم ایکسپو 24 اگست 2024 سے لاہور انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر میں شروع ہو گی، نمائش میں 300 سے بین الاقوامی کمپنیاں شریک ہو رہی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ایکسپو میں چین، ملائیشیا، ترکی اور ایران کی کمپنیاں اور ان کے نمائندے بھی شرکت کر رہے ہیں، نمائش کا انعقاد ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل، رینبو گروپ اور پنجاب ڈائز اینڈ کیمیکل مرچنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا جارہا ہے۔نمائش کے کنوینئر عبدالرحیم چغتائی نے بتایا کہ تقریب کا افتتاح وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین کریں گے، دایونٹ آرگنائزر راشد الحق نے بتایا کہ نمائش 25 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔

مزید پڑھیں