خیبرپختونخوا میں یکم مئی سے اب تک ایک کروڑ سے زائد سیاحوں کی آمد

آکسفورڈ یونین کے نو منتخب صدر اسرار کاکڑ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

جے یو پی سندھ کی مجلس شوریٰ کا انتخابی اجلاس 25اگست کو طلب

ڈپٹی کمشنر پنجگور کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے3 دہشت گرد ہلاک

چھوٹے بھائی نے ملک میں بجلی مہنگی کی، بڑے نے پنجاب میں سستی کردی، شرجیل میمن

سیاسی اتحادوں کے تجربے اچھے نہیں رہے، تحریک خود چلائیں گے، فضل الرحمن

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

خیبرپختونخوا میں یکم مئی سے اب تک ایک کروڑ سے زائد سیاحوں کی آمد

پشاور(پی پی آئی)محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے مطابق کے پی میں یکم مئی سے اب تک ایک کروڑ سے زائد سیاحوں کی آمد ہوئی ہے۔ محکمہ سیاحت  کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 42 لاکھ 55 ہزار سے زائد سیاح گلیات آئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ناران کاغان وادی 25 لاکھ اور مالم جبہ میں 13 لاکھ سیاحوں کی آمد ہوئی۔ بحرین 2 لاکھ 84 ہزار اور کالام 2 لاکھ 62 ہزار سیاحوں کی ا?مد ہوئی۔ اسی طرح 2 لاکھ سے زائد سیاحوں نے کیلاش وادی کا رخ کیا۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ سیاحت کے پی نے بتایا کہ 3 ہزار سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے بھی خیبرپختونخوا کے حسین نظارے کیے۔

مزید پڑھیں

آکسفورڈ یونین کے نو منتخب صدر اسرار کاکڑ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان سے تعلق رکھنے والے آکسفورڈ یونین کے نو منتخب صدر اسرار خان کاکڑ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، پی پی آئی کے مطابق شہباز شریف نے اسرار خان کاکڑ کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر پر تپاک استقبال کیا اور اسرار خان کاکڑ کو بیرونِ ملک پاکستان کا نام روشن کرنے پر سراہا اورمبارکباد پیش کی۔۔

مزید پڑھیں

جے یو پی سندھ کی مجلس شوریٰ کا انتخابی اجلاس 25اگست کو طلب

 کراچی(پی پی آئی) جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) صوبہ سندھ کی مجلس شوریٰ کا انتخابی اجلاس اتوار 25اگست  کو11بجے  دن،رکن الاسلام جامعہ مجددیہ ہیرآباد حیدرآبادمیں زیر صدارت صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر،زیر نگرانی ناظم علی آرائیں،ڈاکٹر یونس دانش، قاضی احمد نورانی) منعقد ہو گا۔پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں صوبائی صدر،سینئر نائب صدر،اور جنرل سیکریٹری کا انتخاب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

ڈپٹی کمشنر پنجگور کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے3 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ/راولپنڈی(پی پی آئی)سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ 12 اگست کو تین دیگر افراد کے ہمراہ دو گاڑیوں میں مغرب سے کچھ ہی دیر پہلے کوئٹہ سے پنجگور کے لیے نکلے تھے کہ انہیں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں بی ایل اے کے3 دہشتگرد ہلاک اور 3 دہشتگرد زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اپریشن گزشتہ روز مستونگ میں کیا گیا، ہلاک دہشتگرد ڈپٹی کمشنرپنجگورکی شہادت میں ملوث تھے۔

مزید پڑھیں

چھوٹے بھائی نے ملک میں بجلی مہنگی کی، بڑے نے پنجاب میں سستی کردی، شرجیل میمن

کراچی(پی پی آئی)سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ چھوٹے بھائی نے بجلی کے بل بڑھائے،بڑے بھائی نے پنجاب کیلئے کم کردیے، مریم نواز کی تقریر سن کر افسوس ہوا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صرف پنجاب میں بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے فیصلے پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں بھی کر سکتا ہوں، لیڈر کا وژن دو ماہ کی بجلی سستی کرنا نہیں ہوتا، عوام کو مستقل ریلیف دیا جائے۔پی پی آئی کے مطابق شرجیل میمن کا کہنا تھا کہپلاننگ صرف 2 مہینے کے لیے نہیں بلکہ لانگ ٹرم ہونی چاہیے۔ بجلی کے بل پیپلزپارٹی نے تو نہیں بڑھائے تھے۔انہوں نے کہا کہپیپلز پارٹی نے کبھی منفی سیاست نہیں کی۔

مزید پڑھیں

سیاسی اتحادوں کے تجربے اچھے نہیں رہے، تحریک خود چلائیں گے، فضل الرحمن

اسلام آباد(پی پی آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلانے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ماضی قریب میں سیاسی اتحادوں کے تجربے اچھے نہیں رہے، ہم مزید کسی کو شرمندہ کرنا چاہتے ہیں اور نہ خود ہونا چاہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ایشو ٹو ایشو دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد ہو سکتا ہے، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے اب اپنے داخلی معاملات کو سنجیدگی سے لیا ہے، اگر ہمیں سیاست میں مداخلت نہ کرنے کی ضمانت دے دی جائے تو ہمیں اپنی شکست پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا، ہمیں پورے ملک کے انتخابی نتائج پر اعتراض ہے۔جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ ہمیں موجودہ حکومت سے مذاکرات سے کوئی انکار نہیں لیکن ان کے پاس اختیار نہیں، ملک کا سیاسی عدم استحکام معیشت پر اثر انداز ہو رہا ہے، اگر ریاست ہی غیر مستحکم ہو جائے تو بنگلہ دیش جیسے حالات پیدا ہوتے ہیں، ہم بنگلہ دیش جیسے حالات کی جانب نہیں جانا چاہتے۔

مزید پڑھیں