پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک ’میزائل شاہین ٹو‘ کا کامیاب تجربہ

مینڈیٹ چور ٹولہ ملک کو تقسیم کی طرف لے جا رہا ہے: بیرسٹر سیف

پی آئی اے کے کراچی سے جدہ اور مدینہ کیلئے رعایتی ٹکٹ 31 اگست تک دستیاب

ملک بھر میں بیٹری چارجنگ اسٹیشن قائم ہوں گے، معیار کا مسودہ تیار

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 5 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ

بھٹہ مزدوربچوں پر “’انڈر دی بلیز” نامی فلم کا آغاز

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک ’میزائل شاہین ٹو‘ کا کامیاب تجربہ

|اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ کے مطابق پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک ’میزائل شاہین ٹو‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ تربیتی لانچ کا مقصد ٹروپس کی تربیت، مختلف تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق کا جائزہ لینا تھا، اس کا مقصد بہتر درستگی اور بہتر بقا کے لیے شامل مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا بھی تھا، سائنسدانوں نے اس تاریخی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ تربیتی لانچ کا مشاہدہ اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اور اسٹریٹجک تنظیموں کے انجینئرز کے سینئر افسران نے کیا، ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن نے سائنسدانوں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ صدر مملکت ا?صف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس کامیابی پر مبارکباد دی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کی۔

مزید پڑھیں

مینڈیٹ چور ٹولہ ملک کو تقسیم کی طرف لے جا رہا ہے: بیرسٹر سیف

پشاور(پی پی آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور ٹولہ ملک کو ایک اکائی کے بجائے تقسیم کی طرف لے جا رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ملک میں سستی بجلی خیبر پختونخوا پیدا کر رہا ہے، خیبرپختونخوا کی سستی بجلی وفاق ہمیں مہنگے داموں بیچ رہا ہے، جو صوبہ سستی بجلی پیدا کر رہا ہے اسے بجلی اور بلوں میں ریلیف سے محروم رکھا گیا، وفاق خیبرپختونخوا کے بجلی کے اربوں کے بقایاجات ادا کرے، مینڈیٹ چور خیبر پختونخوا کے بقایا جات پر سانپ بن کر بیٹھا ہے۔صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مینڈیٹ چور کے فیصلوں سے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی مزید بڑہے گا۔

مزید پڑھیں

پی آئی اے کے کراچی سے جدہ اور مدینہ کیلئے رعایتی ٹکٹ 31 اگست تک دستیاب

کراچی(پی پی آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لیے اپنی پروازوں کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کردی ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ رعایت کے بعد کراچی سے جدہ اور مدینہ کے یک طرفہ ٹکٹ کی قیمت ٹیکس سمیت 56 ہزار روپے اور واپسی کا ٹکٹ 88 ہزار روپے ہوگا۔رعایتی ٹکٹ 31 اگست تک دستیاب ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق  ترجمان نے مزید کہا کہ مسافر 30 ستمبر تک ان ٹکٹوں پر مدینہ اور جدہ کا سفر کر سکیں گے۔ رعایتی کرایوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

مزید پڑھیں

ملک بھر میں بیٹری چارجنگ اسٹیشن قائم ہوں گے، معیار کا مسودہ تیار

اسلام آباد(پی پی آئی)ملک بھر میں بیٹری چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے معیار کا مسودہ تیارہوگیا ہے۔پاور ڈویژن اعلامیہ کے مطابق چارجنگ اسٹیشنز کو سستی بجلی فراہم کرنے پر غور ہورہا ہے اور چارجنگ اسٹیشنز کا قیام عالمی معیار پر عمل میں لایا جائے گا۔اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مسودہ جلد پاور ڈویژن سے منظور کرایاجائے گا،چارجنگ اسٹیشن کے لیے بجلی کے کنکشنز ترجیجی بنیاد پر دئیے جائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق چارجنگ اسٹیشن کے لیے بجلی کی سپلائی اور وولٹیج کو یقینی بنایا جائے گا،اقدامات سے پیٹرول پرچلنے والی گاڑیوں کے اخراجات میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔چارجنگ بیٹریز کی ٹیسٹنگ کیلئے معیاری ٹیسٹنگ سینٹرز بھی قائم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 5 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ

مظفر آباد/ آزاد کشمیر(پی پی آئی)آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 5 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔جہلم ویلی، چناری، ہٹیاں بالا، اٹھمقام، کنڈل شاہی، کیرن، شاردہ، کیل، گریس ویلی، وادی نیلم، وادی لیپہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کا پہلا جھٹکا 6 بج کر16 منٹ پر جبکہ دوسر اجھٹکا 6 بج کر23 منٹ پرمحسوس کیا گیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلہ کی شدت 5.3 اور گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔پی پی آئی کے مطابق زلزلے کا مرکزبارہ مولا کے شمال میں تھا،اچانک زلزلے کے جھٹکوں سے سوئے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں باہر نکل آئے۔

مزید پڑھیں

بھٹہ مزدوربچوں پر “’انڈر دی بلیز” نامی فلم کا آغاز

کراچی(پی پی آئی)پہلی بار پاکستان میں بھٹہ مزدور بچوں پر “’انڈر دی بلیز”  نامی فلم  کی تیاری شروع ہے۔ اینیمیٹڈ مختصر فلم ’انڈر دی بلیز‘  کی کہانی پاکستان میں انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی پر مبنی ہے یہ پاکستان کے اہم مسائل میں سے ایک ہے۔پی پی آئی کے مطابق فلم  میں بھٹہ پر چائلڈ لیبر کے مسئلے کا احاطہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں