ریڈیو پاکستان کے پنشنرز تاحال2 ماہ کی پنشن سے محروم

 میر جمہوریت میر حاصل بزنجو کی برسی آج منائی جائے گی

شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پرآج سندھ بھر میں عام تعطیل  ہو گی

 انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں پنجاب سر فہرست

رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں واضح اضافہ

سندھ رینجرزاور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں افغان ڈکیت کے 2کارندے گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

ریڈیو پاکستان کے پنشنرز تاحال2 ماہ کی پنشن سے محروم

کراچی(پی پی آئی)ریڈیو پاکستان کے پنشنرز تاحال دو ماہ کی پنشن سے محروم ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ریڈیو پاکستان کے بعض ایسے  ریٹائرڈملازمین کی پنشن میں تاخیر اور 2ماہ سے زائد کا تعطل آ چکا ہے جن کے انتقال کے بعد انکی غیر شادی شدہ یا بیوہ بیٹی کو پنشن ادائیگی معطل ہے جس پر متاثرہ خاندانوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے متاثرین کی دادرسی کیلئے احکامات جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں

 میر جمہوریت میر حاصل بزنجو کی برسی آج منائی جائے گی

کوئٹہ(پی پی آئی)  میر جمہوریت میر حاصل بزنجو کی برسی  پیر 19اگست کو منائی گئی اس موقع پر تعزیتی ریفرنس شام 4 بجے کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق  ریفرنس میں سیاسی و قبائلی شخصیات حاصل بزنجو کی جدوجہد،لاپتہ قومی کارکنوں کی بازیابی اور جمہورییت کے لیے  ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گی۔۔

مزید پڑھیں

شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پرآج سندھ بھر میں عام تعطیل  ہو گی

کراچی (پی پی آئی)سندھ حکومت نے منگل20 اگست کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا،چیف سیکریٹری سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع 20 اگست کو صوبہ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق شاہ عبداللطیف بھٹائی کے تین روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات ہر سال 14 صفر سے ان کی آخری آرام گاہ والے شہر بھٹ شاہ میں منعقد کی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں

 انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں پنجاب سر فہرست

 لاہور(پی پی آئی) پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں پنجاب سرفہرست پر آگیا۔ انسانی حقوق کی وزارت نے 2021 سے لے کر 2023 تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ جاری کی ہے، اس مدت میں خواتین سے زیادتی، تشدد، قتل کے 13 ہزار 904 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔وزارت انسانی حقوق کی جاری رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین پر تشدد، زیادتی اور قتل کے 4 ہزار 376 کیسز رپورٹ ہوئے، گھریلو تشدد کے 121، زیادتی کے 999 اور قتل کے 3 ہزار 256 کیسز رپورٹ ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں زیادتی کے 59، گھریلو تشدد کے 43 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں قتل کے 3 ہزار 906 کیسز ریکارڈ ہوئے، سندھ میں گھریلو تشدد کے 219، زیادتی کے 266 اور قتل کے 3 ہزار 296 کیسز ریکارڈ ہوئے۔وزارت انسانی حقوق نے رپورٹ میں بتایا کہ بلوچستان میں زیادتی کے 107، گھریلو تشدد کے 521 اور قتل کے 1 ہزار 21 کیسز ریکارڈ ہوئے، اسلام آباد میں گھریلو تشدد کے 32، قتل 48 اور زیادتی کے 10 کیسز سامنے آئے۔

مزید پڑھیں

رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں واضح اضافہ

کراچی(پی پی آئی) رواں مالی سال کے پہلے ماہ غیرملکی سرمایہ کاری میں 20 کروڑ ڈالرکااضافہ ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابقجولائی 2024 میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی جب کہ جولائی 2023 میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 10 کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہی تھی۔اسی طرح جولائی 2024 میں غیرملکی نجی سرمایہ کاری 6 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 16 کروڑ ڈالر رہی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 4 کروڑ 49 لاکھ ڈالر اضافے سے 13 کروڑ 63 لاکھ ڈالر رہی۔پی پی آئی کے مطابق اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ جولائی 2023 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 8 کروڑ 32 لاکھ ڈالر رہی تھی۔ جولائی 2024 میں غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ 13 کروڑ 91 لاکھ ڈالر اضافہ سے 14 کروڑ 51 لاکھ ڈالر رہی۔ پورٹ فولیو سرمایہ کاری 74 لاکھ ڈالر اضافے سے 2 کروڑ 23 لاکھ ڈالر رہی۔

مزید پڑھیں

سندھ رینجرزاور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں افغان ڈکیت کے 2کارندے گرفتار

کراچی(پی پی آئی) پاکستان رینجرزسندھ اورسٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پرلیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم میں ملوث افغان ڈکیت گینگ کے 2مسلح کارندے گرفتارگرفتار کرلیے۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت سید جواد شاہ اور سردار محمد عرف کانیا کے نام سے کی گئی۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزم سردار محمد عرف کانیا افغانی ساتھیوں امیر، سخی اور جابر افغانی کے ہمراہ شہریوں کو لوٹتے اور تشدد کا نشانہ بناتے تھے، افغان ڈکیت حکیم عرف چیچو گینگ کارروائیوں اور گرفتاریوں کے بعد سے ملزم ایران فرار ہو گیا تھا۔۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزم حال ہی میں ایران سے واپس آیا ہے۔ ملزمان عادی مجرم ہیں اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں