لاہور(پی پی آئی) ملک میں کپاس کی پیداوار 50لاکھ بیلز سے تجاوز کرگئی،سالانہ بنیاد پر کاٹن کی پیداوار میں 71فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔وزارت تجارت کے مطابق صوبہ سندھ میں 113فیصد اضافہ ہوا ہے اورپیداوار 30لاکھ بیلز رہی۔ پنجاب میں کاٹن کی پیداوار 34فیصد اضافے کے ساتھ 21لاکھ گانٹھیں رہی۔ گزشتہ سال کپاس کی پیداوار میں 34فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس سال کپاس کی پیداوار تخمینے سے زیادہ رہنا ایک سنگ میل ہے۔
جمشید دستی نے ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیے: اسپیکر قومی اسمبلی
خیبر ایجنسی: سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ 3 ہلاک
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایل این جی درآمد کرنے کی منظوری دیدی
بھارتی فوجی نے پانچ ساتھیوں کو ہلاک کرنے کے بعد خود کشی کر لی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جاوید میانداد کا استعفیٰ منظور کرلیا
غیر اخلاقی سرگرمیوں سے متعلق جمشیددستی کے الزامات بے بنیادہیں:چوہدری نثار
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پاکستان کی لیبر مارکیٹ مکمل بحال نہیں ہوسکی،بے روزگار افراد کی تعداد 56 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ
کراچی (پی پی آئی)پاکستان کی لیبر مارکیٹ ابھی تک عالمی وبا کورونا وائرس اور معاشی بحران سے مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی اور اس سال بے روزگار افراد کی تعداد 56 لاکھ تک پہنچنے کاخدشہ ہے، جس میں 2021 کے بعد سے 15 لاکھ کا اضافہ ہے۔۔پی پی آئی کے مطابق انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے کہا ہے کہ یہ تخمینہ آئی ایم ایف کی 2023 میں 8.5 فیصد کی متوقع بے روزگاری کی شرح سے منسلک ہے، جو 2021 کے 6.2 فیصد سے زیادہ ہے۔رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ خواتین کی بے روزگاری کی شرح 11.1 فیصد کی بلند ترین سطح تک پہنچ سکتی ہے۔آئی ایل او نے خبردار کیا کہ ملازمتوں میں کمی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری پاکستان کی پیش رفت کو کئی دہائیاں پیچھے دھکیل سکتی ہے۔آئی ایل او کے تخمینے کے مطابق 2023 میں پاکستان کی آبادی سے روزگار کا تناسب 47.6 فیصد پر بحران سے پہلے کے رجحان کی لکیر سے بہت نیچے گر گیا ہے
نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے اور الیکشن میں حصہ لیں گے: احسن اقبال
اسلام آباد(پی پی آئی) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی سکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے اور الیکشن میں حصہ لیں گے، چوتھی دفعہ وزیراعظم بن کر معیشت کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف پاکستان آئیں گے اور اپنی پہلی تقریر کریں گے تو اس میں بیانیہ بھی ہوگااور پاکستان کے موجودہ مسائل کا حل اور وجہ بھی۔
پاکستان میں آئندہ 48 گھنٹوں میں طاقتور زلزلے کی پیشگوئی
کراچی (پی پی آئی)ترکیہ میں زلزلے سے قبل پیشنگوئی کرنیوالے ڈچ سائنسدان نے پاکستان میں آئندہ 48 گھنٹوں میں طاقتور زلزلے کی پیشگوئی کر دی، جس کی شدت 6 یا اْس سے زائد ہو سکتی ہے۔زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے نے چمن فالٹ لائن کو انتہائی طاقتور ممکنہ زلزلہ کا ریجن قرار دیتے ہوئے سطح سمندر کے قریب فضا میں برقی چارج کے اتار چڑھاؤ کی اطلاع دی ہے، جس کی وجہ سے نقشے میں جامنی رنگ والے علاقوں بشمول بلوچستان میں آئندہ چند روز میں طاقتور زلزلہ آ سکتا ہے۔یہ خبر وائرل ہوتے ہی ہر کوئی اضطراب میں مبتلا ہے کہ کیا واقعی پاکستان کو ایک خوفناک زلزلے کا سامنا ہے۔ تاہم پاکستان کے نیشنل سسمک مانیٹرنگ سنٹر کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا کہ یہ بات صرف پیشنگوئیوں کی حد تک ہے یا پھر پاکستان کو واقعی کسی بڑے زلزلے سے خطرہ ہے۔
تلاش کریں
خبریں

جمشید دستی نے ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیے: اسپیکر قومی اسمبلی
(March 1, 2014)
لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ جمشید دستی نے ابھی کوئی شواہد پیش نہیں کیے اگر وہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے تو فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی،ڈائریکٹر پارلیمنٹ لارجز کو فارغ کرنا غلط اقدام ہے مجھے آگاہ کرنا چاہیے تھا۔ ہیلے کالج لاہورمیں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جمشید دستی کو شوکاز نوٹس دیا جائے گا،ابھی تک کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے تاہم ثبوت نہ ملنے پر فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے ڈائریکٹر کو سی ڈی اے کی جانب سے فارغ کیا جانا غلط اقدام ہے،وہ شریف آدمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمشید دستی کو خط لکھ دیا ہے کہ تین مارچ کو مجھ سے ملیں۔اس معاملے کی تحقیقات کے لیے پارلیمنٹ لارجز کی ایک ماہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈ بھی مانگوا لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شراب تو پنجاب یونیورسٹی میں بھی مل جاتی ہے،پارلیمنٹ میں میری بیٹی اور بیوی بھی آتی ہیں،جمشید دستی کو ایسے الزامات عائد نہیں کرنے چاہیے تھے۔

خیبر ایجنسی: سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ 3 ہلاک
(February 28, 2014)
خیبر ایجنسی: خیبر ایجنسی میں باڑا کے علاقے نوگزی بابا میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں تین شدت پسند ہلاک اور تین زخمی ہو گئے فائرنگ کے تبادلے میں دو سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے پشاور سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں کی لاشوں کو لیویز سنٹر منتقل کر دیا گیا۔ جھڑپ کے بعد علاقے میں فورسز کا سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایل این جی درآمد کرنے کی منظوری دیدی
(February 28, 2014)
اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایل این جی درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ ایل این جی درآمد کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی نے ایل این جی معاہدے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایل این جی کی درآمد کے لیے تمام متعلقہ قواعد و ضوابط پورے کیے جائیں گے۔ ای سی سی نے سوئی سدرن کو ایلنگے ٹرمینل کے ساتھ معاہدہ کرنے کی منظوری دی ہے۔ معاہدے کے مطابق سوئی سدرن چھیاسٹھ سینٹ ایم ایم بی ٹی یوٹرمینل چارجز ادا کرے گی۔ ایلنگے کمپنی چالیس کروڑ کیوبک فٹ صلاحیت کا کراچی میں ٹرمینل تعمیر کرے گی۔ ابتدائی طور پر بیس کروڑ کیوبک فٹ ایل این جی کے لیے ٹرمینل کو استعمال کیا جائے گا۔ ایل این جی درآمد کی حتمی مںظوری وزیراعظم دیں گے۔

بھارتی فوجی نے پانچ ساتھیوں کو ہلاک کرنے کے بعد خود کشی کر لی
(February 28, 2014)
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے فائرنگ کر کے اپنے پانچ ساتھیوں کو ہلاک کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔سری نگربھارتی کرنل کے مطابق سری نگر کے قریب واقع فوجی کیمپ میں فوجی نے اپنے ساتھیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس سے اس کے پانچ ساتھی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ واقعے کے بعد فوجی نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔ فوج نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جاوید میانداد کا استعفیٰ منظور کرلیا
(February 28, 2014)
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے جاوید میانداد کا بطور ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے استعفیٰ منظور کرلیا ہے جبکہ بورڈ کے آئین پر نظر ثانی کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔ لاہور میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈائرکٹر جنرل کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے، پی سی بی کے آئین پر نظرثانی کی ضرورت ہے جس کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی میں ملازمت کے لیے خواتین اور معذور افراد کا 5 فیصد کوٹہ رکھا جائے گا، کمیٹی کو بگ تھری کے معاملے پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا اس پر مشاورت جاری رکھی جائے گی تاکہ ملک اور کرکٹ بورڈ کے مفاد میں فیصلہ کیا جاسکے۔ سبحان احمد کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عبوری کمیٹی کے اراکین 14 مارچ سے قبل استعفیٰ دے کر پی سی بی کے الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں تاہم جو اراکین مقررہ تاریخ سے قبل اپنا استعفیٰ نہیں دیتے وہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے، اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ مختلف ریجنز کے کھلاڑیوں کی کوچنگ اور ٹریننگ کے لئے 4 زونز بنائے جائیں گے جن میں سابقہ کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں فکسنگ سے متعلق رپورٹ تیار کر لی گئی ہے اور جیسے ہی رپورٹ ہمیں ملے گی ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے کنٹریکٹ ملازمین سے متعلق آج کے اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم اس حوالے سے جلد حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔

غیر اخلاقی سرگرمیوں سے متعلق جمشیددستی کے الزامات بے بنیادہیں:چوہدری نثار
(February 28, 2014)
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ معزز رکن جمشید دستی کی جانب سے پارلیمنٹیرینز پر لگائے گئے الزامات قطعی طور پر جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، بہترہوتا کہ ایسے الزمات لگانے سے قبل اس کے ثبوت اسپیکر قومی اسمبلی کو دیتے جاتے۔پارلیمنٹ ہاوس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جمشید دستی کی جانب سے عائد الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جمشید دستی پارلیمنٹ کے ایک معزز رکن ہے، مگر ان کی جانب سے پارلیمنٹ کے اراکین پر جو الزامات عائد کیے گئے وہ سراسر جھوٹے اور قطعی بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں 23 کیمرے لگئے ہوئے ہیں، جس کے بعد پارلیمنٹ لاجز کی سیکیورٹی میں میرے حکم پر اضافہ کیا گیا تھا،جمشید دستی کا الزام قطعی طور پر بے بنیاد ہے،بہترہوتا ایسے الزمات کے ثبوت اسپیکر کو دیتے،لاجز میں آنے والی گاڑیوں کی ڈگی سمیت بھرپورچیکنگ ہوتی ہے،گاڑی میں آنے جانے والے افراد کی رجسٹریشن بھی کی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم این اے یا سینیٹر صاحبان کی گاڑی یا ڈگی چیک نہیں ہوتی،اسپیشل برانچ اور پولیس نے دعویٰ کے ساتھ یہ الزامات مسترد کیے،پارلیمنٹ لاجز میں شراب اور مجرے کا انتظام ہو ہی نہیں سکتا،جمشید دستی اس دن،وقت اور تاریخ کا تعین کریں،ہمارے پاس تمام فوٹیج موجود ہیں، ہم تعین کریں گے کون اس دن لاجزمیں آیا تھا کون باہر گیا تھا۔
