حیسکو نے واسا کے تین فلٹرسمیت15اسٹیشنز کی بجلی معطل کردی

سینئر صحافی حامد میر پر حملے کی پرزور مذمت کر تاہوں : وزیر مملکت عابد شیر علی

کراچی میں ارتھ ڈے پر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا

ہیروز آف پاکستان کے تحت فلمی مقابلہ جیتنے والوں میں انعامات تقسیم

پی ٹی سی ایل کا 2014ءکی پہلی سہ ماہی میں مستحکم ما لیا تی نتائج کا اعلان

ٰٓٓملیر کے مختلف گوٹھوں میں لوٹ مار ، بھتہ خوری کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

حیسکو نے واسا کے تین فلٹرسمیت15اسٹیشنز کی بجلی معطل کردی

حیدر آباد: حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے حیدرآباد میں واسا کے تین فلٹر پلانٹس سمیت15پمپنگ اسٹیشنز کو بلز کی عدم ادائیگی پر بجلی کی فراہم معطل کردی۔ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے حیدرآباد میں واسا کے تین فلٹر پلانٹس سمیت15پمپنگ اسٹیشنز کو بلز کی عدم ادائیگی پر بجلی کی فراہم معطل کردی ہے جس سے گلشن فاطمہ ‘ پریٹ آباد ‘ پھلیلی ‘ بھٹائی نگر اور دیگر کئی مقامات پر پانی کی فراہمی معطل ہو گئی، ایچ ڈی اے کے جام شورو روڈ پر واقع فلٹر پلانٹ کی بجلی کاٹتے وقت مبینہ طور پر ایک صوبائی وزیر کے مسلح افراد نے حیسکو کے ایس ڈی او مخدوم مدثر اور ان کی ٹیم کو یرغمال بنالیا جس کی اطلاع وزیر مملکت عابد شیر علی کو دی گئی، جنھوں نے آئی جی پولیس سندھ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور کچھ دیر بعد مسلح افراد نے بجلی کی بحالی پر یرغمالیوں کو رہا کردیا تاہم مذکورہ واقعہ کی فوری طور پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہو ئی ۔

مزید پڑھیں

سینئر صحافی حامد میر پر حملے کی پرزور مذمت کر تاہوں : وزیر مملکت عابد شیر علی

حیدرآباد:  وزیر مملکت عابد شیر علی نے سینئر صحافی حامد میر پر حملے کی پر زور مذمت کی ہے۔ وزیر مملکت عابد شیر علی نے حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہو ئے کہاکہ جیو کے اینکر پرسن حامد میر پر کئے جانے والے حملہ کی سخت مذمت کرتاہوں لیکن اس کی آڑ میں کسی کو قومی و حساس اداروں کے خلاف مہم چلانے کی حمایت نہیں کی جاسکتی ،انھوں نے کہاکہ حکومت نے حامد میر پر حملہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کردیا ہے لیکن جو کچھ آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ کے بارے میں کہا گیا اس سے ملک کی جگ ہنسائی ہو ئی پڑوسی ملک کا میڈیا تو اسی کام پر لگ گیا ہے، انھوں نے کہاکہ عوام اور قومی اداروں کے درمیان نفرتیں پیدا کرنا ایک سازش ہے ہم قومی اداروں کے ساتھ ہیں ،جیو نے اگر پیمرا کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے تو اس کی درخواست وہاں موجود ہے وہی بہتر فیصلہ کریں گے ،انھوں نے کہاکہ یہ تاثر درست نہیںکہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے عمر چیمہ پر تشدد کے واقعہ پر آئی ایس آئی کو ہدف تنقید بنایا تھا ،انھوں نے کہا کہ جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کا معاملہ عدالتوں میںہے وہ ملک سے باہر جائیں گے یا نہیں فیصلہ عدالت کرے گی، انھوں نے ایم کیو ایم اور پی پی کے سندھ میں دوبارہ اتحاد کو خوش آئند قراردیتے ہو ئے کہاکہ ان کی اتحادی حکومت نے ماضی میں بھی عوام کو کچھ نہیں دیا تھا، عابد شیر علی نے جیو کے اینکر پرسن حامد میر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کروائی۔ علاوہ ازیں وزیر مملکت نے مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں سے خطاب جبکہ مسلم لیگ(ن) لیڈیز ونگ کے ایک وفد سے ملاقات کی ۔

مزید پڑھیں

کراچی میں ارتھ ڈے پر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا

کراچی: کراچی میں زمین کے عالمی دن ارتھ ڈے کے موقع پر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔مہم کے دوران شہر بھر میں 3لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔مہم کا آغاز کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے ماڑی میں پودے لگا کر کیا۔ارتھ ڈے کے حوالے سے نیشنل فورم فار انوائرمینٹ اینڈ ہیلتھ(این ایف ای ایچ) کے تحت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات اس حوالے سے 3لاکھ پودے فراہم کرے گا جو شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے جائیں گے۔مقامی افراد کی شکایت پر شعیب صدیقی نے اسسٹنٹ کمشنر کو تعلیمی سہولتوں اور بجلی کی فراہمی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں قائم فلٹر پلانٹ مرمت کر کے فوری فعال کیا جا ئے تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر آسکے ۔کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو درختوں کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے درختوں حفاظت کریں۔تقریب میں مہم کو آرڈینیٹرعافیہ اسلام،سابق گورنر اسٹیٹ بینک سلیم رضااورارتھ ٹرسٹ کے نمائندے بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں

ہیروز آف پاکستان کے تحت فلمی مقابلہ جیتنے والوں میں انعامات تقسیم

کراچی: ہیروا آ ف پاکستا ن کے تحت فلمی مقابلے میں حصہ لینے والے فلم سازوں کو بھاری انعامات سے نوا زا گیا۔ہیروز آف پاکستان کے سی ای او عباس ہاشمی نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک ایسا فورم تیار کرناہے جس سے پاکستانی معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے بہادر پاکستانیوں کے وقار بلند کئے جاسکے۔ ہیروز آف پاکستان کے سی ای او عباس ہاشمی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگست 2013میں ہم نے مختصر فلم سازی کے مقا بلے کا اعلان کیا تھا ، عوامی جوش وخرش کے بدولت ہمیں پاکستان بھر سے 150فلمیں موصول ہوئی، جس کا موضوع عام شعبہ سے تعلق رکھنے والے اور دوسروں کی مدد کرنے ہیروز کی زندگی کے بارے میں ہے، جو پاکستان کی مقبول ثقافت کے تحفظ کے لئے اپنی زندگی وقف کردیتے ہیں۔اس مقابلے میں 0 1000ڈالر کا پہلا انعام حاصل کر نے والا دالیش ہاشمی جس نے بادبان مختصر فلم بنائی تھی،دوسرا انعام 5000ڈالر کامحمد علی حکیم کو ملا جنھوں نے گڈو فلم بنائی تھی، جبکہ تیسراانعام 2500ڈالر کا ثناءناصر کو فلم زندگی اندھیرے میںبنانے پر دیا گیا ۔عباس ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہم اگست 2014میں ایک اور مقابلہ کر وائےں گے جس میں مضمون نویسی کا مقا بلہ بھی کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں

پی ٹی سی ایل کا 2014ءکی پہلی سہ ماہی میں مستحکم ما لیا تی نتائج کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل ) نے سال2014 کی پہلی سہ ماہی کے لئے مستحکم ما لی نتائج کا اعلان کردیا۔ ادارے کی یہ کا ر گر دگی بڑ ھتے ہو ئے فکسڈ اور وائرلیس براڈ بینڈ بزنس کی بد ولت ہے ۔پی ٹی سی ایل کا اس عرصے کے دوران ریونیو21.1 ارب روپے رہا جس میں 9%فیصد اضافع ہوا۔ کمپنی کا بنیا دی منافع3.4 ارب روپے رہا جبکہ مجموعی منافع 7.6 ارب روپے رہا ۔مضبوط مارکیٹ پوزیشن اور صارفین میں مسلسل اضافے کے نتیجے میں پی ٹی سی ایل کے کیش فلوز مستحکم رہے ۔پی ٹی سی ایل گر وپ نے 31مارچ 2014ءکو ختم ہونے والے عرصے کے دوران 33.4ارب روپے کے محصولات کا اعلان کیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کے مقا بلے میں 4% فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے جبکہ گروپ کا بنیا دی منا فع4.4 ارب روپے رہا ۔ اس دوران گروپ کا مجموعی منافع 13 ارب روپے رہا ۔پی ٹی سی ایل کے صدر اور سی ای او ولید ارشید نے کمپنی کی اس مستحکم کارکردگی پرخو شی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”پہلی سہ ماہی میں ہمارے مستحکم نتائج ایک بار پھر ہمارے متنوع بزنس ماڈل کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں جو ہم نے اپنے حصص یافتگان کیلئے اپنایا ہیں “۔ولید ارشید نے مزید کہا کہ”ٹیلی کام مارکیٹ میں سخت مقابلے کے باوجود ہم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور بر اڈ بینڈ کے سا تھ سا تھ ٹیلی کا م انڈسٹری کیلئے مزید راہیں کھولی ہیں ۔

مزید پڑھیں

ٰٓٓملیر کے مختلف گوٹھوں میں لوٹ مار ، بھتہ خوری کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج

اسلام آباد: ملیر کے مضافاتی گوٹھوں میں بڑھتی ہوئی بد امنی لوٹ مار، سٹہ بھتہ خوری ،قتل عام اور بڑھتی ہوئی سماجی برئیوں کی روک تھام کے لئے میمن گوٹھ کے مکینوں نے میمن سوشل اینڈ اایجوکیشنل سوسائٹی کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھاکہ میمن گوٹھ کے سماجی راہنماابو بکر پر ہونے والے حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ میمن گوٹھ میں تعینات ایس ایچ او راﺅ خالد کی نتظامی غفلت کی وجہ سے علاقے میں جرائم ہورہے ہیںتھانہ میمن گوٹھ کے حدود میں جرائم روز کا معمول بن چکے ہیں۔علاقہ مکینوں نے وزیر اعلی قائم علی شاہ سمیت تمام اعلیٰ حکام سے امن کے قیام کے لئے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں