کراچی(پی پی آئی) رہنما پاکستان تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کو پولیس نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے حراست میں لے لیا۔وکلا نے پولیس سے گرفتاری کے وارنٹس مانگے تو پولیس نے وارنٹس دکھانیسے انکار کر دیا، پولیس گھسیٹتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو وین میں ڈال کر روانہ ہو گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ کو درخشاں تھانے میں منتقل کیا جا رہاہے، پی ٹی آئی رہنما ضلع ایسٹ میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔رہنما پی ٹی آئی کے وکلاء کاکہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، گرفتاری کے خلاف کل عدالت سے رجوع کیا جا ئے گا، پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دی جائے گی۔ سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت 7 دن کیلئے منظور کی تھی۔یاد رہے کہ حلیم عادل شیخ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ہیں اور وہ حال ہی میں تحلیل ہونے والی سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی تھے۔
فٹبال پریمیئر لیگ: لیور پول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفر سے ہرا دیا
یو ایس اوپن:نواک جوکووچ اور اینڈی مرے چوتھے راو
ورلڈ چیمپئن جارج لورینزو نے برٹش موٹو جی پی کا ٹائٹل جیت لیا
برطانوی فٹبالر گیرتھ بیل کو ریال میڈرڈ نے 13ارب روپے میں خرید لیا
فٹبال پریمئر لیگ : مانچسٹر سٹی سمیت پانچ ٹیموں نے اپنے میچ جیت لیے
نئی دہلی :بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو ارجنا ایوارڈ دے دیا گیا
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس کانسٹیبل جاں بحق، ملزمان فرار
ؒؒکوئٹہ(پی پی آئی)کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ نی جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل کو قتل کردیا،کانسٹیبل اختر حسین بلوچستان کانسٹیبلری میں ملازم تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار اپنی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر جارہا تھا، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 2 خول برآمد کرلئے گئے۔ مقتول کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
پنجاب میں ڈینگی بیقابو ہوگیا،30 نئے کیسز رپورٹ
ؒؒلاہور(پی پی آئی) ڈینگی وائرس کے حملوں میں شدت اضافہ ریکارڈ، پنجاب میں24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے مزید30 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ واہگہ زون میں 8،علامہ اقبال زون میں ڈینگی بخار کے7 نئے مریض، نشتر زون میں 5 جبکہ کینٹ میں ڈینگی بخار کے 4 مریض رپورٹ ہوئے۔ سیکریٹری صحت کے مطابق راوی، سمن آباد، داتا گنج بخش زون میں ڈینگی بخار کا ایک ایک مریض رپورٹ، گلبرگ، شالامار اور عزیز بھٹی زون میں ڈینگی بخار کا ایک ایک مریض رپورٹ کیا گیا ہے۔ شہر میں مچھروں کی افزائش بھی خوفناک حد تک بڑھ گئی، شہر کے مزید 1137 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوچکا ہے۔۔
ایمان مزاری کو گرفتار کرکے اسلام آباد سے باہر نہ لے جانے کا حکم
اسلام آباد(پی پی آئی) ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہمی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایمان مزاری کو گرفتار کرکے اسلام آباد سے باہر نہ لے جانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے روبرو شیریں مزاری کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجا اور قیصر امام پیش ہوئے۔ وکلا نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہمیں ایسی درخواست دائر کرنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن حالات ہی کچھ ایسے بن چکے ہیں۔ سماعت کے موقع پر ڈاکٹر شیریں مزاری بھی عدالت پہنچیں۔ 2 درخواستیں ایمان مزاری کے خلاف درج ہوئیں، دہشت گردی اور بغاوت کی دفعات لگائی گئیں۔ 2 کیسز میں گرفتاری ہوئی دونوں میں ضمانت پر رہائی ہوئی اور پھر اڈیالہ جیل کے باہر سے ایمان مزاری کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ ہم بڑے مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ ایمان مزاری اس عدالت میں موجود تھی، میں نے کہا اپنی ماں کی زبان کنٹرول کریں۔ ایمان مزاری نے یقین دہانی کرائی، پھر انہوں نے اپنی زبان خود کنٹرول نہیں کی۔ 2023ء آئین اور عدلیہ پر عملدرآمد کے لحاظ سے تاریک ترین سال ہے۔ وکیل نے عدالت میں کہا کہ اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کو قانون کے مطابق عدالت دیکھ سکتی ہے۔ یہ جو مقدمہ درج کیا گیا یہ بدنیتی پر مبنی ہے۔ ہمیں بتایا جائے ہمارے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں۔ ایمان مزاری کو کسی اور مقدمے میں گرفتاری سے روکا جائے۔ اس وقت ہم نارمل حالات سے نہیں گزر رہے۔ ایمان مزاری کو اسلام آباد سے باہر کسی اور مقدمے میں لے جانے سے روکا جائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف ملک بھر کتنے مقدمات درج ہیں؟ عدالت نے حکم دیا کہ کل تک سیکرٹری داخلہ صوبوں سے رپورٹس طلب کرکے آگاہ کریں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت تک ایمان مزاری کو گرفتار کرکے اسلام آباد سے باہر لے جانے سے روک دیا اور حکم دیا کہ سیکرٹری داخلہ یقینی بنائیں کہ ایمان مزاری کو گرفتار کرکے اسلام آباد سے باہر نہیں لے جایا جائے گا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ایمان مزاری کے خلاف 20 اگست کے بعد کا کوئی وقوعہ ہے تو اس میں گرفتار نہ کیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔
تلاش کریں
خبریں

فٹبال پریمیئر لیگ: لیور پول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفر سے ہرا دیا
لندن: فٹبال پریمیئر لیگ میں لیور پول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ سوانسی اور آرسنل نے اپنے میچ جیت لیے۔دنیا کے ہر دلعزیز کھیل فٹبال میں دلچسپ مقابلے ہوئے اینفیلڈ میں لیور پول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کا سارا غرور خاک میں ملا دیا۔ ایک صفر کی جیت کے ساتھ انہوں نے انیس سو چورانوے پچانوے کے بعد لیگ سیزن کا شاندار آغاز کیا ہے۔ دوسرے میچ میں سوانسی نے ویسٹ بروم کو دو صفر کی شکست سے دوچار کیا۔ پہلے ہاف میں فاتح ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔ ادھر آرسنل کا پہلے ہاف میں کیا ہوا گول ٹوٹنہم کے خلاف فیصلہ کن ثابت ہوا۔

یو ایس اوپن:نواک جوکووچ اور اینڈی مرے چوتھے راو
نیویارک: یو ایس اوپن میں عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ اور اینڈی مرے چوتھے راو¿نڈ میں پہنچ گئے جبکہ سرینا ولیمز نے کوارٹر فائنل میں سیٹ پکی کر لی۔ٹینس سیزن کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم میں زبردست مقابلے جاری ہیں۔ ٹاپ سیڈ نواک جوکووچ نے پرتگالی حریف کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔ جوکووچ چھ صفر، چھ دو اور چھ دو سے جیت کر چوتھے راو¿نڈ میں پہنچ گئے۔ برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے جرمن مدمقابل کو زیر کیا۔ ویمن سنگلز میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے برتری دکھاتے ہوئے اپنی ہی ہموطن امریکی کھلاڑی کو زیر کر دیا۔ دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز نے چھ چار اور چھ ایک سے کامیابی اپنے نام کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

ورلڈ چیمپئن جارج لورینزو نے برٹش موٹو جی پی کا ٹائٹل جیت لیا
لندن( پی پی آئی ) برٹش موٹو جی پی بائیک ریس میں سپین کے رائیڈرز نے میدان مار لیا۔ موٹو جی پی کا ٹائٹل ورلڈ چیمپئن جارج لورینزو نے اپنے نام کیا۔برطانیہ میںسلور اسٹون سرکٹ پر ہونے والی موٹو جی پی ریس کے فائنل میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ جس میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عالمی چیمپئن سپینش رائیڈرجارج لورینزومقررہ فاصلہ چالیس منٹ 52 سیکنڈ میں طے کرکے تیز ترین رائیڈر قرار پائے۔ ریس میں سپین ہی کے مارک مارکیوزدوسری اورڈینی پیڈروسا تیسری پوزیشن پر رہے۔

برطانوی فٹبالر گیرتھ بیل کو ریال میڈرڈ نے 13ارب روپے میں خرید لیا
میڈرڈ( پی پی آئی ) دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے برطانوی فٹ بالر گیرتھ بیل ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ سے معاہدے پر دستخط کے لئے میڈرڈ پہنچ گئے۔ فٹ بال ایک ایسا کھیل جس سے دیوانگی کی حد تک وابستگی رکھنے والوں کی تعداد دنیا بھر میں کروڑوں میں ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا کے نامی گرامی کھلاڑیوں کے حصول کیلئے فٹ بال کلبس اپنے خزانوں کے منہ کھول دیتے ہیں۔ برطانوی فٹ بالر گیرتھ بیل سے چھ سالہ معاہدے کیلئے ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ نے بھی کچھ ایسا ہی کیا جب انگلش کلب ٹوٹنہم کی نمائندگی کرنے والے گیرتھ بیل کی خدمات ایک سو ملین یوروز کے عوض حاصل کرلیں جو تاریخ میں کسی بھی فٹ بالر کو دیئے جانے والا سب سے بڑامعاوضہ ہے۔پاکستانی روپے کے حوالے سے یہ رقم 13ارب روپے بنتی ہے ۔ اس سے قبل عالمی شہرت یافتہ فٹبالرپرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کے لئے ریال میڈرڈ نے دو ہزار نو میں چورانوے ملین یوروز ادا کئے تھے۔

فٹبال پریمئر لیگ : مانچسٹر سٹی سمیت پانچ ٹیموں نے اپنے میچ جیت لیے
لندن: فٹبال پریمئر لیگ میں مانچسٹر سٹی سمیت پانچ ٹیموں نے اپنے میچ جیت لیے۔ مانچسٹر سٹی نے ہل کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا بغیر کسی گول کے ختم ہونے والے پہلے ہاف نے میچ کو زیادہ سنسنی خیز بنا دیا۔ مانچسٹر سٹی کے کھلاڑیوں نے برتری دکھاتے ہوئے پینسٹھ اور نوے منٹ میں گول داغ کر دو صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔ نیو کاسل نے فلہم، نارویچ نے ساتھمپٹن کو اور اسٹوک سٹی نے ویسٹ ہام کو ایک صفر سے شکست دی۔ کرسٹل پیلس نے سندر لینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

نئی دہلی :بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو ارجنا ایوارڈ دے دیا گیا
نئی دہلی( پی پی آئی )بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو ارجنا ایوارڈ دے دیا گیا۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز ویرات کوہلی کو گذشتہ روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ ایک سرکاری تقریب میں صدر پرناب مکھرجی نے ارجنا ایوارڈ دیا۔ اس سے قبل یہ ملکی سول ایوارڈ یوراج سنگھ کو 2012 اور فاسٹ باﺅلر ظہیر خان کو 2011 میں دیا گیا تھا۔ ویرات کوہلی نے ملکی ایوارڈ ملنے کو اپنی زندگی کا یادگار لمحات میں سے ایک قرار دیا۔ ویرات کوہلی کے علاوہ بھارت کے دیگر کھیلوں میں بھی کارہائے نمایاں سرانجام دینے والوں کو ایوارڈ دیا گیا۔