لاہور (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات کا ذمہ دار شریف خاندان ہے، عمران خان کے دور میں پیٹرول کی یہ قیمت نہ تھی، پریس کانفرنس ابھی نہیں کرنی۔ تحریک انصاف لاہور میں عالت پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اور فوج پر اعتماد ہے، دونوں ہمارے ادارے ہیں ملک کی سلامتی کے ضامن ہیں، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی حلف برداری پر خوشی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسی نے پہلے دن سے ہی اچھا آغاز کیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کا ذمہ دار شریف خاندان ہے، جہاں لوگ خود کشیوں پر اتر آئے ہیں، پی ڈی ایم کے آئی ایم ایف سے ظالمانہ معاہدے کی سزا عوام بھگت رہے ہیں، عمران خان کے آئی ایم ایف سے ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا، پٹرول بجلی گیس اور تمام مہنگائی نواز اور شہباز کی وجہ سے ہے، عمران خان کے دور میں پیٹرول کی یہ قیمت نہ تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے صدر نے کہا کہ واپسی پر نواز شریف کو مایوسی ہو گی، عوام استقبال کی بجائے ان سے حساب مانگیں گے، نگران حکومت پی ڈی ایم کا تسلسل ہے، نگران حکومت کے پیچھے نوازشریف کا فارمولا ہے، موجودہ کابینہ میں دیکھ لیں سارے ن لیگ کے پسندیدہ لوگ ہیں، الیکشن کا اعلان ہو تب ہی پتہ چلے گا کون کس پوزیشن میں ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ موجودہ مقدمہ بھی موٹروے پر میرے خلاف درج کیا گیا، عدلیہ انصاف دے رہی ہے مگر یہ لوگ چھوڑنے کو تیار نہیں، ہم اپنے مقدمات عدالتوں میں لڑ کر سرخرو ہوں گے۔
حیدر آباد: جماعت اسلامی کی جانب سے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت
سکرنڈ: بلاول بھٹو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی وراثت ہیں : سید قائم علی شاہ
ثانوی تعلیمی بورڑ کراچی کا امتحانی فارم جمع کر انے کی تاریخ میں توسیع
ٹوبہ ٹیک سنگھ : مچھر مار مہم بڑے شہروں تک محدو د،سماجی حلقوں کی تشویش
سیہون شریف : شہریوں کا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
حیدر آباد: فرائض پر غفلت اور جرائم پیشہ افراد سے تعلق پر 27پولیس اہلکار بر خاست
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ہوش ربا مہنگائی کے باعث لوگ قرض لینے، اثاثے فروخت کرنے پر مجبور
کراچی (پی پی آئی)ملک میں ہوش ربا مہنگائی کی حالیہ لہر اور معاشی بحران کے باعث عوام اب روزمرہ کی ضروریات، جیسے بجلی کے بل، اسکول کی فیس، مکان کا کرایہ اور دیگر اخراجات پورے کرنے میں سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ جب بجلی کے بل گھریلو بجٹ میں ادا نہیں کیے جاسکتے ہوں تو ان کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں بچتا کہ وہ مہینے کے اختتام کے قریب دوستوں سے پیسے ادھار لیں، پی پی آئی کے مطابق یہ قرض بھی ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ بنتا جا رہا ہے، وہ لوگ جنہیں اثاثے بیچنے یا قرض لینے کی اشد ضرورت نہیں ہے وہ بھی اپنے ایسے اخراجات کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو بنیادی ضروریات سے متعلق نہیں ہیں۔ بہت سے لوگوں نے خرچوں کی وجہ سے فیملی اور دیگر تقریبات میں جانا چھوڑ دیا ہے۔‘اگرچہ اخراجات کو معقول بنانا بحرانی معاشی صورتحال کا منطقی نتیجہ معلوم ہوتا ہے لیکن یہ ریٹیلرز اور دیگر صنعتوں سے وابستہ افراد کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے مرغی کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں، گاہک اب گوشت کے بجائے پوٹا، کلیجی اور پنجے خریدتے ہیں۔ہوٹل مالکان نے بتایا کہ زیادہ تر گاہک اب پورے کپ کے بجائے کٹ (آدھا کپ) چائے کا آرڈر دیتے ہیں، اسی طرح ہوٹل میں گوشت کے سالن جیسے قیمہ، قورمہ کے بجائے اب زیادہ تر صارفین سبزیوں اور دال جیسی سستی ڈشز کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایک مدرسے کے منتظم کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران داخلوں کی تعداد دوگنی ہو گئی جب کہ لوگ اپنے بچوں کو نجی اسکولوں سے نکال کر ایسے دینی مدارس کا انتخاب کر رہے ہیں جہاں طلبہ کو مفت کھانا اور رہائش فراہم کی جاتی ہے۔
کچے اور پکے میں گینگز کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری حتمی مرحلہ میں
سکھر (پی پی آئی)سندھ میں کچے اور پکے کے علاقوں میں گینگز کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری حتمی مرحلہ میں ہے پیرا ملٹری فورسز کی بھاری نفری بالائی سندھ پہنچ رہی ہے جب کہ سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد کچے کے علاقے میں گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن شروع کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق سندھ کابینہ پہلے ہی کچے کے علاقے میں ڈکیت گینگز کے خلاف آپریشن کی منظوری دے چکی جب کہ پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی سطح پر اس آپریشن پر عملدرآمد کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کچے اور پکے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی تاریخ اور وقت کا فیصلہ جمعہ کے روز ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ نگران وزیر اعلیٰ ریٹائرڈ جسٹس مقبول باقر اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار، ڈائریکٹر جنرل رینجرز کے علاوہ دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام بھی شریک ہوں گے۔
سونے کی مصنوعات خریدتے یا پرانی جیولری بیچتے وقت صارفین مخمصے کا شکار
کراچی (پی پی آئی)سونے کے باضابطہ نرخوں کی غیرموجودگی میں جیولری کی دکانوں پر صارفین ابہام کا شکار ہیں۔ سونے کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے جاتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مبینہ طور پر سٹہ بازی اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد سے ایسوسی ایشن گزشتہ بدھ سے سونے کی یومیہ قیمتیں جاری نہیں کر رہی۔سنار کی دکانیں کھلتی ہیں، تاہم صارفین سونے کی مصنوعات خریدتے یا پرانی جیولری بیچتے وقت مخمصے کا شکار نظر آتے ہیں کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ جو قیمت انہیں بتائی جارہی ہے وہ حقیقی ہے یا مصنوعی، زیادہ تر خریدار سونے کی عالمی قیمتیں اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کو چیک نہیں کرتے۔عائشہ منزل اور کریم آباد پر تاجر مختلف قیمتوں پر سونا فروخت کررہے ہیں کچھ تاجرگزشتہ منگل کے فی تولہ نرخ 2 لاکھ 15 ہزار روپے کا حوالے دیتے ہوئے 2 لاکھ 16 ہزار جبکہ کچھ دیگر 2 لاکھ 18 ہزار قیمت بتا رہے ہیں، گزشتہ منگل کو عالمی مارکیٹ میں 1911 ڈالر فی اونس قیمت کی بنیاد پر 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 585 روپے تھی۔۔پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری کے سبب مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم یا پھر برقرار رہنی چاہیے، اگر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تب بھی امریکی کرنسی کی قدر میں کمی منفی اثرات کو کم کردے گی۔ایسوسی ایشن نے اپنے گروپ میں بھیجے گئے پیغام میں بتایا کہ صورتحال اب بھی مستحکم نہیں ہے اور مختلف شہروں کا دورہ کرنے والے صدر ہارون رشید چاند کی غیر موجودگی کی وجہ سے نرخ مقرر نہیں کیے گئے، ان کی واپسی کے بعد نرخوں کا تعین کیا جائے گا۔ہارون رشید چاند نے روزانہ قیمتیں جاری کرنے میں تاخیر کے حوالے سے بتایا کہ پرانی قیمت پر پرانے لین دین کو کلیئر کیا جارہا ہے اور سونے کے نئے یومیہ ریٹ جاری کرنے میں مزید چند روز لگیں گے۔
تلاش کریں
خبریں
کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

حیدر آباد: جماعت اسلامی کی جانب سے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت
حیدرآباد: جماعت اسلامی ضلع حیدر آباد کی پشاور قصہ خوانی بازار بم دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے ۔امیرجماعت اسلامی ضلع حےدرآبادشےخ شوکت علی ،جنرل سیکریٹری حافظ محمدطاہرراجپوت اور نائب امیر رضوان احمدگدی نے قصہ خوانی بازار پشاور بم دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ قصہ خوانی بازاربم دھماکے مےں انسانی جانوں کانقصان قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ۔ طالبان سے مذاکرات سے قبل بم دھماکوں اور ڈرون حملوں مےں تیزی اپنوں کا کام نہیں ہوسکتا ،بم دھماکوں کی سیریزکے پیچھے وہ قوتیں ملوث ہےں جنھیں پرامن پاکستان برداشت نہیں ۔انھوں نے کہاکہ مسلسل بم دھماکے اور ڈرون حملوں مےں بے گناہ شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھورہے ہےں ۔بھارت اسرائیل اور امریکہ پاکستان کومستحکم نہیں دیکھناچاہتے ہےں ۔ایک ایسے وقت مےں بم دھماکوں اور ڈرون حملوں مےں تیزی آئی ہے جب اے پی سی کے فیصلے کے مطابق حکومت اور طالبان مذاکرات کاآغازہونے والاہے ۔اس سے یہی بات ثابت ہوتی ہے ان انسانیت سوزوارداتوں کے پیچھے وہ قوتیں ہےں جنھیں حکومت طالبان مذاکرات کے ذریعے امن پسندنہیں ہے ۔ماضی کی طرح پاکستان مےںامریکا اسرائیل اور بھارت ملوث ہےں۔حکومت مناسب فضا مےں طالبان سے فوری مذاکرات شروع کردے اپنے لوگ مذاکرات ضرورکریںگے۔جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے قصہ خوانی بازارپشاور بم دھماکوں کے شہداکے لیے دعابھی کی ۔

سکرنڈ: بلاول بھٹو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی وراثت ہیں : سید قائم علی شاہ
سکرنڈ: وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کی قیادت بلاول بھٹو زرداری ہے جو کہ پاکستان کی عوام کے لئے شہید ذوالفقار بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وراثت ہے ۔ وہ آج سکرنڈ کے قریب گاوں¿ں پنہل چانڈیو میں ایم آر ڈی تحریک کے شہداءکی 30ویں برسی کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ پی پی پی ایک عوامی پارٹی ہے جس کے پاس مخلص کارکنان کا بڑا ذخیرہ ہے، محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد شریک چیئر مین اور سابق صدر جناب آصف علی زرداری نے کہا تھاکہ وہ بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔یہی وجہ ہے کہ پی پی پی کے خلاف سندھ میں گذشتہ انتخابات میںدس جماعتی اتحاد بنا لیکن سندھ کے عوام نے پی پی پی کے حق میں ووٹ دیکر انہیں ایسی شکست دی کہ وہ سالوں تک یاد کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ اس الیکشن میں پی پی پی کے ساتھ بہت زیادتیاں ہوئیں اور ہمیں نتائج پر کافی تحفظات تھے لیکن جمہوریت کے تسلسل کی خاطر ہم نے نتائج تسلیم کےے ۔ انھوں نے کہا کہ پی پی پی بلا تفریق لوگوں کی قیادت کرنے میں یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے سانگھڑ اور تھر پارکر سے بھی سیٹیں جیتی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے شہیدوں کے ضلع بے نظیر آباد کو بہت ترقی دلائی ہے اور ایسی ہی ترقی پسماندہ ضلع تھرپارکر کو بھی دلائی ہے جہاں صرف تھر کوئلے کا پروجیکٹ بے مثال خوشحالی لائے گا ۔ ہمیں منع کیا گیا لیکن پھر بھی ہم مسیحی برادری کی ہمدردی اور ان کی مدد کے لئے دوسروں سے پہلے پشاور گئے اور اسی طرح جب بلوچستان میں زلزلہ آیا تو ہم نے اس وقت بلوچستان کے وزیر اعلیٰ( جو اس وقت بیرون ملک تھے) سے اور چیف سیکریٹری سے رابطہ کیا اور وہاں بلوچ بھائیوں کے پاس دکھ کی اس گھڑی میں جانا چاہا لیکن ہمیں وہاں بھی سیکیورٹی خطرات کے بارے میں بتایا گیا لیکن ہم نے پی پی پی قیادت کے حکم پر ان خطرات کے باوجود بلوچستان کا دورہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ہم وہاں خالی ہاتھ نہیں گئے بلکہ کافی کچھ دے کر بھی آئے ہیں اور مزید دینے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ ایم آر ڈی کے شہداءکوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی پی پی کبھی بھی اپنے شہدا ءبھلا نہیں سکتی اور وہ ان کے ورثا کے ساتھ قدم بہ قدم ساتھ کھڑی رہیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہداءکی یاد سیاست کرنے کے لئے نہیں بلکہ عقید تاً مناتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ پی پی پی ملک میں ایک واحد سیاسی پارٹی جسے بے لوث ورکروں کی طاقت حاصل ہے اور ہم اس ورثے کو تا قیامت اپنے ساتھ رکھیں گے ۔ انھوں نے ایم آر ڈی

ثانوی تعلیمی بورڑ کراچی کا امتحانی فارم جمع کر انے کی تاریخ میں توسیع
کراچی: ثانوی تعلیمی بورڑ کراچی نے امتحانی فارم جمع کر انے کی تاریخ میں توسیع کر دی ۔ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق چیئر مین بورڈفصیح الدین خان کی خصوصی ہدایات پر امتحانی فارم درجہ نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ برائے سالانہ امتحانات۴۱۰۲ءجمع کرانے کی آخری تاریخ ۰۳ ستمبر۳۱۰۲ سے بڑھا کر ۰۱ اکتوبر ۳۱۰۲ ءکر دی گئی ہے ،طلباء بغیر لیٹ فیس کے۰۱اکتوبر تک ارم جمع کرا سکیں گے۔اس کے بعد امتحانی فارمز شیڈول کے مطابق جمع ہونگے۔مندرجہ بالا تاریخ میں مزید کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ : مچھر مار مہم بڑے شہروں تک محدو د،سماجی حلقوں کی تشویش
ٹوبہ ٹیک سنگھ: پنجاب میںمچھر مار مہم بڑے شہروں تک محدود، چھوٹے شہر ڈینگی وائرس کی زد میںہیں۔ ڈینگی وائرس کے ممکنہ پھیلاﺅ اور مریضوں کی دن بدن بڑھتی ہوئے تعداد کے پیش نظر پنجاب حکومت نے بڑے شہروں میں سرکاری سطح پر مچھر مار مہم کا آغا زکیا ہے، چھوٹے چھوٹے شہروں اوردیہاتوں میں صفائی کا نظام نہ ہونے کے باعث مچھر کی بہتات ہے جس سے ڈینگی وائرس کے پھیلنے کے زیادہ امکانات ہےںجس سے چھوٹے شہروں اوردیہاتوں کے مکین براہ راست ڈینگی وائر س کے حملوں کی زد میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سماجی حلقوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور سرکاری سطح پر گھر گھرا سپرے کی مہم کا آغاز کیا جائے تاکہ ڈینگی وائرس کے ممکنہ پھیلاﺅ کو روکتے ہوئے اس کا بروقت تدارک کیا جاسکے ۔

سیہون شریف : شہریوں کا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
سیہون شریف: سیہون میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شہریوں کی جانب سے حیسکو اور واپڈا کے خلاف احتجاجی ریلی اوردھر نا دیا گیا ۔ ایک ہفتے سے جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف سیہون کے شہریوں نے شہری ایکشن کمیٹی کے چیئر مین ایڈو کیٹ بشیر احمد اوٹھو اور غلام بشیر ملاح کی سر براہی میں چھاز چوک سے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرے میں واپڈا اور حیسکو حکا م کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ بشیر احمد اوٹھو نے کہا کہ چوبیس گھنٹے کے اندر بجلی کی سپلائی درست کی جائے ورنہ حیسکو دفتر کا گھیراﺅ کر دیا جائے گا اور انڈس ہائی وے بلاک کر دی جائے گی ۔

حیدر آباد: فرائض پر غفلت اور جرائم پیشہ افراد سے تعلق پر 27پولیس اہلکار بر خاست
حیدر آباد: ایس ایس پی حید ر آ باد نے27پولیس اہلکاروں کو فرائض میں غفلت اورجرائم پیشہ افراد کے ساتھ رابطوںپر برطرف کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ایس ایس پی حیدر آباد فداحسین مستوئی نے27پولیس اہلکا روںکو نوکریوں سے برطرف کردیا جن میںایک ہیڈ کانسٹیبل اور چھبیس پولیس جوان شامل ہیں ، ان اہلکاروں کو فرائض میں غفلت اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ رابطوں کے انکشاف کے بعد نوکریوں سے برخاست کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل پولیس کانسٹیبل محمد پریل نے پولیس لائن کے گیٹ کے سامنے بھتہ نہ دینے پر فروٹ فروش کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا، محمد پریل پر فروٹ فروش کے قتل کا مقدمہ کینٹ تھانے میں درج ہے جبکہ ملزم جیل میں ہے ۔