اسلام آباد (پی پی آئی)وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ سی پیک عالمی نوعیت کا وہ واحد منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے خطے میں تعمیر وترقی اورخوشحالی کا سبز انقلاب آجائے گا سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو پہنچے گا پاک چین دوستی کی دنیا میں مثالیں دی جاتی ہیں دونوں ممالک عالمی سطح پر قیام امن کے لیے کوشاں ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میر چنگیز خان جمالی سے گفتگو میں کیا میر چنگیز خان جمالی نے نگران کابینہ میں وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان کے لیے آپ کی سفارتی سطح پر خدمات قابل ستائش ہیں جس سے دنیا میں سفارتی سطح پر پاکستان کا امیج نہ صرف بلند ہوگا بلکہ اس کے مثبت سفارتی نتائج بھی برآمد ہوں گے انہوں نے نیک خواہشات کے ساتھ اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے دورہ چین سے نہ صرف پاک چین دوستی مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی بلکہ سی پیک کے حوالے سے بلوچستان میں مزید میگا منصوبوں کی منظوری کی راہ ہموار ہوگی وزیر خارجہ نے چنگیز خان جمالی کو یقین دلایا کہ وہ اپنے دورہ چین کے موقع پر بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے سی پیک منصوبوں میں صوبے کی اہمیت کو فوقیت دیں گے اور مزید منصوبوں کے لیے چینی حکومت کو بلوچستان کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے صوبیکے لیے مزید میگا منصوبوں کی منظوری حاصل کریں گے
وسیم اکرم نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی تعریفوںکے پل باندھ دیے
حکومت صوبے کے عوام درپیش مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے :شرجیل انعام میمن
سینئر صحافی حامد میر پر حملہ افسوس ناک ہے:امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان
ملک میںاولیا کے مزارات پر حملے تشویش ناک ہے: صدر تحریک فیضان اولیا
سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن کی ممبئی انڈینر کے پریکس سیشن میں شرکت
ملائیشن اوپن گالف :برطانوی کھلاڑی ویسٹ ووڈ لی کی کامیابی
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پی ٹی سی ایل کے پینشنرز الائینس کا دوسرے صوبوں کے پینشنروں سے رابطہ کا فیصلہ
لاڑکانہ (پی پی آئی) پی ٹی سی ایل کے پینشنرز الائینس نے دوسرے صوبوں کے پینشنروں سے رابطہ کا فیصلہ کرتے ہوئے دس رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ پی پی آئی کے مطابق کمیٹی میں محمد اعظم قریشی ٹنڈو آدم.اطہر جاوید صوفی کراچی. محمد مسعود فریدی کراچی سرور جاوید بھٹی سکھر ایاز حسین جعفری لاڑکان. امیر بخش بگٹی. محمد اسحاق مگسی،سید ندیم رضازیدی، ملک عبید اللہ طالب حسین ہزارہ کوئٹہ شامل ہین کمیٹی دوسرے صوبوں کادورہ کر کے پینشنروں سے ملاقات اور اس اتحاد کو وسعت دینے میں اپنا بھر پور کردار کرے گی قبل ازیں پی ٹی سی ایل کے پینشنرز کا اہم اجلاس ایاز جعفری کے گھر پراطہر جاوید صوفی کی صدارت میں ہوا جس میں سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چالیس سے زیادہ چیدہ چیدہ پینشنرز نے شرکت کی۔پی پی آئی کے مطابق اجلاس کے اختتام پر باہمی رضا مندی سے پی ثی سی ایل پینشنرز الائنس کا قیام عمل میں لایا گیا۔
سرسید احمد خان کا 206واں یوم پیدائش منایا گیا
کراچی (پی پی آئی) تحریک پاکستان کے رہنما سرسید احمد خان کا206واں یوم پیدائش 17اکتوبر کو منایا گیا۔ ایشین یونین پاکستان کے سربراہ طارق شاداب نے طلبہ طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرسید برصغیر میں مسلم عروج کے بہت بڑے علمبردار تھے انہوں نے مسلمانوں میں بیداری علم کی تحریک پیدا کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا، سرسید نے مسلمانوں کی اصلاح و ترقی کا بیڑا اس وقت اٹھایا جب زمین مسلمانوں پر تنگ تھی اور انگریز اْن کے خون کے پیاسے ہو رہے تھے۔پی پی آئی کے مطابق سرسید احمد خان 17 اکتوبر 1817 کوپیدا ہوئے وہ ایک بلند پایہ مفکر اور مصنف تھے جنہوں نے اپنی ادبی تخلیقات سے مسلمانان ہند میں عظیم انقلاب پیدا کیا علی گڑھ تحریک کا کردار قیام پاکستان کا باعث بنا۔
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اگلے ماہ عرب امارات کادورہ کریں گے
اسلام آباد (پی پی آئی) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اگلے ماہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ کریں گے۔ یو اے ای کا دورہ 2023 اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کے حوالے سے ہوگا جس کی میزبانی دبئی انتظامیہ کررہی ہے پی پی آئی کے مطابق اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کا اہتمام دبئی ایکسپو سینٹر میں کیا جائے گا۔
تلاش کریں
خبریں

وسیم اکرم نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی تعریفوںکے پل باندھ دیے
دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نے انڈین پریمئیر لیگ میں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی تعریفوںکے پل باندھ دیے۔سابق کپتان کا کہنا ہے کہ کولکتہ کی ٹیم میںمیچ وننگ بولرز موجود ہیں،اورممبئی کے خلاف بولروں نے جو کارکردگی دکھائی اس پر انھیں اپنے بولروں پر فخر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیم میں مختلف قسم کے بولروں کی موجودگی اوربولنگ کمبینیشن سب سے نمایاں ہے ، سنیل نارائین،مورنے مورکل اورپیوش چاﺅلہ جیسے بولروںکی موجودگی میں انھیں دوسری ٹیموں پر سبقت حاصل ہے۔وسیم اکرم کااپنے بیٹسمنوں کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ان کی ٹیم میں کئی ورلڈ کلاس بیٹسمن موجود ہیں،کپتان گوتھم گھمبیر،جیکس کیلس ،یوسف پٹھان اور شکیب الحسن کی موجودگی میںان کی ٹیم ٹور نامنٹ کے لیے فیورٹ ہے۔

حکومت صوبے کے عوام درپیش مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے :شرجیل انعام میمن
حیدر آباد: صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی پی پی حکومت صوبے کے عوام کو در پیش مسائل کے حل اور انھیں زندگی کی تمام بنیادی سہولیات مہیا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے اور اس ضمن میں ایک جامع حکمت عملی کے تحت صوبے کے مختلف علاقوں میں فلاح و بہبود ، ترقیاتی اور عوام کے مکمل تحفظ کے لیے کئی منصوبے بھی شروع کےے گئے ہیں ۔ سول لائن حیدرآباد میں اپنی رہائش گاہ پرحلقہ پی ایس 50 کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران باتیں کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی پی پی کی اعلیٰ قیادت چیئر مین بلاول بھٹو زرداری ، کو چیئر مین اور سابق صدرآصف علی زرداری حکومت سندھ کے تمام ترقیاتی او رفلاح و بہبود کے منصوبوں میں گہری دلچسپی لینے کے ساتھ ساتھ خود نگرانی کر رہے ہیں تاکہ صوبے کے عوام کی خواہشات کو پورا کرتے ہوئے انھیں خوشحال مستقبل فراہم کیا جا سکے۔ انھوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بھی تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں شروع کردہ تمام ترقیاتی منصوبے جلد از جلد مکمل کیے جائیںاور کام کی معیار کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ صوبے کی مجموعی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام اضلاع کے شہروں اور با الخصوص کراچی میں پولیس کو چوکنا کیا گیا ہے تاکہ جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ضابطہ لاکر صوبے کے عوام کو پر امن ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں قدرتی آفات کے باعث ترقیاتی منصوبوں کے مکمل ہونے میں تھوڑا وقت لگا ہے لیکن اس وقت ان تمام منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے ان منصوبوں کے فوائد عوام تک منتقل ہو جائیں گے ۔ انھوں نے کہاکہ حکومت سندھ کی جانب سے تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوام کوبنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں تاکہ عوام کو سرکاری دفاتر میں کسی بھی قسم کی پریشانی سے نمٹنا نہ پڑے۔ انھوں نے عوام کو اپیل کی کہ وہ اپنے مسائل اور شکایات سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کریں تاکہ ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔ اس موقع پر انھوں نے حلقہ پی ایس 50کے لوگوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کےے جائیں ۔ بعد ازاں صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے یوسی مسو بھرگڑی اور ٹنڈو جام کا دورہ کیا جہاں انھوں نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ہموں پوٹا ، گاوں بڈھانی حاجانو ، گورنمنٹ پرائمری اسکول رحیم خان چھلگری اور دیگر علاقوں کے مختلف مکینوں سے ان کے ورثاءکے انتقال پر تعزیت کی اور ٹنڈو جام کے ارد گرد مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا ۔

سینئر صحافی حامد میر پر حملہ افسوس ناک ہے:امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان اور سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کی پر زور مزمت کرتے ہوئے حکومت سے واقعے کے ذمہ داران کو فوری طورپر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں پر پے درپے حملے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لےے لمحہ فکریہ ہے۔جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے جیو نیوز کی انتظامیہ اور حامد میر کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

ملک میںاولیا کے مزارات پر حملے تشویش ناک ہے: صدر تحریک فیضان اولیا
کراچی: تحریک فیضان اولیاءپاکستان کے مرکزی صدردیوان عظمت نے محکمہ اوقاف سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں موجود اولیا ءکے مزارات کے انتظامات ان کے سپرد کر دیے جائیں۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دیوان عظمت نے کہا کہ ملک میں اولیا کرا م کے مزارات پر حملے باعث تشویش ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جب بھی دین اسلام پر کڑا وقت آیااحیاءاسلام کا کام صالحین اور صوفیاءکی جماعت نے ہی انجام دیاہے، اولیا کے مزارات کا انتظام تحریک فیضان اولیا کے حوالے کر دیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے کراچی میںاتوار(آج) کو کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن کی ممبئی انڈینر کے پریکس سیشن میں شرکت
دبئی: سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن نے ممبئی انڈینز کے پریکٹس سیشن میں نیٹ پر بولنگ کے جوہر دکھائے۔ انٹر نیشنل کر کٹ کونسل اکیڈمی دبئی میں سچن ٹنڈولکر کی موجودگی میںارجن ٹنڈولکر نے ممبئی انڈینز کے نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا اور بیٹسمینوں کو بولنگ کر ائی۔سچن ٹنڈولکر نے بھی نیٹ میں ممبئی کے بیٹسمینوں کو بولنگ پریکٹس کرائی ان کے ساتھ ان کے بیٹے نے بھی اپنا حصہ ڈالا۔

ملائیشن اوپن گالف :برطانوی کھلاڑی ویسٹ ووڈ لی کی کامیابی
کوالالمپور: ملائیشن اوپن گالف ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے میں برطانوی گالفرویسٹ ووڈ نے میدان مار لیا۔ ملائیشیا کے دارلحکومت کولالمپورمیں ہونے والے گالف ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے میں بھی برطانوی کھلاڑی ویسٹ ووڈ لی چھائے رہے۔ ویسٹ ووڈ لی نے اپنے ہم وطن گالفراینڈی سولیوان کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کیا۔ سابق عالمی چیمپئن ٹورنامنٹ اپنے نام کرنے کے لیے پر امید ہیں۔ ایونٹ میں شریک اطالوی کھلاڑی میٹیو مانیسیرو نے بہترین کارکردگی دکھا کر اپنی 21 ویں سالگرہ کو یادگار بنایا۔