پشاور (پی پی آئی)پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کامران بنگش کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔پی پی آئی کے مطابق پشاور پولیس نے کامران بنگش کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا، ملزم کے وکلا نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ایف آئی آر میں پولیس کے لگائے الزامات غلط ہیں، مقدمے سے ڈسچارج کیا جائے۔ عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد کامران بنگش کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔پولیس کی درج ایف آئی آر کے مطابق کامران بنگش نے پی ٹی آئی رہنما اور اشتہاری ملزم مراد سعید کو پناہ دی، پولیس گرفتار کرنے گئی تو فائرنگ کی گئی جس کے سبب ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا اور مراد سعید فرار ہو گئے۔
پاکستان ہاکی ٹیم کا کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کاامکان روشن
رافیل نڈال اور ڈیوڈ فیرر کا ریو اوپن میں فاتحانہ آغاز
نئی ٹیسٹ رینکنگ : مصباح الحق کی ترقی اور سعید اجمل تنزلی کا شکار
سیمونا ہالیپ انجری کی وجہ سے دبئی اوپن سے دستبردار ہوگئیں
بھارت سمیت ہر ٹیم کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں : محمد حفیظ
ڈومیسٹک کرکٹ میں فکسنگ کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کو خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی
لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کو تحریک انصاف کی رہنما خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔پی پی آئی کے مطابق انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کے جج عبہرگل نے 9 مئی کو کیے جانے والے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی جس میں پولیس نیخدیجہ شاہ سیتفتیش کے لیے عدالت سے اجازت طلب کی۔جس پر عدالت نیجیل میں تفتیش کی اجازت دیدی۔خیال رہے کہ عسکری ٹاور اور جناح ہاؤس جلاؤگھیراؤکیس میں خدیجہ شاہ کی ضمانتیں ہوچکی ہیں۔واضح رہے کہ جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ان دنوں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔
سرکاری ملازمین کویومیہ الاؤنس کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے ادائیگی محدود
اسلام آباد (پی پی آئی) سرکاری ملازمین کو ادا کیے جانے والے یومیہ الاؤنس کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے وزارت خزانہ نے غیر ملکی دعوت ناموں پر بیرون ملک سفر کرنے والوں کی ادائیگی محدود کردی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو اور ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کے دفاتر کو وزرات خزانہ کی جانب سے یہ احکامات موصول ہوئے ہیں کہ تمام اکاؤنٹ افسران نئے احکامات کی روشنی میں بلز کی ادائیگی سے قبل سے مزید جانچ کریں۔ کیونکہ’سرکاری ملازمین اپنے غیر ملکی دوروں اور چھوٹے کورسز کے لیے بھی سرکاری خزانے سے یومیہ الاؤنس اور دیگر الاؤنسز حاصل کر رہے ہیں حالانکہ ان کی ادائیگی بین الاقوامی ایجنسیوں اور غیر ملکی حکومتوں کی طرف سے بھی کی جاتی ہے میزبان ممالک میں ’سرکاری مہمان‘ کا درجہ حاصل کرنے والے افسران کو ڈیلی الاؤنس کا صرف 30 فیصد حصہ دیا جاتا ہے اور ان کو بورڈنگ اور قیام فراہم کرتے ہیں۔۔
جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق آج ہالا میں رابطہ اخوان سندھ کنونشن سے خطاب کرینگے
ہالہ(نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق اتوار22اکتوبر سے سندھ کا دوروزہ دورہ کریں گے، پی پی آئی کے مطابق وہ 22اکتوبر کو شام سندھ کی معروف دینی درسگاہ جامعہ منصورہ ہالا میں رابطہ اخوان سندھ کے کنونشن سے خطاب اور23اکتوبر کو سندھ کے معروف آبادگار زرعی ماہراور سندھ آبادگار بورڈ کے صدر رئیس عبدالمجید نظامانی کی وفات پر ان کے گوٹھ باقر نظامانی پہنچ کر لواحقین سے تعزیت کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق ہالا، حیدرآباد،ٹنڈومحمد خان،ٹھٹہ اور کراچی میں بھی مختلف دعوتی،تنظیمی عوامی اجتماعات سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت بھی ان کے شیڈول میں شامل ہے۔محمد حسین محنتی ودیگررہنما بھی انکے ساتھ ہوں گے۔
تلاش کریں
خبریں

پاکستان ہاکی ٹیم کا کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کاامکان روشن
(February 19, 2014)
جوہانسبرگ: قومی ہاکی ٹیم کے دولت مشترکہ گیمز میں شرکت کے امکانات روشن ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کامن ویلتھ گیمز سے قبل گلاسگو میں 23تا 29اپریل تک پانچ ملکی وارم اپ ایونٹ میں حصہ لے گی جس میں میزبان اسکاٹ لینڈ کے علاوہ پاکستان ،ارجنٹائن ،بیلجیئم اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہوں گی ۔ منتظمین کے مطابق اس ایونٹ کا انعقاد کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے لئے کیا جارہا ہے اور امکان ہے کہ گرین شرٹس کو بھی ایونٹ میں شرکت کی اجازت مل جائے ۔

رافیل نڈال اور ڈیوڈ فیرر کا ریو اوپن میں فاتحانہ آغاز
(February 19, 2014)
ریوڈی جنیرو: دفاعی چیمپئن رافیل نڈال اور ڈیوڈ فیرر نے ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کیرئیر کے 800 ویں میچ کھیلنے کے لیے کورٹ میں پہنچے۔ شائقین نے ان کا بھر پور استقبال کیا۔ اسپینش سٹار رافیل نڈال ہم وطن حریف ڈینئیل ٹریور کیخلاف ان ایکشن ہوئے۔ رافیل نڈال نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریور کو شکست دی۔ رافیل نڈال کی کامیابی کا اسکور چھ تین، سات پانچ، رہا۔ اسپین ہی کے ڈیوڈ فیرر کا سامنا فرانس کے جیریمی سے ہوا۔ اسپینش سٹار نے سٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ تین سے حریف کھلاڑی کو زیر کیا۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ : مصباح الحق کی ترقی اور سعید اجمل تنزلی کا شکار
(February 19, 2014)
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ مصباح الحق کی ترقی اور سعید اجمل تنزلی کا شکار ہو گئے۔ بیٹنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلئرز سر فہرست ہیں۔ پاکستان کے مصباح الحق ایک درجہ ترقی کر کے چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جبکہ یونس خان کی 10 ویں پوزیشن برقرار ہے۔ بھارت کے خلاف ٹرپل سنچری بنانیوالے نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکولم آٹھ سیڑھیاں پار کر کے بارہویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی کپتان مہندراسنگھ دھونی چھ درجے ترقی کر کے 27 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ بولنگ درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین کی پہلی پوزیشن پر قبضہ بر قرار ہے۔ قومی آف اسپنر سعید اجمل ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ عبد الرحمان اور جنید خان کی ایک ایک درجہ ترقی کر کے بالترتیب 13 ویں اور 17 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے مچل جونسن پانچ سیڑھیاں پار کر کے کیرئیر بیسٹ چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ آل راونڈ کیٹیگری میں ایشون روی چندر سر فہرست ہیں۔

سیمونا ہالیپ انجری کی وجہ سے دبئی اوپن سے دستبردار ہوگئیں
(February 19, 2014)
دبئی: رواں ماہ قطر اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرنے والی رومانوی ٹینس اسٹار سیمونا ہالیپ فٹنس مسائل کے باعث دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں۔ دبئی میں جاری ایونٹ میں ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں سیمونا ہالیپ کا مقابلہ فرانس کی علیزے کورنٹ سے تھا۔ پہلے سیٹ میں فرانسیسی کھلاڑی نے 6-1 سے فتح سمیٹی، دوسرے سیٹ کے دوران سیمونا انجری میں مبتلا ہو گئیں جس کے باعث وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر کورٹ سے باہر چلی گئیں اور علیزے نے اگلے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی۔ سیمونا کے فزیو تھراپسٹ کا کہنا ہے کہ انہیں مکمل ٹھیک ہونے میں دس سے پندرہ دن لگ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سیمونا نے 16 فروری کو قطر اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

بھارت سمیت ہر ٹیم کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں : محمد حفیظ
(February 19, 2014)
لاہور: پاکستان ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں سیکیورٹی کی صورت حال سے کھلاڑی پریشان نہیں، ایشین چیمپئن ہیں بھارت سمیت ہر ٹیم کو ہرائیں گے۔ایشیا کپ کے تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایشین چیمپئن کے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگا۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم ہوم کراوڈ اور ہوم گراونڈ کے بغیر بھی اچھا پرفارم کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے کوچنگ اسٹاف سے فوری نتائج کی توقع کرنا زیادتی ہوگی، پاکستان کی ٹیم شائقین کھیل کی توقعات پر پورا اترے گی۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں فکسنگ کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
(February 19, 2014)
لاہور: پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ میں میچ فکسنگ الزامات کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی بنادی۔ راول پنڈی میں11فروری کوسیالکوٹ اور کراچی ڈولفنزکے درمیان کھیلے گئے میچ کو سابق ٹیسٹ کرکٹرباسط علی نے فکس قرا دیا تھا۔ الزام کو ابتدائ میں توپاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے مسترد کردیا تھا لیکن اب اس حوالے سے تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی بناے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیکٹس اینڈ فائنڈنگ کمیٹی جنرل منیجر کرکٹ آپریشن شفیق احمد کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے دیگر ارکان میں سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن منیجرکرنل وسیم احمد اور کرکٹر علی نقوی شامل ہیں۔ کمیٹی اپنی رپورٹ ایک ہفتے میں چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کوپیش کرے گی۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی کی جاسکے گی۔
