کندھ کوٹ (پی پی آئی)پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کومبنگ آپریشن شروع کر دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکومبنگ آپریشن کرتے ہوئے کندھ کوٹ کے کچے میں واقع گاؤں اللہ ورایو سے ممدانی گینگ کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے مختلف نوعیت کا جدیداسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ مذکورہ علاقہ بلوچستان کے قریب اور نوگو ایریا تھا، گرفتار ملزمان ممدانی گینگ کے سہولت کار ہیں، پاکستان رینجرزسندھ کا ڈاکوؤں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
دھونی 8ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے ایک قدم کی دوری پر
کینیڈ ا: پاکستان کی ماریہ طور انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی
جرمن ٹینس کھلاڑی سبائن لیسسکی پتایا اوپن ٹورنامنٹ سے دستبردار
فارمولا ون چیمپئن لوئس ہملٹن کی کار کو پریکٹس کے دوران حادثہ
پی ٹی سی ایل کا زیر سمندر کیبل سسٹم کیلئے بین الاقوامی ٹیلی کام آپریٹرز کے سا تھ معا ہدہ
بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل سے پاکستانی کرکٹرز کو آﺅٹ کردیا
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
الیکشن کمیشن نے گھر گھر ووٹر ز کی تصدیق کا عمل شروع کرنے کا اعلان
کراچی (پی پی آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مردم شماری 2023 کے تناظر میں نئے بننے والے شماریاتی بلاک کوڈز میں گھر گھر ووٹر ز کی تصدیق کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیاہے جو 30 ستمبر 2023 تک جاری رہے۔اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے گھر گھر ووٹر کی تصدیق کرنے کیلئے عملہ تعینات کیا ہے،عوام الناس سے گزارش کی گئی ہے کہ عملہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ یہ قومی فریضہ نہایت خوش اسلوبی سے بروقت پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔ پی پی آئی کے مطابق شہر قائد میں ابھی تک گھر گھر ووٹر ز کی تصدیق کے عمل کای تصدیق نہیں ہو سکی ہے
کچلاک میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ،دستی بم حملہ، اہلکار زخمی
کوئٹہ (پی پی آئی)کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں گشت پر مامور پولیس کی گاڑی پر دہشت گردوں نے فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کیا ہے۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکارزخمی ہوا ہے جس کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تسلی بخش ہے۔پی پی آئی کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگیا۔پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔
ڈائمنڈ انڈسٹری کانفرنس چین کے شہر ژینگژو میں شروع
زینگژو، چین، 21 ستمبر 2023ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– ہیرے کی صنعت سے متعلق 2023ء کانفرنس 18 سے 22 ستمبر تک صوبہ ہینان کے شہر ژینگژو سٹی میں منعقد ہو رہی ہے۔ “صنعتی زنجیر کے فوائد کو جمع کرنا اور ہیرے کے مواد کے مستقبل کو مشترکہ طور پر تخلیق کرنا” کے موٹو کے ساتھ ، کانفرنس انتہائی بااثر سائنسدانوں اور کاروباری افراد کو تقاریر کرنے اور مصنوعی ہیروں کے عالمی میدان میں تکنیکی سرحدوں ، صنعت کے رجحانات اور گرم مسائل کے بارے میں اعلی درجے کے مکالموں کی میزبانی کرنے کے لئے مدعو کرتی ہے۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق اس کے ساتھ ہی 2023 کی گرون ڈائمنڈ نمائش اور 2023 کے گرون ڈائمنڈ ڈیزائن مقابلے جیسی سرگرمیاں بھی ہوں گی۔
چین کے مصنوعی ہیرے کے شعبے کا آغاز 1963 میں ہوا تھا اور اسے ژینگژو میں صنعتی بنایا گیا ہے۔ 60 سال کی ترقی کے بعد، اس کی تعریف کی گئی ہے: “عالمی ہیروں کے لئے، چین کو دیکھیں۔ چینی ہیروں کے لیے ہینان کو دیکھو۔ اس وقت، چین عالمی سپر ہارڈ مواد کی صنعت میں ایک اہم ملک بن گیا ہے، مصنوعی ہیرے کی پیداوار عالمی کل کا تقریبا 95٪ ہے، جس میں سے 80٪ ہینان میں تیار کیا جاتا ہے. زینگژو ہائی ٹیک انڈسٹریل ڈیولپمنٹ زون ، ژینگژو کی مصنوعی ہیرے کی صنعت کا اہم کلسٹر ، لسٹڈ کمپنیوں ، یونیورسٹیوں اور صنعتی انجمنوں جیسے امیر اختراعی وسائل کا مالک ہے۔ اب، یہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اور معروف گھریلو مصنوعی ہیرے کی صنعت کی بنیاد کی تعمیر میں تیزی لا رہا ہے..
ماخذ: ڈائمنڈ انڈسٹری پر 2023 کانفرنس کی آرگنائزنگ کمیٹی
تصویری منسلکات لنکس:https://iop.asianetnews.net/view-attachment?attach-id=442340
تلاش کریں
خبریں
ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع
(June 15, 2026)
پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال
(June 14, 2026)

دھونی 8ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے ایک قدم کی دوری پر
(January 29, 2014)
کراچی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو اپنے ون ڈے کیریئر میں 8ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے صرف ایک رن درکار ہے ۔توقع ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔دھونی یہ اعزاز حاصل کرنے والے بھارت کے ساتویں کرکٹر بن جائیں گے ۔ دسمبر 2004میں بنگلہ دیشن کے خلا ف ڈیبیو کرنے والے دھونی 242میچوں کی 213اننگز میں 53.32کی اوسط سے اب تک 7999رنز بناچکے ہیں جس میں 9سنچریاں اور 54نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

کینیڈ ا: پاکستان کی ماریہ طور انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی
(January 29, 2014)
کراچی: پاکستان کی ٹاپ ویمن اسکواش کھلاڑی ماریہ طور رواں ماہ کینیڈا میں شیڈول انٹرنیشنل اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے مین راﺅنڈ میں ایکشن میں دکھائی دیں گی ۔ ویمنز اسکواش ایسوسی ایشن کا اہم مرحلہ کینیڈ ا میں آج سے شروع ہورہا ہے ۔ ماریہ طور چھٹی سیڈ انگلینڈ کی وکٹوریہ لسٹ کے خلاف کورٹ میں اتریں گی ۔

جرمن ٹینس کھلاڑی سبائن لیسسکی پتایا اوپن ٹورنامنٹ سے دستبردار
(January 29, 2014)
برلن: جرمن ٹینس کھلاڑی سبائن لیسسکی نے پتایا اوپن ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا ۔ لیسسکی دائیں کندھے کی انجری کا شکار ہوگئی ہیں ۔ گزشتہ سال کی رنرز اپ کھلاڑی کو ٹورنامنٹ کے پہلے راﺅنڈ میں کروشیا کی ڈونا ویکک کے خلاف میچ میں شدید مشکلات پیش آئیں ،جس کے باعث انہوں نے ایونٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ۔

فارمولا ون چیمپئن لوئس ہملٹن کی کار کو پریکٹس کے دوران حادثہ
(January 29, 2014)
میڈرڈ: برطانوی فارمولا ون ڈرائیور لوئس ہملٹن اسپین میں سیز ن سے قبل ریسنگ ٹریک پر نئی مرسڈیز کار کی جانچ کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے ۔ وہ گاڑی کے اگلے حصے میں فنی خرابی کے باعث سخت افسردہ دکھائی دیے ۔ ہملٹن نے پریکٹس سیشن کے 18چکر پورے کیے اور دن کا اختتام دوسرے تیز ترین ڈرائیور کی حیثیت سے کیا ۔

پی ٹی سی ایل کا زیر سمندر کیبل سسٹم کیلئے بین الاقوامی ٹیلی کام آپریٹرز کے سا تھ معا ہدہ
(January 29, 2014)
کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے دنیا کے 16 بین الاقوامی ٹیلی کام آپریٹرز کیساتھ مل کر سب سے بڑے انٹر نیشنل سب میرین کیبل کنسورشیم سسٹم کی تعمیر کے معا ہد ہ پر د ستخط کیے۔ ز یر سمندر کیبل سسٹم پر کروڑوں ڈالر سرمایہ کاری کی جائے گی اور اس سے پاکستان کی مستقبل میں انفارمیشن کمیونیکیشنز ضروریات پوری ہوں گی۔ سمجھوتے پر دستخط کی تقریب میں پی ٹی سی ایل کی نمائندگی ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ انٹرنیشنل بزنس ریلیشنز سید محمد عمران اور عیساءخلفیہ السعا ودی ، پی ٹی سی ایل ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ انٹرنیشنل ا نویسٹ منٹ اینڈ کیپسٹی سیلز نے کی ۔نیا کیبل سسٹم جسے ایشیائ‘ افریقہ‘ یورپ ون (AAE-1) کا نام دیا گیا ہے‘ کے ذریعے بحیرہ عرب کے مشرقی اور مغربی ا طر اف بین الاقوامی ڈھانچے کی بہتری کیساتھ ساتھ پی ٹی سی ایل کی بین الاقوامی صلاحیت میںٹیرابٹس بینڈوتھ شامل ہوں گے۔پی ٹی سی ایل کے صدر اور سی ای او ولید ارشید نے کہا کہ یہ عالمی اقدام پاکستان میںکنزیو مر اور کارپوریٹ دونوں شعبوں کی براڈ بینڈ اور ڈیٹا سروسز کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہمارے ویژن کا عکاس ہے۔ولید ارشید نے مزید کہاکہ پی ٹی سی ایل کا زیر سمندر یہ چوتھا کیبل سسٹم ہے جس سے ملک میں نتہائی کم وقت میں رابطے کے حوالے سے نما یا ں ترقی ہو گی ۔کمپنی پہلے ہی تین بین الاقوامی کیبل کنسورشیم سسٹمز SMW3,SMW4 اور IMEWEمیں سرمایہ کاری کرچکی ہے۔جو پاکستان کو اطلاعات کے سپر ہائی وے پر رسا ئی کیلئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ 100Gbps ٹیکنالوجی سے لیس یہ کیبل سسٹم کم ترین وقت میں رابطے اور 40 ٹیرابٹس سے زائد صلاحیت ر کھتا ہے۔25 ہزار کلومیٹر پر محیط AAE-1 سب میرین کیبل سسٹم کے زر یعے ہانگ کانگ‘ سنگاپور‘ مشرق وسطیٰ‘ افریقہ اور یورپ کو ملایا گیا ہے اور اس کے ذریعے پاکستان اور دنیا بھر کے درمیان کم ترین وقت کا متبادل روٹ فراہم کیا گیا ہے۔ منصوبہ کی باقاعدہ شرو عات کے معا ئد ہ پر چائنہ یونی کام ،چوان وی،جبوتی ٹیلی کام،اتصالات،موبی لی،اومان ٹیل،اوٹی گلوب،اوریڈو،پی سی سی ڈبلیو گلوبل،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل)، مصرٹیلی کام ،ٹی او ٹی ،وائیٹل سمیت دیگر بڑی کمپنیوں نے کنسورشیم اور مینٹیننس ایگریمنٹ پر 27 جنوری کو ہانگ کانگ میں دستخط کئے۔ کیبل سسٹم کے زریعے ایشیاء(ہانگ کانگ اور سنگاپور) میں دو پوائنٹس آف پریزنس (PoP) اور بعد ازاں یورپ (براستہ فرانس‘ اٹلی اور یونان) کے زریعے تین قسم کے رابطے فراہم کئے جائیں گے جس سے ان علاقوں اور صارفین کو سہولت فراہم ہوگی۔AAE-1 کیبل کی تکمیل کیلئے 2016ءکا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور تکمیل پر ہانگ کانگ‘ ویتنام‘ کمبوڈیا‘ ملائیشیائ‘ سنگاپور‘ تھائی لینڈ‘ بھارت‘ پاکستان‘ اومان‘ یو اے ای‘ قطر‘ یمن‘ جبوتی‘ سعودی عرب‘ مصر‘ یونان‘ اٹلی اور فرانس آپس میں مربوط ہوجائیں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل سے پاکستانی کرکٹرز کو آﺅٹ کردیا
(January 28, 2014)
نئی دہلی: پاکستان کو نیوٹرل وینیو پر سیریز کھیلنے کی دعوت دینے والے بھارتی بورڈ کے میگا انٹرنیشنل ایونٹ آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن میں پاکستانی کرکٹرز کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا۔ انڈین پریمئیر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کی بولی کے لیے 233 بھارتی اور انٹرنیشنل کرکٹرز کے ناموں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں ایک بار پھر پاکستانیکھلاڑیوں کو اس میں شامل نہیں کیا گیا۔ پاکستانی کرکٹرز کو اس سے پہلے بھی آئی پی ایل میں شرکت کرنے سے محروم رکھا گیا تھا۔