شکاگو اور روٹرڈیم ورلڈٹرائیتھون فائنل کی میزبانی کریں گے

امریکا کے فٹ بالر ڈامارکس بیسلے قومی ٹیم سے ریٹائر منٹ لیں گے

پشاور :آرمی اسکول پر دہشت گردوں کا حملہ،100سے زائد شہید کئی بچے زخمی ہوگئے

انگلش فٹ بال کلب ریڈنگ کے کوچ بدترین کارکردگی پر برطرف

کیریبین پریمئرلیگ میںایسو سی ایٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو موقع

ریان ہیرس ،پیٹرسڈل بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

شکاگو اور روٹرڈیم ورلڈٹرائیتھون فائنل کی میزبانی کریں گے

لوسان:انٹرنیشنل ٹرائیتھون یونین نے 2016اور2017ورلڈ ٹرائیتھون کے فائنل میکسیکو اور نیدرلینڈ کے شہر روٹرڈیم میں کھیلاجائے گا۔ میکسیکو نے 1995اور2002میں ورلڈ چمپینز شپ ااور2006کی ٹیم ٹرائیتھون ورلڈ چمپنزشپ کی میزبانی کی تھی۔ دوسری جانب روٹرڈیم پہلی بار ٹرائیتھون فائنل 2017کی میزبانی کرے گا۔ 2015ٹرائیتھون گرینڈ فائنل کا آغاز15سے20ستمبر کو شکاگو سے ہوگا جبکہ فائنل کے میزبان شہر کا اعلان جنوری میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

امریکا کے فٹ بالر ڈامارکس بیسلے قومی ٹیم سے ریٹائر منٹ لیں گے

ہیوسٹن:امریکا کے تجربہ کار فٹ بالر ڈامارکس بیسلے نے بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لینے کی خواہش کا اظہارکردیا۔ ڈامارکس بیسلے امریکا کے واحد فٹ بالر ہیںجنھوں نے سمیت چار ورلڈ کپ میں حصہ لیا،بیسلے نے 2014کے ورلڈ کپ میں امریکا کے تمام میچوںمیں حصہ لیا۔ بیسلے نے اپنے کیرئر کا آغاز 2001میں کولمبیاکے خلاف لندن میں کیا، انھوںنے 14سالہ کیرئر میں امریکا کی جانب سے 121بین الاقوامی میچ کھیلے اور17گول کیے۔ پروفیشنل فٹ بال میں انھوں نے اپنا کیرئر میجر لیگ سوکر میں شکاگو فائر کی جانب سے 2000میں آغازکیا۔بیسلے کا کہناہے کہ وہ ڈومیسٹک میں ہیوسٹن ڈیانامو کی جانب سے کھیلتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں

پشاور :آرمی اسکول پر دہشت گردوں کا حملہ،100سے زائد شہید کئی بچے زخمی ہوگئے

پشاور:پشاور میں آرمی اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں سو سے زائد بچے شہید اور 83سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ آپریشن میں تین دہشت گردوں کو بھی ماراگیا۔پشاور کے ورسک روڈ پر واقع آرمی پبلک اسکول میں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی وردی میں اسکول کے اندر داخل ہوگئے اور فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر کئی بچے جاں بحق ہوگئے ، لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ اور لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیاگیا ۔ دہشت گردی کے واقعے کے بعد وزیراعظم نواز شریف وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے ہمراہ پشاورکے لئے روانہ ہوگئے، وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پشاور کا واقعہ تکلیف دہ اور قومی سانحہ ہے،یہ میرا اور میری قوم کا نقصان ہے،اسلام آباد نہیں رک سکتا۔ وزیراعظم نے معصوم جانوں کے ضیاع پر دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ خود آپریشن کی نگرانی کروں گا،حملہ آوروں کو ہرصورت کیفرکردارتک پہنچائیں گے۔ وزیرداخلہ چوھدری نثارعلی خان کا کہناتھا کہ عوام افواہوںپر کان نہ دھریں ،سیکورٹی ادارے صورت حال کو سنبھال لیں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 23 بچوں کی لاشیں موجود ہیں جبکہ سی ایم ایچ میں 40 بچے زخمی ہیں اور 60 بچوں کی لاشیں موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشتگرد ایف سی کی وردیوں میں ملبوس ہو کر آرمی سکول پہنچے تھے۔ فوج کا آرمی سکول میں ریسکیو آپریشن جاری ہے ،دو دہشتگردوں کو مارا گیا ہے جبکہ ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ انھوں نے خیبر پختونخوا تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔امیر جماعت اسلامی نے صوبائی سنیئر وزیر عنایت اللہ کے ہمراہ اسپتال کا دورہ کیا اورواقعے کی مذمت کی ، امیرجماعت اسلامی کاکہناتھا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کا فرض ہے اور اس طرح کی غفلت ناقابل برداشت ہے۔ اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور بھی موقع پر پہنچ گئے اور واقعے کی پرزور مذمت کی۔

مزید پڑھیں

انگلش فٹ بال کلب ریڈنگ کے کوچ بدترین کارکردگی پر برطرف

لندن:انگلش فٹ بال کلب ریڈنگ کے کوچ نیجل ایڈکنز کوچمپینز لیگ میں ٹیم کی بدترین کاکردگی پر برطرف کردیاگیا۔ انگلش کلب ریڈنگ کوگزشتہ روز چمپینزشپ میں6-1کی شرم ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ ریڈنگ چمپینزشپ میں 11شکستوں کے بعد 16ویں نمبر پر ہے۔ ریڈنگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ کلب کی ناقص کارکردگی کے بعد کوچ کی تبدیلی بہت ضروری ہوگئی تھی۔ نجل ایڈکنزکو مارچ 2013میں کلب کا کوچ مقررکیا گیاتھاتاہم وہ اپنے دورانیے میں ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں نام ہوئے۔

مزید پڑھیں

کیریبین پریمئرلیگ میںایسو سی ایٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو موقع

جمیکا: کیربیئن پریمئرلیگ(سی پی ایل) کی جانب سے آئی سی سی کی ایسو سی ایٹ ٹیموں امریکا ،کینیڈا اور برمودا کے انڈر23 کھلاڑیوں کو نئے سیزن میں کھیلنے کا موقع دیا جارہاہے۔ امریکا ،کینیڈااور برمودا کے نوجوان کھلاڑی تربیت لینے ویسٹ اندیز پہنچ گئے ہیں، جن میں امریکا کے اسٹیون ٹیلر،کینیڈا کے نیخل دتا اور نتیش کمار اور برموداکے ٹرے مینڈیرزاور ڈیلرے راﺅلنز شامل ہیں۔ تما م کھلاڑی تربیت کے بعد مقامی ٹیموں کے خلاف میچوںمیںحصہ لیں گے جو بعد میں سی پی ایل کی مختلف ٹیموں میں شامل ہوکر ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔سی پی ایل کے نئے سیزن میں برموداکے اونیاس بیسکوم ،کرسچن برگیس، ٹرے مینڈیرز ،ڈیلرے راﺅلنز،کینیڈاکے سیت سمرانجیت دھندسا ،نیخل دتا، ارسلان خان، نیتیش کمار، فرحان ملک اور امریکا کے کوشال گنجی،کیفرفل اور اسٹیون ٹیلر جیسے نوجوان کھلاڑی حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں

ریان ہیرس ،پیٹرسڈل بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

برسبین:آسٹریلیا کے فاسٹ بولرریان ہیرس اورپیٹرسیڈل بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔ ریان ہیرس معمولی انجری کا شکار ہوگئے ہیں جبکہ پیٹرسڈل کو پہلے ٹیسٹ کے کامیاب بولنگ دستے سے باہر کردیا گیاہے۔ ان کی جگہ جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک کو ٹیم میں شامل کرلیا گیاہے۔ مچل اسٹارک نے گزشتہ ماہ ابو ظہبی میں پاکستان کے خلاف ہاری ہوئی بازی میں آسٹریلیا کی نمائند گی کی تھی ،ہیزل ووڈ کو لمبے عرصے بعد ٹیم میں دوبارہ بلالیا گیا ہے۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج کھیلا جارہاہے۔

مزید پڑھیں