ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20کیلئے قومی اسکواڈ کا حتمی فیصلہ آج ہوگا

پاکستان کی 6رکنی ٹیم ایشین ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

جسٹس شوکت عزیز کا ذکاءاشرف برطرفی کیس کی مزید سماعت سے انکار

ڈائریکٹر پاکستان اسپورٹس بورڈامیر حمزہ گیلانی انتقال کرگئے

آئی پی ایل نیلامی میں یووراج سنگھ 14جبکہ کیون پیٹرسن 9کروڑ میں فروخت

مولاناسمیع الحق نے تمام مسالک کے علماکااجلاس15فروری کوبلالیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20کیلئے قومی اسکواڈ کا حتمی فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد: بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج (جمعرات )اسلام آباد میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق قائم مقام چیف سلیکٹر اظہر خان نے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس جمعرات کواسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستانی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ ون ڈے ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے قائد محمد حفیظ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ ہیڈ کوچ معین خان بھی اجلاس میں شرکت کیلئے کراچی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔ کپتانوں اور کوچ سے مشاورت کے بعد سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کے نام فائنل کر کے منظوری کیلئے چیئرمین پی سی بی کو بھجوادے گی۔ امکان ہے کہ دونوں ایونٹس کیلئے ٹیم کا اعلان جمعہ تک کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

پاکستان کی 6رکنی ٹیم ایشین ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

اسلام آباد: پاکستان کی چھ رکنی ٹین پن باﺅلنگ ٹیم 19سے 30مئی تک بنکاک میں کھیلی جانے والی 23ویں ایشین ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی ۔ پاکستان باﺅلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری اعجاز رحمان نے کہاہے کہ ہمارے قومی کھلاڑی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومتی سطح پر باﺅلنگ کلب بن جائے تو اس سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

مزید پڑھیں

جسٹس شوکت عزیز کا ذکاءاشرف برطرفی کیس کی مزید سماعت سے انکار

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ذکاءاشرف کی بر طرفی اور نجم سیٹھی کی تقرری کے خلاف درخواست کی مزید سماعت سے معذرت کر لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سابق چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کی برطرفی، بورڈ کی معطلی اور نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی۔ ان کا کہنا تھا کہ ذکاءاشرف کی بر طرفی کا فیصلہ اسی عدالت نے کیا تھا اس لیے کیس چیف جسٹس کو بھجوا رہے ہیں۔ ملتان کرکٹ بورڈ کے ممبر احمد نواز نے عبد الرزاق رجب ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں بورڈ کی معطلی اور نجم سیٹھی کی تعیناتی کو غیر قانونی اور غیر جمہوری قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں

ڈائریکٹر پاکستان اسپورٹس بورڈامیر حمزہ گیلانی انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل امیر حمزہ گیلانی انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ گذشتہ آٹھ روز سے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ بدھ کی صبح خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کی نماز جنازہ لاہور کینٹ میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں

آئی پی ایل نیلامی میں یووراج سنگھ 14جبکہ کیون پیٹرسن 9کروڑ میں فروخت

ممبئی: انڈین پریمئر لیگ کی نیلامی میں بھارت کے مایہ ناز کرکٹر یوراج سنگھ کو رائل چیلنجرز نے سب سے زیادہ بولی دیکر خرید لیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈین پریمئر لیگ کی نیلامی میں یورواج سنگھ کو14 کروڑ دیکر رائل چیلنجرز نے خرید لیا ہے۔ بولی میں وریندر سہواگ کو کنگز الیون نے تین کروڑ بیس لاکھ جبکہ انگلینڈ کے بلے باز کیون پیٹرسن کو دہلی ڈیرڈیولز نے 9 کروڑ میں خریدا۔

مزید پڑھیں

مولاناسمیع الحق نے تمام مسالک کے علماکااجلاس15فروری کوبلالیا

اسلام آباد: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے 15 فروری کو تمام مسالک کے علماءاور مشائخ کا مشاورتی اجلاس لاہور میں طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں مختلف مسالک کے 200 سے زائد علماءاور مشائخ شریک ہوں گے۔ مولانا سمیع الحق طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر علماءاور مشائخ کو اعتماد میں لیں گے اور حکومتی کمیٹی کا موقف بھی علماءکے سامنے رکھا جائے گا۔مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ پشاور میں ہونے والے حالیہ بم دھماکے طالبان نے نہیں کرائے، بلکہ ملک دشمن قوتیں مذاکرات سبوتاڑ کرانا چاہتی ہیں۔ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کیلئے باضابطہ درخواست کر دی ہے، حکومت سے جواب ملنے کے بعد دوبارہ وزیرستان جائیں گے۔ پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی کا اجلاس طلب کرنے پر کہنا ہے کہ وہ طالبان اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان علماءکونسل مولانا سمیع الحق کی کوششوں کی مکمل تائید کرتی ہے۔

مزید پڑھیں