مولاناسمیع الحق نے تمام مسالک کے علماکااجلاس15فروری کوبلالیا

اسلام آباد: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے 15 فروری کو تمام مسالک کے علماءاور مشائخ کا مشاورتی اجلاس لاہور میں طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں مختلف مسالک کے 200 سے زائد علماءاور مشائخ شریک ہوں گے۔ مولانا سمیع الحق طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر علماءاور مشائخ کو اعتماد میں لیں گے اور حکومتی کمیٹی کا موقف بھی علماءکے سامنے رکھا جائے گا۔مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ پشاور میں ہونے والے حالیہ بم دھماکے طالبان نے نہیں کرائے، بلکہ ملک دشمن قوتیں مذاکرات سبوتاڑ کرانا چاہتی ہیں۔ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کیلئے باضابطہ درخواست کر دی ہے، حکومت سے جواب ملنے کے بعد دوبارہ وزیرستان جائیں گے۔ پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی کا اجلاس طلب کرنے پر کہنا ہے کہ وہ طالبان اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان علماءکونسل مولانا سمیع الحق کی کوششوں کی مکمل تائید کرتی ہے۔

Next Post

آئی پی ایل نیلامی میں یووراج سنگھ 14جبکہ کیون پیٹرسن 9کروڑ میں فروخت

Wed Feb 12 , 2014
ممبئی: انڈین پریمئر لیگ کی نیلامی میں بھارت کے مایہ ناز کرکٹر یوراج سنگھ کو رائل چیلنجرز نے سب سے زیادہ بولی دیکر خرید لیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈین پریمئر لیگ کی نیلامی میں یورواج سنگھ کو14 کروڑ دیکر رائل چیلنجرز نے خرید لیا ہے۔ بولی میں وریندر سہواگ کو کنگز الیون نے تین کروڑ بیس لاکھ جبکہ انگلینڈ کے […]