اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بغاوت اور اشتعال پھیلانے کے کیس میں سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب مزاری اور سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور کرلی تاہم رہائی کے فوری بعد پولیس نے ایمان مزاری کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایمان زینب مزاری کو بہارہ کہو میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔قبل ازیں، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے علی وزیر اور ایمان مزاری کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔
پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین گیمزمیں شرکت مشکوک ہوگئی
سعید اجمل نے تیز ترین 150وکٹوں میں ریکارڈ قائم کردیا
ٹنڈو محمد خان: جئے سندھ متحدہ محاذ کی اپیل پر مکمل ہڑتال
میرپور خاص : غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی متاثر
ٹنڈو محمد خان: سابق ناظمین کا نئی حلقہ بندی پر شدید تحفظات کا اظہار
وزیر اعلیٰ سندھ کے خلا ف بیا ن کی مذمت کرتے ہیں: صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
دنیا بھر میں ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کیخلاف عالمی دن آج منایا جائیگا
کراچی(پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کے خلاف عالمی دن 29اگست کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات سے نسل انسانی پر مرتب ہونے والے منفی اثرات اور ماحول کوآلودگی سے بچانے سے متعلق آگہی پیدا کرنا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس دن کے حوالے سے مختلف سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات منعقد ہوں گی جس میں ماہرین ایٹمی ہتھیاروں کی تباہ کاریوں کے متعلق تفصیلی لیکچر دیں گے۔
عسکری ٹاور کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کر نیکا فیصلہ
لاہور(پی پی آئی)سانحہ9مئی،عسکری ٹاورپرحملہ اورجلاؤگھیراؤکامعاملہ،عسکری ٹاور کیس میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کر نیکا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی اٹک جاکر بیان قلمبند کرنے کیلئے عدالت سے اجازت لے گی،عدالت سے اجازت ملنے کے بعدجے آئی ٹی کی ٹیم اٹک جائیگی۔پی پی آئی کے مطابق عسکری ٹاور کیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور ہیں،جے آئی ٹی کی سربراہ ڈاکٹر انوش مسعود چودھری اور ممبران اٹک جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 9مئی کیس کے حوالے سے حکومت نے جے آئی ٹی ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں،تھانہ سرور روڈ کیس کی جے آئی ٹی کے ہیڈ عمران کشور ہیں جبکہ عسکری ٹاور کیس کی جے آئی ٹی ہیڈ ڈاکٹر انوش مسعود چودھری ہیں۔
مہنگی بجلی کیخلاف حیدرآباد میں چیمبر آف کامرس کی اپیل پرجزوی ہڑتال
حیدرآباد (پی پی آئی)مہنگی بجلی کیخلاف حیدرآباد چیمبر آف کامرس کی اپیل پر پیر کو جزوی ہڑتال کی گئی،ہڑتال کے سبب شہر میں متعدد مقامات پر دکانیں بند رہیں، بعض تاجر تنظیموں نے ہڑتال سے لاتعلقی بھی ظاہر کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق برکی روڈ پرمہنگی بجلی کیخلاف اہل علاقہ سراپااحتجاج بن گئے،اہل علاقہ کی بڑی تعداد خواتین سمیت احتجاجی مظاہرے میں شریک،ہاتھوں میں بجلی کے بل تھامے مظاہرین کی نعرے بازی۔مظاہرین نے بجلی کے بلوں کو آگ لگا دی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل غریبوں کو کھا گئے ریاست غریب دشمن بن چکی ہے،لوگ بجلی کا بل ادا کرنے کے لئے ذلیل ہو رہے ہیں۔ ایبٹ آباد میں بجلی کے بلوں میں اضافہ کے خلاف تاجروں کا فوارہ چوک شاہراہ ریشم پر شدید احتجاج کیا، احتجاج سے شاہراہ ریشم پر ٹریفک روانی بھی متاثر ہے۔
تلاش کریں
خبریں

پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین گیمزمیں شرکت مشکوک ہوگئی
(October 31, 2013)
لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین گیمزمیں شرکت مشکوک ہوگئی۔ ڈیڈ لائن گزرگئی، پی اواے کی یاد دہانی کے باوجود پی ایچ ایف نے کوئی جواب نہ دیا۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق آئندہ سال ستمبرمیں چین میں ہونے والے ایشین گیمزمیں ہاکی ٹیم کی شرکت کی ڈیڈ لائن گزرگئی لیکن پاکستان ہاکی فیڈریشن نے گیمزمیں شرکت کی تصدیق نہیں کی۔ پی اواے حکام کے مطابق انہوں نے پی ایچ ایف کویاددہانی کیلئے دومرتبہ خط بھیجے لیکن فیڈریشن نے کوئی جواب نہیں دیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم ایشین گیمزکے ہاکی ایونٹ کی دفاعی چیمپئین ہے۔ پاکستان نے دوہزارآٹھ کے ایشین گیمزمیں ملائیشیا کوشکست دیکرگولڈ میڈل جیتا تھا۔ آئی اوسی کی تسلیم شدہ پی اواے اورحکومتی پی اواے کے درمیان جاری تنازع کے باعث قومی ٹیم 2014کے کامن ویلتھ گیمزسے پہلے ہی باہرہوچکی ہے۔

سعید اجمل نے تیز ترین 150وکٹوں میں ریکارڈ قائم کردیا
(October 31, 2013)
شارجہ: پاکستا ن کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل نے ون ڈے کیرئیر میں 150 وکٹیں حاصل کرلیں۔آف اسپین بولنگ سے جادوگر کا لقب پانے والے سعید اجمل نے ون ڈے کیرئیر میں بھی اپنا زور بازو دکھا دیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے 93 ویں ون ڈے کو ایک سو پچاس وکٹوں کے ریکارڈ کے ساتھ یادگار بنا دیا۔ قومی باولر نے جنوبی افریقی بلے باز وائن پارنیل کو شکار کر کے 150 وکٹوں کا کارنامہ انجام دیدیا۔ سعید اجمل ون ڈے کیرئیر میں تیز ترین 150وکٹیں مکمل کرنے والے چھٹے کھلاڑی بن گئے۔ اس ریکارڈ بک میں وہ چوتھے پاکستانی بولر ہیں جس میں سرفہرست “دوسرا” کے موجد ثقلین مشتاق ہیں۔ جادوگر آف سپنر نے 2008 میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا، سعید اجمل کی بہترین کارکردگی 2013 میں بھارت کے خلاف 24 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرنا ہے۔

ٹنڈو محمد خان: جئے سندھ متحدہ محاذ کی اپیل پر مکمل ہڑتال
(October 30, 2013)
ٹنڈو محمد خان: جئے سند ھ متحدہ محا ز کی اپےل پر ضلع ٹنڈو محمد خان مےں مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی گئی۔ ہڑتا ل کے با عث تما م تجا رتی مراکز شاہی بازار ، بان بازار ، چاندنی چوک ، پاکستانی چوک، اناج منڈی، سبزی منڈی ، اسٹےشن روڈ سمےت تما م تجا رتی مراکز مکمل طور پر بند رہے جبکہ سڑکو ں پر ٹرےفک بھی معمول سے کم رہا جس کے باعث مسافر وں کو پر ےشانی کا سا منا اٹھانا پڑا ،ہڑتال کے باعث اسکولوں مےںبھی طلبہ و طالبات کی حا ضری کم رہی،ہڑتال کے باعث سندھ ےو رنےوسٹی کے تحت ہو نے والے پر چے بھی ملتوی کر دےے گئے ، ہڑتا ل کے مو قع پر ضلع بھر مےں سےکورٹی کے سخت انتظاما ت کئے گئے تھے ، ضلع ٹنڈو محمد خان کے دےگر علا قے بلڑی شا ھ کر ےم ،ٹنڈ و غلا م حےد ر ، شےخ بر کےو ، ملا کا تےا ر ، موےا ، سمےت دےگر علا قو ں مےں بھی ہڑتا ل رہی ۔

میرپور خاص : غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی متاثر
(October 30, 2013)
میرپورخاص: میرپورخاص میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ میرپورخاص شہرمیں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا اضافہ کر کے 14سے 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کی وجہ سے کاروبار زندگی بری طرح سے متاثر ہو کر رہ گیا ہے تو دوسری جانب گھروں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کا نظا م بھی درہم برہم ہو گیا ہے ،جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فائدہ حکومت ، جرائم پیشہ افراد او ر مچھروں کو ہی پہنچ رہا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے جرائم پےشہ افراد شہر یوں کواسلحہ کے زور پر لوٹ لیتے ہیں،حکومت کو بجلی کی بچت ہو جاتی ہے جبکہ عوام ہر جانب سے ازیت کا شکار ہیں، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ میرپورخاص شہر میں کی جانے والی غیر قانونی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا فوی خاتمہ کیا جائے۔

ٹنڈو محمد خان: سابق ناظمین کا نئی حلقہ بندی پر شدید تحفظات کا اظہار
(October 30, 2013)
ٹنڈو محمد خان: ضلع ٹنڈومحمدخان کی نئی حلقہ بندیوں اور ٹنڈو سائیں داد یونین کونسل کو ختم کئے جانے کے خلاف سابق ناظمین کی جانب سے شدیدتحفظات کا اظہار کیا گیا۔ سابق ضلع نائب ناظم پیر اشفاق جان سرہندی ،پیر احمد سعید جان سرہند ی ، ڈاکٹر پیر عبدالرحمان جان سرہندی ، پیر ثاقب سجادجان سرہندی ، میر عبدالماجد تالپر ودیگر نے پریس کلب ٹنڈومحمدخان میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کی موجودہ حکومت شفاف بلدیاتی انتخابات کرانے کا ارادہ نہیں رکھتی پیپلز پارٹی کے ایم این اے اور ایم پی اے سندھ میں ہونے والی حلقہ بندیوں میں مداخلت کررہے ہیں اور من پسند وڈیروں کوخوش کرنے اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اپنے پارٹی امیدوار وں کو کامیاب کرانے کے لیے حلقہ بندیاں کی جارہی ہیں ، یونین کونسل ٹنڈو سائیں داد 1962میں قائم کی گئی جسے نئی ہونے والی حلقہ بندیوں میں ختم کردیا گیا ،ٹنڈوسائیں داد تاریخی ، ثقافتی اور مذہبی حوالے سے مشہور یونین کونسلیں جسے صرف اور صرف سیاسی تنگ نظریے کی بنیاد پر ختم کردیا گیا ٹنڈو سائیں داد یونین کونسل میں ڈپٹی کمشنر آفیس ، میڈیکل کامپلیکس ، انڈس میڈیکل کالج ، سندھ کی بڑی مال پڑی اور پیٹرول پمپ شامل ہیں یونین کونسل ٹنڈو سائیں داد کو ختم کرکے ایک چھوٹے سے علاقے کو یونین کونسل کا درجہ دینا سمجھ سے بالا تر ہے ٹنڈومحمدخان شہر سے 8کلو میٹر دور علاقے کو ٹنڈو محمدخان کو میونسپل کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے جبکہ یونین کونسل ٹنڈو سائیں داد شہر ٹنڈومحمدخان کا حصہ ہے جس میں تمام سرکاری دفاترقائم ہیں، انھوںنے مزید کہاکہ 1962میں قائم ہونے والی ٹنڈو سائیں داد یونین کونسل کو ختم کرنا صرف اور صرف سیاسی تنگ نظری ہے یونین کونسل ٹنڈو سائیں داد کی عوام اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتی اگر ٹنڈو سائیں داد یونین کونسل کو پرانی حیثیت میں بحال نہیں کیا گیا تو بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائیگی اور عدالت کا دروازا کھٹکھٹایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے خلا ف بیا ن کی مذمت کرتے ہیں: صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ
(October 23, 2013)
کراچی: صوبائی وزیر برائے بہبود آبادی سید علی مردان شاہ نے مسلم لیگ فنگشنل کے رہنما امتیاز شیخ کی جا نب سے وزیر اعلیٰ سندھ کے حوالے سے دیئے گئے بیانات کی سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات عوامی مینڈیٹ کی توہین کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام نے پیپلز پارٹی کو ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار تک پہنچایا ہے۔اس مو قع پر صو با ئی وزیر سید علی مر دا ن شا ہ نے کہا کہ سید قائم علی شاہ پیپلز پا ر ٹی کے سینئر رہنما ہیں ان کے خلا ف ایسے بیانات با لکل بر دا شت نہیں کرینگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سید قائم علی شاہ نے اپنی پوری زندگی ملک میں جمہوری نظام کے فروغ کے لئے وقف کردی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو بہتر انداز میں جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ سید قائم علی شاہ نے طویل عرصے کے دو را ن آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ملک میں جمہوری نظام قائم کرنے میں پیش پیش رہے ۔انہو ں نے کہا کہ امتیا ز شیخ ایسے بیا نا ت دے کر اپنے آقا ﺅ ں کو خوش کر نے کی کو شش کر رہے ہیں ۔
