لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی آئی جی پنجاب دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر آپ نے یہ بات طے کرلی ہے کہ خواتین کو باہر نہیں آنے دینا تو قانون راستہ بنائے گا۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی آئی جی پنجاب دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت کی،وکیل پنجاب حکومت نے کہاکہ ہمیں تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی مہلت دی جائے،تفتیشی افسر نے خدیجہ شاہ کو جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کردیا ہے،عدالتی احکامات کے بعد ہو سکتا ہے پولیس کو کچھ میٹریل ملا ہو تو انہوں نے نامزد کردیا۔عدالت نے کہاکہ مجھے معلوم ہے اس طرح کے کیس میں ریاست کیا کرتی ہے،تفتیشی افسر نے کہاکہ خدیجہ شاہ کے گھریلو ملازم کو گرفتار کیا،18اکتوبر کو گرفتار گھریلو ملازم نے بیان دیا ہے،یہ بیان پہلے کیوں نہیں لیا گیا، جب ضمانت ہونی تھی اس وقت لیناتھا،اگر آپ نے یہ بات طے کرلی ہے کہ خواتین کو باہر نہیں آنے دینا تو قانون راستہ بنائے گا،عدالت نے سی سی پی او لاہور کو ذاتی حیثیت میں فوری طلب کرلیا،سی سی پی او آ کر عدالت کو بتائیں ایسا کیوں کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جاوید میانداد کا استعفیٰ منظور کرلیا
غیر اخلاقی سرگرمیوں سے متعلق جمشیددستی کے الزامات بے بنیادہیں:چوہدری نثار
حیدرآباد :نجی بینک سے مسلح ڈاکو 40 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
اسلامی مشاورتی کونسل نے انسداد پولیو مہم کوجائز قرار دیدیا
پنجاب :پولیو مہم کے دوران17 لاکھ بچے ویکیسن سے محروم
وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی پہلی قرعہ اندازی آج ہوگی
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
توشہ خانہ اور 190ملین پاونڈ کیس میں عمران کی ضمانت بحالی کی درخواستوں پر سماعت 25اکتوبر تک ملتوی
اسلام آباد (پی پی آئی)توشہ خانہ اور 190ملین پاونڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت بحالی کی درخواستوں پر سماعت 25اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ اور 190ملین پاونڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے عدم پیروی پر چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کردی تھیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سردار صاحب، درخواست گزار اس مقدمے میں گرفتار تو نہیں؟ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ 10اگست 2023کو عدالت نے درخواست ضمانت خارج کی، مقررہ وقت میں احتساب عدالت کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا گیا،فیصلے کے خلاف 53دن بعد درخواست دائر کی گئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ کیس کل سماعت کیلئے رکھ لیتے ہیں اس نکتے کو دیکھ لیں،وکیل لطیف کھوسہ نے کہاہمارے لئے پابندی ہے، نوازشریف کیلئے 9سال بعد بھی پابندی نہیں،پراسیکیوٹر نیب مطفر عباسی نے کہاکہ اس کیس کو بدھ کے دن سماعت کیلئے رکھ لیں، عدالت نے کیس کی سماعت 25اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
”خاور مانیکا کو بھی طلب کر لیتے ہیں وہی بتائیں گے طلاق کب دی“
اسلام آباد (پی پی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کے دوران سول جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خاور مانیکا کو بھی طلب کر لیتے ہیں،خاور مانیکا ہی عدالت کو بتائیں گے کہ طلاق کب دی تھی۔پی پی آئی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی جس دوران سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی پیش ہوئے۔عدالت نے وکیل صفائی شیر افضل مروت کے آنے تک انتظار کرنے کی ہدایت کی، جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیئے کہ شیر افضل مروت آجائیں، دونوں کے دلائل ایک ساتھ سن لیں گے۔پراسیکیورٹر رضوان عباسی نے کہا کہ عمران خان کو بھی عدالت طلب کیا جائے، اگر عدالت طلب نہیں کرنا تو اڈیالہ جیل میں ٹرائل کیاجائے،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس کر دیں، میں بھی چیف کمشنر سے درخواست کروں گا۔جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آپ درخواست دے دیں، خاور مانیکا کو بھی طلب کر لیتے ہیں،خاور مانیکا ہی عدالت کو بتائیں گے کہ طلاق کب دی تھی۔
اسٹاک ایکسچینج میں 6 سال بعد 51 ہزار پوائنٹس کی حد عبور
کراچی (پی پی آئی)گزشتہ ہفتے 6 سال بعد 50 ہزار کی حد عبور کرنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 51 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا۔پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت رجحان کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ پہنچا ہے۔۔اپی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 11بج کر 48 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 651 پوائنٹس یا 1.28 فیصد اضافے کے بعد 51 ہزار 383 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جوآخری کاروباری روز 50 ہزار 731 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔پی پی آئی کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ سرمایہ کاروں کے لیے ’مارکیٹ کی قدر‘ زیادہ اہمیت رکھتی ہے، 2017 کے مقابلے میں اب بھی 70 فیصد کم ہے کہ 2017 کی اصل کارکردگی پر پہنچنے کے لیے انڈیکس کو ایک لاکھ پوائنٹس کی حد عبور کرنی چاہیے۔۔اسٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ پیش رفت پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، سوئی ناردن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ، ایئر لنک کمیونی کیشن لمیٹڈ، سوئی سدرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ، اور ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ کے اسٹاک میں دیکھی گئی۔
تلاش کریں
خبریں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جاوید میانداد کا استعفیٰ منظور کرلیا
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے جاوید میانداد کا بطور ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے استعفیٰ منظور کرلیا ہے جبکہ بورڈ کے آئین پر نظر ثانی کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔ لاہور میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈائرکٹر جنرل کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے، پی سی بی کے آئین پر نظرثانی کی ضرورت ہے جس کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی میں ملازمت کے لیے خواتین اور معذور افراد کا 5 فیصد کوٹہ رکھا جائے گا، کمیٹی کو بگ تھری کے معاملے پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا اس پر مشاورت جاری رکھی جائے گی تاکہ ملک اور کرکٹ بورڈ کے مفاد میں فیصلہ کیا جاسکے۔ سبحان احمد کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عبوری کمیٹی کے اراکین 14 مارچ سے قبل استعفیٰ دے کر پی سی بی کے الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں تاہم جو اراکین مقررہ تاریخ سے قبل اپنا استعفیٰ نہیں دیتے وہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے، اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ مختلف ریجنز کے کھلاڑیوں کی کوچنگ اور ٹریننگ کے لئے 4 زونز بنائے جائیں گے جن میں سابقہ کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں فکسنگ سے متعلق رپورٹ تیار کر لی گئی ہے اور جیسے ہی رپورٹ ہمیں ملے گی ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے کنٹریکٹ ملازمین سے متعلق آج کے اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم اس حوالے سے جلد حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔

غیر اخلاقی سرگرمیوں سے متعلق جمشیددستی کے الزامات بے بنیادہیں:چوہدری نثار
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ معزز رکن جمشید دستی کی جانب سے پارلیمنٹیرینز پر لگائے گئے الزامات قطعی طور پر جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، بہترہوتا کہ ایسے الزمات لگانے سے قبل اس کے ثبوت اسپیکر قومی اسمبلی کو دیتے جاتے۔پارلیمنٹ ہاوس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جمشید دستی کی جانب سے عائد الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جمشید دستی پارلیمنٹ کے ایک معزز رکن ہے، مگر ان کی جانب سے پارلیمنٹ کے اراکین پر جو الزامات عائد کیے گئے وہ سراسر جھوٹے اور قطعی بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں 23 کیمرے لگئے ہوئے ہیں، جس کے بعد پارلیمنٹ لاجز کی سیکیورٹی میں میرے حکم پر اضافہ کیا گیا تھا،جمشید دستی کا الزام قطعی طور پر بے بنیاد ہے،بہترہوتا ایسے الزمات کے ثبوت اسپیکر کو دیتے،لاجز میں آنے والی گاڑیوں کی ڈگی سمیت بھرپورچیکنگ ہوتی ہے،گاڑی میں آنے جانے والے افراد کی رجسٹریشن بھی کی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم این اے یا سینیٹر صاحبان کی گاڑی یا ڈگی چیک نہیں ہوتی،اسپیشل برانچ اور پولیس نے دعویٰ کے ساتھ یہ الزامات مسترد کیے،پارلیمنٹ لاجز میں شراب اور مجرے کا انتظام ہو ہی نہیں سکتا،جمشید دستی اس دن،وقت اور تاریخ کا تعین کریں،ہمارے پاس تمام فوٹیج موجود ہیں، ہم تعین کریں گے کون اس دن لاجزمیں آیا تھا کون باہر گیا تھا۔

حیدرآباد :نجی بینک سے مسلح ڈاکو 40 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
حیدرآباد: حیدرآباد میں نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات میں مسلح ڈاکو40لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈاکو سیکورٹی گارڈز کی وردیوں میں ملبوس تھے۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر گیارہ میں واقع ایک نجی بینک میں سات مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر بینک کے عملے اور وہاں موجود افراد کو یرغمال بنالیا، ڈاکووں نے بینک میں باآسانی لوٹ مار کی اور چالیس لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کرلے گئے، بینک کے عملے کے مطابق ڈاکو سیکورٹی گارڈز کی وردی میں ملبوس تھے،واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بینک پہنچ گئی،پولیس نے بتا یا کہ ڈاکوسی سی ٹی وی فوٹیج بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

اسلامی مشاورتی کونسل نے انسداد پولیو مہم کوجائز قرار دیدیا
جدہ: اسلامی مشاورتی کونسل نے انسداد پولیو مہم کوجائز قرار دیدیا، جید علما ئے کرام نے مہم مخالف کاررو ائیوں کوغیر اسلامی قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں انسداد پولیو مہم سے متعلق او آئی سی ہیڈ کوارٹرمیں اجلاس ہوا جس میں اسلامک ایڈوائزری اکیڈمی، فقہ اکیڈمی، جامعہ الاظہر اور اسلامی ترقیاتی بینک کے علماءاور دانشوروں نے شرکت کی ، اجلاس کی سربراہی امام کعبہ نے کی ، اجلاس کے بعد باضابطہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ انسداد پولیو مہم جائز اورشرعی ہے اور اس کیخلاف کام کرنا غیرانسانی اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، مہم کو سبوتاڑ کرنے کیلئے حملے اورمتاثرہ بچوں کو تحفظ فراہم نہ کرنے کے عمل کوسراسرغیراسلامی قرار دیا گیا ،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور صومالیہمیں بچے پولیو کے مرض میں مبتلا ہورہے ہیں وہاں پرتشدد کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔

پنجاب :پولیو مہم کے دوران17 لاکھ بچے ویکیسن سے محروم
لاہور: پنجاب میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران17 لاکھ بچے ویکیسن سے محروم رہ گئے،دوروزہ کیچ اپ ڈے میں رہ جانے والے بچوں کوپولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں 24 فروری سے تین روزہ پولیو مہم کا آغازکیا گیا جس میں ایک کروڑ75 لاکھ بچوں کوپولیو سے بچاﺅکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھاجو کہ مکمل نہیں کیا جاسکا اور17 لاکھ بچے پولیو ویکسین سے محروم رہ گئے،رہ جانے والے بچوں کے لیے دو روزہ کیچ اپ ڈے کا آغازکردیا گیا ہے تاکہ صوبے کو مکمل طور پر پولیو سے محفوظ بنایاجاسکے،تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں ،بس اڈووں سمیت گھرگھرجانے والی 45 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلارہی ہیں۔

وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی پہلی قرعہ اندازی آج ہوگی
اسلام آباد: وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی پہلی قرعہ اندازی آج (جمعہ) اسلام آباد میں ہوگی۔ بینکوں کو قرضے کیلئے35 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں،، تاہم صرف پانچ ہزار درخواستیں ہی منظورہوسکیں۔زرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں نیشنل بینک کو قرضے کیلئے پینتیس ہزار درخواستیں موصول ہوئیں ،، اسکیم میں پچاس فیصد کوٹہ خواتین کا ہونے کے باوجود فرسٹ وومن بینک کوصرف دوسو ستائیس درخواستیں موصول ہوئیں۔ نیشنل بینک نے تمام ضروری جانچ اور تصدیق کے بعد ساڑھے چار سے پانچ ہزار درخواستیں منظورکی ہیں،، جبکہ فرسٹ وومن بینک نے ساٹھ درخواستوں کی حتمی منظوری دی۔ اسکیم کے تحت قرعہ اندازی میں کامیاب درخواست گزاروں کوسالانہ آٹھ فیصد شرح سود پر،، آٹھ سال مدت کیلئے ایک لاکھ سے بیس لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کیلئے رواں مالی سال بجٹ میں پانچ ارب روپے مختص کئے ہیں۔

