راولپنڈی (پی پی آئی) پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ پاکستان نے ہتھیاروں کے نظام ابابیل کا کامیاب تجربہ کر لیا جس کا مقصد مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز اور ہتھیاروں کے مختلف نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے اور خطے میں ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا ہے۔پی پی آئی کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے ابابیل ویپن سسٹم کے تجربے کا مشاہدہ کیا۔ سٹریٹجک فورسز کمانڈ کے افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی تجربے کو دیکھا۔اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی لگن اور مہارت کو سراہا اور انہیں مبارکباد بھی دی۔صدر مملکت عارف علوی، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت سروسز چیفس نے بھی سٹریٹجک فورسز کے تمام اراکین کو مبارکباد دی۔
قومی جونیئراسنوکرچیمپئن شپ 15 فروری سے کھیلی جائے گی
بارسلونا نے اٹالین فٹ بال کپ کے فائنل میں جگہ بنالی
خیبر پختونخواہ میں 32نئے اسپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا اعلان
پاکستان تائیکوانڈو ایتھلیٹ احمد امین امریکی ہال آف فیم میںشامل
کھلاڑیوں میں فیلڈنگ کا بھرپور شوق پیدا کروں گا : کوچ شعیب محمد
عمر اکمل کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست جمع کرادی گئی
تازہ ترین خبریں
ساؤتھ ایئر کے ملک گیر وسیع علاقائی فضائی نیٹ ورک کا آغاز
وانا میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
2026تک 14 پاور پلانٹس کی مدت پوری، جام شورو کے دو اور کیپکو کے تین پاور پلانٹس شامل
اسلام آباد (پی پی آئی) 2026تک 14 پاور پلانٹس کی مدت پوری ہونے پر 3600 میگاواٹ مہنگی بجلی سسٹم سے نکل جائے گی۔دستاویزات کے مطابق مہنگی بجلی کی پیداوار والے پاور پلانٹس آئندہ دو سال میں آؤٹ ڈیٹ ہوجائیں گئے، پاور پلانٹس ایل این جی، قدرتی گیس اور فرنس آئل سے بجلی پیدا کرتے ہیں، سسٹم سے نکلنے والے پاور پلانٹس میں جام شورو کے دو اور کیپکو کے تین پاور پلانٹس شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق دستاویز میں مزید بتایا گیا مظفر گڑھ کے چار پاور پلانٹس اور گدو کا ایک بجلی گھر شامل ہے، قدرتی گیس پر چلنے والے گدوii کے 5 سے 10 یونٹ ریٹائر ہوجائیں گے، گدو iiکے پاور پلانٹس چھ میگاواٹ صلاحیت کے جبکہ مظفر گڑھ کے چار پاور پلانٹس 750 میگاواٹ صلاحیت کے حامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق مظفر گڑھ کے چار پاور پلانٹس فرنس آئل سے بجلی پیدا کررہے ہیں۔
نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس ٹیرف کا یکساں نظام متعارف کروانے کی تجویز
کراچی (پی پی آئی) ملک بھر کی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس ٹیرف کا یکساں نظام متعارف کروانے کی تجویزپیش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نئے نظام سے سوئی سدرن کی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس فی ایم ایم بی ٹی یو 26 سو روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق یکساں نظام ٹیرف سے سوئی نادرن کی انڈسٹری کو گیس فی ایم ایم بی ٹی یو 3340 روپے ملے گی جو کہ سوئی سدرن کی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو اس وقت 3650 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مل رہی ہے۔آئی ایم ایف نے بھی ملک بھر کی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے یکساں نظام ٹیرف کی تجویز دی تھی، یکساں نظام ٹیرف متعارف کروانے کیلئے سمری آئندہ ای سی سی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
کراچی پولیس سے مقابلے کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث 3 ڈاکو ہلاک
کراچی (پی پی آئی)شہر قائد کراچی کے علاقے نیپئر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا ہے کہ نیپئر کے علاقے میں عید گاہ پولیس نے موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ملزمان کو ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہو گئے۔ پی پی آئی کے مطابق پولیس حکام نے مزید بتایا کہ فرار ہونے والے ملزمان کا پولیس نے تعاقب کیا تو فائرنگ کے تبادلے میں تینوں ملزم گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گئے، ہلاک ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
تلاش کریں
خبریں

قومی جونیئراسنوکرچیمپئن شپ 15 فروری سے کھیلی جائے گی
کراچی: قومی جونیئراسنوکرچیمپئن شپ 15 فروری سے کھیلی جائے گی، ملک بھر سے ٹاپ32کھلاڑی حصہ لیں گے۔ کراچی جمخانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکرایسوسی ایشن کے صدرعالم گیر شیخ نے سال2014 کے کلینڈر شیڈول کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ محدود وسائل کے باوجود قومی اسنوکر کھلاڑی رواں سال14 قومی اوربین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کریں گے۔ نئے سیزن کا آغاز قومی جونیئر چیمپئن شپ سے ہوگا۔ جس میں32 کیوئیسٹ کو مدعو کیا گیا ہے۔ ایونٹ کے بعد تین بہترین کھلاڑی ایشیئن چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کے اہل ہوں گے۔ پا کستان رواں سال اگست کے دوران ایشیئن ٹیم اور سکس ریڈ اسنوکر ایونٹ کی کراچی میں میزبانی کرے گا۔

بارسلونا نے اٹالین فٹ بال کپ کے فائنل میں جگہ بنالی
میڈرڈ: بارسلونا نے ریال سوسیڈ اڈ کو شکست دے کر اٹالین فٹبال کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل لیگ کا دوسرا میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا ۔بارسلونا کی ٹیم پہلے لیگ میچ میں دو صفر سے کامیابی پر فائنل میں جگہ بنانے پر کامیاب ہوئی ۔

خیبر پختونخواہ میں 32نئے اسپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا اعلان
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر سورن سنگھ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نوجوان نسل کو کھیلوں کے میدان میں بہتر تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔اور اس سلسلے میں صوبہ بھر میں کھیلوں کے مزید گراﺅنڈز اور32نئے اسپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کیے جارہے ہیں ۔

پاکستان تائیکوانڈو ایتھلیٹ احمد امین امریکی ہال آف فیم میںشامل
کراچی: پاکستان تائیکوانڈو کے بلیک بیلٹ احمد امین یوایس اے مارشل آرٹس کے ہال آف فیم میں شامل ہوگئے ۔ امریکی ریاست ایریزونا میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں احمد امین کو ہال آف فیم میں شامل کرنے کافیصلہ کیا گیا ۔ احمد امین کو رواں برس جون میں شیڈول ہال آف فیم کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

کھلاڑیوں میں فیلڈنگ کا بھرپور شوق پیدا کروں گا : کوچ شعیب محمد
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شعیب محمد کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں میں فیلڈنگ کا شوق پیدا کرنے کی پوری کوشش کروں گا، بین الاقوامی کرکٹ کیلئے عمر اکمل اور احمد شہزاد جیسے پھرتیلے فیلڈرز چاہئیں۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ ایک چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے، فیلڈنگ کا شعبہ طویل عرصے سے پاکستان کرکٹ کیلئے مسئلہ بنا ہوا ہے جس میں بہتری کیلئے اپنی انتہائی صلاحیتوں کا استعمال کروں گا۔شعیب محمد نے مزید کہا کہ جادو کی چھڑی نہیں جو پلک جھپکتے نتائج دے دوں، نتائج وقت کے ساتھ ہی آئیں گے۔شعیب محمد کے مطابق حالیہ پرفارمنسز کے باعث پاکستان کی ٹیم ایشیاءکپ کیلئے فیورٹ ہے۔

عمر اکمل کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست جمع کرادی گئی
لاہور: عمر اکمل تشدد کیس میں تفتیشی افسر نے چیف ٹریفک آفیسر کو کرکٹر عمر اکمل کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست دیدی۔ ذرائع کے مطابق عمر اکمل تشدد کیس میں تفتیشی افسر امداد حسین نے چیف ٹریفک آفیسرسہیل چوہدری کو کرکٹر کا لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست میں تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمر اکمل سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے قانون کی پاسداری کرنے سے قاصر دکھائی دیتے ہیں جبکہ وہ خود کو بھی قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ درخواست ملنے کے بعد سی ٹی او لاہور نے اعلٰی افسران کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو لائسنس منسوخ کرنے سمیت ان کا دوبارہ سے ٹیسٹ لینے بارے فیصلہ کریگی۔

