میاں چنوں (پی پی آئی)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور،ملتان کے درمیان چلنے والی (116Dn)موسیٰ پاک ٹرین کو میاں چنوں ریلوے اسٹیشن پر 2منٹ کے لئے عارضی بنیاد پر دو ماہ کے لئے سٹاپ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس فیصلہ پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا۔
بگ تھری کا پہلا حملہ ناکام بنا دیا،آئندہ مزید موثر موقف پیش کرینگے:ذکاءاشرف
پاکستانی خاتون تیراک ماہ نور مقصود یوتھ اولمپکس کی ینگ ایمبیسڈر مقرر
وسیم اکرم کی اپنی آسٹریلوی اہلیہ شنیرہ تھامسن کیساتھ مزار قائد پر حاضری
اسپین :فارمولا ون کے تیسرے پریکٹس سیشن میں میکلارن کی ٹیم سرفہرست
آسٹریلوی بلے باز شان مارش انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقا سے باہر
امپائر پر غصہ ،آسٹریلوی بولر آشٹن ایگر پر ایک میچ کی پابندی عائد
تازہ ترین خبریں
ساؤتھ ایئر کے ملک گیر وسیع علاقائی فضائی نیٹ ورک کا آغاز
(July 22, 2026)
وانا میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام
(July 18, 2026)
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے عائدپروفیشنل ٹیکس نفاذ غیر آئینی قرار
اسلام آباد (پی پی آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے پروفیشنل ٹیکس نفاذ کو غیر آئینی قرار دے دیا۔سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ کراچی کی اپیلیں خارج کر دیں اور پروفیشنل مد میں وصول ٹیکس واپس کرنے کا حکم جاری کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس نے ریماکس دیے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کا ٹیکس کی وصولی جمہوریت اور شفافیت کی نفی ہے۔
پاکستان ’غیرمتوازن‘ آبی چکر کے شکار ممالک میں شامل، گلیشیرمیں قابل ذکر کمی، برفانی جھیلوں کے حجم میں اضافہ
کراچی (پی پی آئی)عالمی موسمیاتی تنظیم نے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ’غیر متوازن ’ہائیڈرولوجیکل سائیکل سے متاثرہ ممالک میں شامل قرار دیتے ہوئے بہتر نگرانی کے لیے بنیادی پالیسی میں تبدیلی پر زور دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ’اسٹیٹ آف گلوبل واٹر ریسورسز 2022 رپورٹ‘ کے عنوان سے ڈبلیو ایم او کی شائع کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022 میں 50 فیصد سے زیادہ عالمی کیچمنٹ ایریاز میں دریاؤں کی معمول کی ڈسچارج کنڈیشن میں تبدیلی دیکھی گئی مجموعی گلیشیرز میں 4 فیصد برف میں قابل ذکر کمی اور برفانی جھیلوں کے حجم میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق آب و ہوا کی تبدیلی اور انسانی سرگرمیوں کے نتیجے میں ہائیڈرولوجیکل سائیکل توازن سے باہر نکل رہا ہے۔خشک سالی اور شدید بارشیں زندگی اور معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا رہی ہیں، پگھلتے گلیشیئرز نے سیلاب جیسے خطرات کو بڑھا دیا ہے اور لاکھوں لوگوں کے لیے پانی تحفظ سے متعلق طویل مدتی خطرات سے دوچار کردیا ہے۔
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں چودھری پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24اکتوبر تک توسیع
اسلام آباد (پی پی آئی)جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں چودھری پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں چودھری پرویز الٰہی کو ڈیوٹی جج کے سامنے پیش کیا گیا، اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے باعث پرویز الٰہی کو ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے استفسار کیا کہ کیا پرویز الٰہی کی حد تک چالان عدالت جمع ہو گیا؟اے ٹی سی عدالتی عملہ نے کہاکہ پرویز الٰہی کی صرف جوڈیشل ریمانڈ کی توسیع کرنی ہے،تفتیشی افسر نے کہاکہ پرویز الٰہی کی حد تک چالان آ گیا ہے، نوٹس بھی ہو گیا ہے،ڈیوٹی جج نے کہاکہ شریک ملزمان کیساتھ ہی پرویز الٰہی کی بھی اگلی تاریخ رکھ لیتے ہیں،عدالت نے پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
تلاش کریں
خبریں

بگ تھری کا پہلا حملہ ناکام بنا دیا،آئندہ مزید موثر موقف پیش کرینگے:ذکاءاشرف
(January 31, 2014)
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا ءاشرف نے کہا ہے کہ بگ تھری کی جانب سے پہلا حملہ ناکام بنا دیا،تینوں بورڈز کو بلڈوز کرنے نہیں دیا۔آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے بہت سی پیشکشیں کی گئیں لیکن کسی کی یقین دہانی نہیں کرائی،ہمارا مقصد کسی کو ٹف ٹائم دینا نہیں تھا،پاکستانی کرکٹ کے مفاد میں فیصلے کیے،آئندہ اجلاس میں زیادہ مضبوط موقف پیش کریں گے۔حکومت کی طرف سے ذکاءاشرف کی بحالی کیخلاف کیس سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی واپسی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم نواز شریف سے جلد از جلد ملاقات کے خواہشمند ہیں۔

پاکستانی خاتون تیراک ماہ نور مقصود یوتھ اولمپکس کی ینگ ایمبیسڈر مقرر
(January 31, 2014)
اسلام آباد: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے پاکستانی خاتون تیراک ماہ نور مقصود کو یوتھ اولمپکس کا ینگ ایمبیسڈر مقرر کر دیا۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے منیجنگ یوتھ اولمپکس 2014 کیلئے مجموعی طور پر 105 ینگ ایمبیسڈر کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان سے ماہ نور مقصود کو شامل کیا گیا۔ ماہ نور مقصود نے تین مرتبہ فینا ورلڈ چیمپئن شپ سمیت متعدد انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ ینگ ایمبیسڈر مقرر ہونے کے بعد ماہ نور مقصود آئی او سی کی خصوصی ورکشاپ میں شرکت کرینگی اور پاکستان میں یوتھ اولمپکس کے بارے میں آگاہی مہم میں حصہ لیں گی۔

وسیم اکرم کی اپنی آسٹریلوی اہلیہ شنیرہ تھامسن کیساتھ مزار قائد پر حاضری
(January 31, 2014)
کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اپنی اہلیہ شنیرہ تھامسن کے ہمراہ بانی قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے مزار قائد جا پہنچے۔ 6ماہ پہلے آسٹریلوی دوشیزہ کے ساتھ رشتہ ازداج میں بندھنے والے عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بولر وسیم اکرم نے شنیرہ تھامسن کے ہمراہ مزار قائد کا دورہ کیا۔ انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ اور مہمانوں کی کتاب میں بانی قوم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر وسیم اکرم اور شنیرتھامسن نے مزار کے مختلف حصوں کی سیرکی۔ اوراپنے دورے کویادگار بنانے کے لیے تصاویر بھی بنوائیں۔ دونوں اس موقع پر خوش گوارموڈ میں دکھائی دیئے۔

اسپین :فارمولا ون کے تیسرے پریکٹس سیشن میں میکلارن کی ٹیم سرفہرست
(January 31, 2014)
میڈرڈ: اسپین میں ہونے والے فارمولا ون کے تیسرے پریکٹس سیشن میں میکلارن کی ٹیم سرفہرست رہی ۔ فنی خرابی کے باعث ریڈبل ٹیم کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔جیریز سرکٹ پر ہونے والے فارمولا ون کے تیسرے پریکٹس سیشن میں ریڈبل کی مشکلات بڑھ گئیں ۔عالمی چیمپئن سباستین ویٹل کی جگہ ڈینئل ریکارڈو کو آخری لیپس میں فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا ،کار میں دھواں اٹھنے کے باعث وہ ریس مکمل نہ کرسکے ۔میکلارن کے کیون میگنیوسن ایک منٹ 23سیکنڈز کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں ۔

آسٹریلوی بلے باز شان مارش انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقا سے باہر
(January 31, 2014)
سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز شان مارش فٹنس مسائل کے باعث دورہ جنوبی افریقا سے باہر ہوگئے ۔ آسٹریلوی سلیکٹر جان انویرا ریٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شان مارش پسلی کی انجری سے چھٹکار ا حاصل کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے وہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔مارش کی جگہ فلیپ ہیوز کو اسکواڈ میں طلب کیا گیا ہے ۔ کینگروز اور پروٹیز کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 12فروری سے ہوگا ۔

امپائر پر غصہ ،آسٹریلوی بولر آشٹن ایگر پر ایک میچ کی پابندی عائد
(January 31, 2014)
سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا (سی اے ) نے ویسٹرن آسٹریلیا کے فاسٹ بولر آشٹن ایگر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ایک میچ کیلئے معطل کردیا ۔ایگر شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ کا اگلا میچ نہیں کھیل سکیں گے ۔ کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ایگر نے رواں ہفتے کے شروع میں فیوچرز لیگ کے دوران امپائر کے فیصلے پر غصے کا اظہار کیا تھا جس پر امپائر نے ان کے خلاف شکایت کی ۔ بورڈ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کھلاڑی پر ایک میچ کی پابندی لگادی ۔
