لاہور (پی پی آئی )پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے رہنماوں کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ کو لے کر لفظی گولہ باری میں اضافہ ہورہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ن لیگ کے بیشتر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کیا بلاول بھٹو کو نہیں پتا کہ نئی مردم شماری نوٹیفائی ہوگی تو حلقہ بندیاں ہوں گی؟ جب مردم شماری کو نوٹیفائی کیا گیا تو کیا ان کو نہیں پتا تھا کہ الیکشن آگے جائیں گے؟ کس کے کہنے پر مردم شماری نوٹیفائی کی گئی؟لیگی رہنما نے کہا کہ جمہوری ہونے کے ساتھ آپ کو حقیقت پسند بھی ہونا چاہیے، جس شہر میں آپ موبائل فون لے کر نہیں گھوم سکتے وہاں کون سرمایہ کاری کرے گا۔دوسری جانب رانا ثنااللہ نے کہا کہ فروری میں عام انتخابات پر کوئی گھبراہٹ نہیں، نواز شریف الیکشن مہم میں پارٹی کو لیڈ کریں گے۔لیگی رہنماؤں کے بیان پر جواب دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے کہا کہ طلال چوہدری پہلے تنظیم سازی پر توجہ دیں پھر پنجاب میں ہمارا سیاسی مقابلہ کریں، الیکشن 90 دن کے اندر اندر لازمی ہیں، حلقہ بندیاں 90 دن کے اندر انتخابات کرانے میں رکاوٹ نہیں، انتخابات الیکشن کمیشن کو کروانے ہیں، (ن) اور جے یو آئی نے نہیں۔
بیونس آئرس : عالمی چیمپئن نوواک جوکووچ نے بچوں کو ٹینس کے گر سکھائے
جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 16دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگی
30 ویں گورنرز گالف کپ ٹورنامنٹ کالاہور میں آغاز
پی ایچ ایف کے انتخابات کیلئے اختر رسول گروپ کی کوششیں تیز ہوگئیں
سابق انگلش کپتان مائیک گیٹنگ ایشز کی تاریخی ٹرافی کی نگرانی پر مامور
شیکھر دھون اور روہت شرما نے گوتم گھمبیر کےلئے ٹیم میں واپسی مشکل کردی
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
لکی مروت میں گیارہ ہزار واٹ کی لائن پرکام کرتے 4 ٹیکنیشن کرنٹ لگنے سے جاں بحق
لکی مروت(پی پی آئی)لکی مروت میں گیارہ ہزار واٹ کی لائن پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے چار ٹیکنیشن جاں بحق ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق لکی مروت کے علاقے تتر خیل کے قریب 4 ٹیکنیشن گیارہ ہزار لائن پر کام کر رہے تھے کہ اس دوران گرڈ اسٹیشن سے بجلی اچانک بحال کردی گئی، جس کے باعث چاروں کو کرنٹ لگا، چاروں افراد پرائیویٹ ٹیکنیشن بتائے جارہے ہیں جو ایچ ٹی لائن بچھا رہے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں ولی اللہ،عارف اللہ،حضرت علی اور میر احمد شاہ شامل ہیں۔ پشاور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن نے بتایا کہ یہ محکمہ بجلی کے ذیلی ادارے فاٹا کے اہلکار تھے۔ جو شہباز خیل سے حیات خیل نئی لائن بچھانے کا کام کررہے تھے۔ پیزو گرڈ سے غلط فہمی کی بنیاد پر بجلی آن کی گئی۔
آشوب چشم سے شدید متاثر مسافروں کو از خود فضائی سفر نہ کرنے کی تجویز
کراچی (پی پی آئی) طبی ماہرین نے ا?شوب چشم سے شدید متاثر مسافروں کو از خود فضائی سفر نہ کرنے کی تجویز دے دی۔آنکھوں کے انفیکشن آشوب چشم کے پھیلاو کے حوالے سے بارڈر ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مرتضیٰ شاہ نے فضائی مسافروں کے لیے الرٹ جاری کردیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ڈاکٹر مرتضیٰ شاہ نے بتایا کہ ایئرپورٹس پر تعینات طبی عملہ اور ایئرلائنز کو آشوب چشم سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ایئر لائنز آشوب چشم سے متاثر مسافر کو ایئرپورٹ پر محکمہ صحت کے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کو کہیں۔ڈاکٹر مرتضیٰ شاہ نے بتایا کہ آشوب چشم سے متاثر مسافروں کے سفر پر پابندی عائد نہیں کی جا رہی، تاہم محکمہ صحت کے ڈاکٹر متاثرہ مسافر کی حالت دیکھتے ہوئے سفر کے بارے میں ہدایات دیں گے۔ڈاکٹر مرتضیٰ شاہ نے آشوب چشم سے شدید طور پر متاثر مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ از خود سفر سے گریز کریں کیونکہ آشوب چشم ایک متعدی مرض ہے یہ مرض ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہو سکتا ہے۔
عمران اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
اسلام آباد (پی پی آئی) پی ٹی آئی کے چیئرمینعمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر بغیر سماعت کارروائی ملتوی کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین رخصت پر ہیں، عدالتی عملے کی جانب سے جج کی رخصت بارے آگاہ کر دیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر بغیر سماعت کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ 2 سماعتوں پر بھی جج کی رخصت پر بغیر کارروائی سماعت ملتوی ہو گئی تھی۔
تلاش کریں
خبریں

بیونس آئرس : عالمی چیمپئن نوواک جوکووچ نے بچوں کو ٹینس کے گر سکھائے
بیونس آئرس: عالمی چیمپئن سربین ٹینس اسٹار نواک جوکووچ ننھے کھلاڑیوں کو ٹینس سیکھا کر خوب محظوظ ہوئے۔ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میںکھلاڑی نے ا سکول کے بچوں کو ٹینس کے گر سکھائے۔اس موقع پر نواک جوکووچ کا کہنا تھا کہ وہ ٹینس کے فروغ کے لیے ان دنوں لاطینی امریکہ کے ملک میں موجود ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی ٹریننگ سیشنز سے ابھرتے کھلاڑیوں کو تلاش کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 16دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگی
کراچی: کراچی ٹیبل ٹینس کے زیر اہتما م کراچی جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 16سے 20دسمبر تک کھیلی جائے گی ۔چیمپئن شپ میں کراچی کے 300سے زائد لڑکے اور لڑکیا ں شرکت کریں گی ۔اس سے قبل چیمپئن شپ کے لئے 3دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن تعلیمی اداروں میں امتحانات کی وجہ سے تاریخوں میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ چیمپئن شپ میں مختلف کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے ۔جس میں انڈر 16،انڈر12کے ساتھ ساتھ سنگلز اور ڈبلز میں بھی مقابلہ ہوگا۔

30 ویں گورنرز گالف کپ ٹورنامنٹ کالاہور میں آغاز
لاہور: 30 ویں گورنرز گالف کپ ٹورنامنٹ کالاہور میں آغاز ہوگیا۔ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 197گالفرز ان ایکشن دکھائی دیں گے۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ لاہور جمخانہ کلب کے گالف کورس میں کھیلے جانیوالے تین روزہ ایونٹ میں95ایمچورز،45سینئرز، 34 ویٹرنز اور30 خواتین گالفرز کی انٹریز موصول ہوئی ہیں۔ جبکہ ایمچور ایونٹ میں ملک بھر سے ٹاپ گالفرز کی شرکت یقینی ہے۔ محسن ظفر اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے اور ٹائٹل ٹرافی بہترین نیٹ گالفرز کو ملے گی۔

پی ایچ ایف کے انتخابات کیلئے اختر رسول گروپ کی کوششیں تیز ہوگئیں
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدارت کے لئے سابق اولمپئن چوہدری اختر رسول نے کوششیں تیز کردیں ۔ اطلاعات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے سابق منیجر اور چیف کوچ اختر رسول نے فیڈریشن کی صدارت کے لئے کئی سابق اولمپئنز سے رابطے کیے ہیں ۔ دوسری جانب فیڈریشن کے موجودہ سیکریٹری رانا مجاہد نے بھی اختر رسول کے ساتھ سیکریٹری شپ کے لیے انتخابی مہم شروع کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق فیڈریشن کے انتخابات کے لئے اختر رسول گروپ کے علاوہ کسی دوسرے گروپ نے تاحال انتخابی مہم شروع نہیں کی ہے جس کی وجہ سے توقع کی جارہی ہے کہ اختر رسول آئندہ چار سال کے لیے پی ایچ ایف کے صدر منتخب ہوجائیں گے ۔پی ایچ ایف کے چیف الیکشن کمشنر ارشد انصاری نے فیڈریشن کے انتخابات کے لئے 25نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے جبکہ انتخابات اسلام آباد میں ہونگے ۔

سابق انگلش کپتان مائیک گیٹنگ ایشز کی تاریخی ٹرافی کی نگرانی پر مامور
لندن: سابق انگلش کپتان مائیک گیٹنگ کو ایشز کی قیمتی ٹرافی کی پہریداری پر مقرر کردیا گیا ۔ آسٹریلیا میں جاری روایتی ایشز سیریز میں انہیں پوری رات جاگ کر ٹرافی کی نگرانی کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔مائیک گیٹنگ ایسی ذمہ داری کے لئے پہلی مرتبہ منتخب کیے گئے ہیں ۔انہیں 50جوشیلے افراد کے ساتھ لارڈز کے میوزیم کے باہر چوکیداری کرنی پڑے گی ۔ مائیک گیٹنگ کو یہ ڈیوٹی ”چانس ٹو شائن چیریٹی “نامی ایک تنظیم کی جانب سے دی گئی جو برطانیہ کے اسکولوں میں کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کرتی ہے۔

شیکھر دھون اور روہت شرما نے گوتم گھمبیر کےلئے ٹیم میں واپسی مشکل کردی
نئی دہلی: بھارتی بلے بازوں شیکھر دھون ،روہت شرما اور مرلی وجے نے اوپننگ بلے باز گوتم گھمبیر کے لئے ٹیم میں واپسی مشکل کردی ۔ نئے کھلاڑی مسلسل بہترین کارکردگی دکھارہے ہیں جس کے باعث گوتم گھمبیر کی ٹیم میں واپسی کے چانس کم ہوتے جارہے ہیں ۔ گوتم گھمبیر ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ میں سخت محنت کررہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ جس وقت انہوں نے محسوس کیا کہ اب وہ مزید انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکتے وہ اسی روز کرکٹ کو خیر باد کہہ دیں گے

