پی ایچ ایف کے انتخابات کیلئے اختر رسول گروپ کی کوششیں تیز ہوگئیں

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدارت کے لئے سابق اولمپئن چوہدری اختر رسول نے کوششیں تیز کردیں ۔ اطلاعات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے سابق منیجر اور چیف کوچ اختر رسول نے فیڈریشن کی صدارت کے لئے کئی سابق اولمپئنز سے رابطے کیے ہیں ۔ دوسری جانب فیڈریشن کے موجودہ سیکریٹری رانا مجاہد نے بھی اختر رسول کے ساتھ سیکریٹری شپ کے لیے انتخابی مہم شروع کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق فیڈریشن کے انتخابات کے لئے اختر رسول گروپ کے علاوہ کسی دوسرے گروپ نے تاحال انتخابی مہم شروع نہیں کی ہے جس کی وجہ سے توقع کی جارہی ہے کہ اختر رسول آئندہ چار سال کے لیے پی ایچ ایف کے صدر منتخب ہوجائیں گے ۔پی ایچ ایف کے چیف الیکشن کمشنر ارشد انصاری نے فیڈریشن کے انتخابات کے لئے 25نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے جبکہ انتخابات اسلام آباد میں ہونگے ۔

Next Post

30 ویں گورنرز گالف کپ ٹورنامنٹ کالاہور میں آغاز

Fri Nov 22 , 2013
لاہور: 30 ویں گورنرز گالف کپ ٹورنامنٹ کالاہور میں آغاز ہوگیا۔ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 197گالفرز ان ایکشن دکھائی دیں گے۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ لاہور جمخانہ کلب کے گالف کورس میں کھیلے جانیوالے تین روزہ ایونٹ میں95ایمچورز،45سینئرز، 34 ویٹرنز اور30 خواتین گالفرز کی انٹریز موصول ہوئی ہیں۔ جبکہ ایمچور ایونٹ میں ملک بھر سے ٹاپ […]