کراچی (پی پی آئی)ماسٹر چنگان موٹرز لمیٹڈ پاکستان میں تیار کردہ 14 اوشان ایکس 7 ایس یو ویز برآمد کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی ہے، یہ گاڑیاں کینیا اور تنزانیہ کی مارکیٹ میں فروخت کی جائیں گی۔ پی پی آئی کے مطابق گزشتہ برس پہلا ماڈل یونٹ اوقیانوسیہ خطے کے ایک ملک کو بھی برآمد کیا گیا تھا، چنگان آٹو موبائل چائنا کے ترجمان نے بتایا کہ حکومت کو ایسی پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے جو مقامی طور پر حجم میں اضافہ کریں، جس کے نتیجے میں پیدوار میں اضافہ ہوگا قبل ازیں، پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے کہا تھا کہ وہ اپنی کاروں کی برآمدات پر بھی کام کر رہی ہے، جنہیں کئی ڈبلیو پی-29 معیارات پر اپ گریڈ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ہائبرڈ ماڈلز پر بھی کام جاری ہے۔۔
پاکستان کے ناصر اقبال کو اٹلانٹا اوپن اسکواش کے فائنل میں شکست
قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے اجراءمیں مزید تاخیر کا امکان
آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے افریقی اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا
عالمی گالف رینکنگ میں امریکا کے ٹائیگر ووڈز کی حکمرانی بدستور قائم
جنوبی افریقا کی موجودگی میں ٹورنامنٹ جیتنا بڑا خوش آئند ہے: ثناءمیر
یو ایس پی جی اے گالف اوپن چیمپئن شپ میں اسکاٹ اسٹالنگ کی فتح
تازہ ترین خبریں
ساؤتھ ایئر کے ملک گیر وسیع علاقائی فضائی نیٹ ورک کا آغاز
(July 22, 2026)
وانا میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام
(July 18, 2026)
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
یوم فاروق اعظم کمیٹی پاکستان نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کردی
کراچی (پی پی آئی) یوم فاروق اعظم کمیٹی پاکستان نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کردی ہے۔ یکجہتی فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یوم فاروق اعظم کمیٹی پاکستان کے سربراہ عطاء الرحمٰن خان،طفیل احمد خان کا کہنا تھا کہ جو اسرائیلی مصنوعات ہیں ان کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے، ہماری وزارت خارجہ کو ماضی کی طرح اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے، پاکستان کی جو حیثیت ہے اس کے مطابق ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ پی پی آئی کے مطابقکا کہنا تھا کہ ہم امت کو متحد کرنے کی ہرکوشش کو قبول کریں گے، اسرائیل اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ظلم کر رہا ہے، وقت آگیا ہے کہ اب فلسطین کا معاملہ حل ہو اور کشمیرکا معاملہ بھی حل ہو۔
سابق صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کی گاڑی پر فائرنگ، قاتلانہ حملہ میں معجزانہ طور پر محفوظ
کوٹ رادھا کشن(پی پی آئی) قصور ظفر پھاٹک کے قریب سابق صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین پر قاتلانہ حملہ ہوا تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر دوست سے ملنے آئے تھے کہ واپسی پر نامعلوم مسلح دو موٹر سائیکل سوار افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، گاڑی میں صوبائی وزیر اعجازِ عالم سمیت ان کا بھتیجا بھی موجود تھا تاہم دونوں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔پی پی آئی کے مطابقاطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ریکوڈک میں پاکستانی حصص سعودی عرب کو فروخت کرنے کے لئے شرائط کا مسودہ تیار
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان ریکوڈک میں اپنے حصص سعودی عرب کو فروخت کرنے کے لئے شرائط کا مسودہ تیار کررہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی ڈویژن سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) کے ساتھ مل کر ریکوڈک سونے اور تانبے کی کانوں میں وفاقی حکومت کے 25 فیصد حصص کی قیمت کا تھرڈ پارٹی جائزہ لینے کے لیے فنانشل ایڈوائزر (مالیاتی مشیر) کی خدمات حاصل کرنے کے لیے شرائط و ضوابط کا مسودہ تیار کر رہا ہے، تاکہ سرکاری حصص کو سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کو فروخت کیا جا سکے۔ پی پی آئی کے مطابق جولائی 2023 میں پاکستان کی چار سرکاری پیٹرولیم کمپنیوں او جی ڈی سی ایل، پی ایس او، پی پی ایل اور جی ایچ پی ایل نے گوادر بندرگاہ پر پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کی تعمیر کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔
تلاش کریں
خبریں

پاکستان کے ناصر اقبال کو اٹلانٹا اوپن اسکواش کے فائنل میں شکست
(January 28, 2014)
کراچی: پاکستان کے ٹاپ اسکواش پلیئر ناصر اقبال امریکا میںجاری اٹلانٹا اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل جیتنے سے محروم ہوگئے ۔ میچ کے ابتداءمیں ناصر اقبال کی کارکردگی بہت عمدہ رہی اور انہوں نے پہلا راﺅنڈ جیت لیا ،تاہم ان کے حریف سیزر نے مسلسل تین راﺅنڈز جیت کرنہ صرف فتح حاصل کی بلکہ ٹرافی بھی اپنے نام کرلی ۔

قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے اجراءمیں مزید تاخیر کا امکان
(January 28, 2014)
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے اجراءمیں مزید تاخیر کا امکان پیدا ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق نئے معاہدے کو رواں ماہ کے دوران مکمل ہوجانا تھا لیکن چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کی جانب سے سلیکٹرز کو اس معاملے پر کوئی واضح ہدایت نہ ملنے اور سپریم کورٹ میں ذکاءاشرف کی بحالی کے خلاف اپیل اور سماعت پر معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے ۔

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے افریقی اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا
(January 28, 2014)
ؒکیپ ٹاﺅن: آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کیلئے جنوبی افریقی اسکواڈ کا اعلان آج (بدھ ) کیا جائے گا ۔ آل راﺅنڈر جیک کیلس کی ریٹائرمنٹ اور تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین ابراہام ڈی ویلیئرز کے انجری مسائل کی بناءپر ٹیم میں بعض تبدیلیا ں متوقع ہیں ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12فروری سے سینچورین میں کھیلا جائے گا ۔

عالمی گالف رینکنگ میں امریکا کے ٹائیگر ووڈز کی حکمرانی بدستور قائم
(January 28, 2014)
نیویارک: گالف کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی جاری کردی گئی ۔امریکا کے شہر آفاق گالفر ٹائیگر ووڈز 10.83پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ آسٹریلیا کے اسکاٹ ایڈم 8.93پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور سوئیڈن کے ہینرک اسٹین تیسری پوزیشن پر ہیں ۔

جنوبی افریقا کی موجودگی میں ٹورنامنٹ جیتنا بڑا خوش آئند ہے: ثناءمیر
(January 27, 2014)
کراچی: پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی کپتان ثناءمیر نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا جیسی مضبوط ٹیم کی موجودگی میں ٹورنامنٹ جیتنا بڑا خوش آئند ہے۔ اس سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد دوحہ سے وطن واپس پہنچنے پر کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثناءمیر کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا 3 ملکی ٹورنامنٹ جیتنے پر بےحدخوشی ہے تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مستقبل میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان ویمن ٹیم نے دوحہ قطر میں کھیلے گئے 3 ملکی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یو ایس پی جی اے گالف اوپن چیمپئن شپ میں اسکاٹ اسٹالنگ کی فتح
(January 27, 2014)
کیلی فورنیا: یو ایس پی جی اے گالف اوپن چیمپئن شپ میں اسکاٹ اسٹالنگ نے فتح حاصل کر لی۔ گالف کے میگا ایونٹ میںاسٹالنگ نے ایک اسٹروک کی برتری کے ساتھ فتح سمیٹی۔ انھوں نے میگا ایونٹ میں 68 پوانٹس کے ساتھ آخری روز فائنل راونڈ کے جیت اپنے نام کی۔ دوسرے نمبر پر امریکہ کے گیری ووڈ لینڈ رہے۔ تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے مارک لیشمین رہے۔