کراچی (پی پی آئی)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے بعد بدھ کو ڈالرکی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے تو دوسری جانب سعودی ریال بھی مہنگا ہو گیاہے۔پی پی آئی کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 40 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ریال 73.40 روپے پر خریدا جارہاہے جبکہ قیمت فروخت 74.10 روپے ہے۔دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 99 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 279 روپے کے ریٹ پر پہنچ گیا۔
ڈائریکٹر پاکستان اسپورٹس بورڈامیر حمزہ گیلانی انتقال کرگئے
آئی پی ایل نیلامی میں یووراج سنگھ 14جبکہ کیون پیٹرسن 9کروڑ میں فروخت
مولاناسمیع الحق نے تمام مسالک کے علماکااجلاس15فروری کوبلالیا
سوچی اولمپکس: بلیدیو 2 گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے اسکیئر بن گئے
بریڈ ہیڈن نجی مصروفیا ت کے باعث آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے
ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان
تازہ ترین خبریں
ساؤتھ ایئر کے ملک گیر وسیع علاقائی فضائی نیٹ ورک کا آغاز
(July 22, 2026)
وانا میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام
(July 18, 2026)
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے حنیف عباسی بری
لاہور(پی پی آئی)لاہو ر ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیدی۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس سے حنیف عباسی کو بری کردیا،جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بنچ نے فیصلہ سنایا۔
جناح ہاوس اور عسکری ٹاور حملہ کیس؛ خدیجہ شاہ سمیت 6ملزمان کی ضمانتیں منظور
لاہور(پی پی آئی)جناح ہاوس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ سمیت 6ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ اور دیگر نے جناح ہاوس جلاو گھیراو اور عسکری ٹاور کے مقدمے میں ضمانتیں دائر کیں تھی،لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ سمیت 6ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں،جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
سابق شاہ افغانستان غازی امان اللہ خان اور ملکہ ثریا کی
روم(پی پی آئی) سابق شاہ افغانستان غازی شاہ امان اللہ خان اور ملکہ ثریا کی صاحبزادی شہزادی ہندیہ اٹلی کے دارالحکومت روم میں 94 سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے شہزادی ہندیہ کی وفات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دینے اور لواحقین و پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوا میپ افغان استقلال کے ہیرو اور افغانستان کے ہردلعزیز بادشاہ فخرافغان غازی امان اللہ خان کی صاحبزادی مرحومہ شہزادی ہندیہ کی رحلت کو بڑا صدمہ اور انکی کمی کو بڑی خلائسمجھتی ہے۔فخر افغان غازی امان اللہ خان جنکا خان شہید عبدالصمدخان اچکزئی نے اپنے لڑکپن میں انکے یورپ جانے پر چمن ریلوے سٹیشن پر استقبال کیا تھا اور خان شہید نے بعد میں اپنے دورہ افغانستان کے د وران انکے خاندان سے ملاقاتیں کی تھیں۔
تلاش کریں
خبریں

ڈائریکٹر پاکستان اسپورٹس بورڈامیر حمزہ گیلانی انتقال کرگئے
(February 12, 2014)
لاہور: پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل امیر حمزہ گیلانی انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ گذشتہ آٹھ روز سے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ بدھ کی صبح خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کی نماز جنازہ لاہور کینٹ میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔

آئی پی ایل نیلامی میں یووراج سنگھ 14جبکہ کیون پیٹرسن 9کروڑ میں فروخت
(February 12, 2014)
ممبئی: انڈین پریمئر لیگ کی نیلامی میں بھارت کے مایہ ناز کرکٹر یوراج سنگھ کو رائل چیلنجرز نے سب سے زیادہ بولی دیکر خرید لیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈین پریمئر لیگ کی نیلامی میں یورواج سنگھ کو14 کروڑ دیکر رائل چیلنجرز نے خرید لیا ہے۔ بولی میں وریندر سہواگ کو کنگز الیون نے تین کروڑ بیس لاکھ جبکہ انگلینڈ کے بلے باز کیون پیٹرسن کو دہلی ڈیرڈیولز نے 9 کروڑ میں خریدا۔

مولاناسمیع الحق نے تمام مسالک کے علماکااجلاس15فروری کوبلالیا
(February 12, 2014)
اسلام آباد: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے 15 فروری کو تمام مسالک کے علماءاور مشائخ کا مشاورتی اجلاس لاہور میں طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں مختلف مسالک کے 200 سے زائد علماءاور مشائخ شریک ہوں گے۔ مولانا سمیع الحق طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر علماءاور مشائخ کو اعتماد میں لیں گے اور حکومتی کمیٹی کا موقف بھی علماءکے سامنے رکھا جائے گا۔مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ پشاور میں ہونے والے حالیہ بم دھماکے طالبان نے نہیں کرائے، بلکہ ملک دشمن قوتیں مذاکرات سبوتاڑ کرانا چاہتی ہیں۔ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کیلئے باضابطہ درخواست کر دی ہے، حکومت سے جواب ملنے کے بعد دوبارہ وزیرستان جائیں گے۔ پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی کا اجلاس طلب کرنے پر کہنا ہے کہ وہ طالبان اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان علماءکونسل مولانا سمیع الحق کی کوششوں کی مکمل تائید کرتی ہے۔

سوچی اولمپکس: بلیدیو 2 گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے اسکیئر بن گئے
(February 12, 2014)
سوچی: کینیڈا کے ایلیکس بلیدیوسرمائی اولمپکس میں دوگولڈ میڈل جیتنے والے پہلے فری اسٹائل اسکیئربن گئے۔ سوچی ونٹر اولمپکس کے میڈلز ٹیبل پر کینیڈا چار طلائی تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا۔ سوچی میں جاری ونٹر اولمپکس کے مینز فری اسٹائل اسکینگ موگلز فائنل میں کینیڈا کے ایلیکس بلیدیو نے چھبیس اعشاریہ تین ایک کے اسکور کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ بلیدیو ونٹر اولمپکس میں دوگولڈ میڈلز جیتنے والے پہلے فری اسٹائل اسکئیر بن گئے۔ ویمنز آئس ہاکی میں کینیڈا نے فن لینڈ کو تین صفر سے شکست دے کرمسلسل چوتھی مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ خواتین کے تین ہزار میٹر ریلے اسپیڈ اسکیٹنگ ایونٹ میں اٹلی، چین، جنوبی کوریا اور کینیڈا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ مردوں کے پانچ ہزار میٹر اسپیڈ اسکیٹنگ فائنل میں نیدرلینڈزکے مچل ملڈر نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد بازی مارلی۔ جین اسمیکنز نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ مردوں کے ساڑھے بارہ کلومیٹر بائتھلون ایونٹ کا طلائی تمغہ فرانس کے مارٹن فورکیڈ نے جیتا۔

بریڈ ہیڈن نجی مصروفیا ت کے باعث آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے
(February 12, 2014)
میلبورن: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اور نائب کپتان بریڈ ہیڈن نجی مصروفیا ت کے باعث رواں برس شیڈول آئی پی ایل کے ساتویں سیزن سے دستبردار ہوگئے ۔ ہیڈن نے انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ایشز سیریز میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو ایشز سیریز میں تاریخی فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔ ہیڈن کا شمار دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے بازوں میں ہوتا ہے ۔

ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان
(February 11, 2014)
سڈنی: ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے آسٹریلیا کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔آسٹریلین کرکٹ بورڈکی جانب سے مختصر فارمیٹ کے عالمی کرکٹ کپ کے لیے ا سکواڈ کے پندرہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلوی ٹیم کی قیادت جارج بیلی کو سونپی گئی ہے۔اسکواڈ میں آل راونڈر بریڈ ہوج کو بھی شامل کیا گیا ہے۔43 سالہ بریڈ ہوج اسکواڈ میں عمر رسیدہ کھلاڑی ہیں ، ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کا پہلا میچ پاکستان کے خلاف 23 مارچ کو ہو گا۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا میلہ 16مارچ سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگا جس میں دنیا بھر کی 16ٹیمیں شرکت کریں گی ۔
