کراچی (پی پی آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے آئندہ چند ماہ تک فلائٹ آپریشنز جاری رکھنے کے لیے فنڈز کے حصول میں دشواری کے سبب کچھ طیاروں کو ’عارضی طور پر‘ گراؤنڈ کر دیا ہے، اور یقین دہانی کرائی ہے کہ ادائیگیاں کیے جانے کے بعد وہ واپس اڑان بھریں گے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے کے اوائل میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ پی آئی اے نے متعدد طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا تھا کیونکہ اسے اگلے چند مہینوں تک اپنے آپریشنز کو برقرار رکھنے کے لیے فنڈز کی کمی کا سامنا تھا۔پی پی آئی کے مطابق وزارت ہوا بازی نے گزشتہ ہفتے ایک سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو بتایا تھا کہ پی آئی اے اس وقت فنڈز کے شدید بحران سے دوچار ہے، جس کی وجہ سے پی آئی اے پر قرض دہندگان، طیارے لیز پر دینے والوں، ایندھن فراہم کرنے والوں، بیمہ کنندگان، بین الاقوامی اور ڈومیسٹک ایئرپورٹ آپریٹرز اور حتیٰ کہ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کے بقایاجات واجب الادا ہیں۔نتیجتاً پی آئی اے اپنے 13 لیز پر لیے گئے طیاروں میں سے 5 کو گراؤنڈ کرنے پر مجبور ہے اور خدشہ ہے کہ مزید 4 طیاروں کے حوالے سے بھی یہی فیصلہ کرنا پڑے گا۔
بھارتی پنجاب کی 9 ٹیمیں آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کر یں گی
دبئی ٹیسٹ میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں ہے : سابق ٹیسٹ کرکٹرز
قومی ویمن کرکٹ ٹیم تین ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قطر روانہ
فیفا انڈر 17ویمنز ورلڈ کپ کا 15مارچ سے کوسٹاریکا میں آغاز
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 13جنوری کو آغاز ہوگا
انگلش فٹبالر تھیو والکوٹ انجری کے باعث فیفا ورلڈ کپ سے محروم
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
صدر نے دباؤ کے تحت خط لکھا،الیکشن وسط فروری میں دیکھ رہا ہوں، راجا ریاض
اسلام آباد (پی پی آئی)قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن وسط فروری میں دیکھ رہا ہوں۔پی پی آئی کے مطابقسابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجا ریاض نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی، جس میں الیکشن سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔راجا ریاض نے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے دباؤ کے تحت چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا، صدر نے خط میں الیکشن کی تاریخ مقرر نہیں کی، بلکہ رائے دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں عام انتخابات وسط فروری میں دیکھ رہا ہوں، الیکشن کمیشن کو صاف شفاف انتخابات سے متلعق تجاویز دیں، چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق تاحال تاریخ نہیں دی۔
کراچی مجرموں کے لیے جنت، 8 ماہ میں 60 ہزار وارداتیں،90 شہری بے دردی سے قتل
کراچی (پی پی آئی)شہر قائد جرائم پیشہ افراد اور سفاک قاتلوں کے لیے ایک جنت کا روپ دھار چکا ہے، گزشتہ 8 ماہ میں کراچی میں جرائم کی 60 ہزار وارداتیں ہوئیں، اور ڈکیتی مزاحمت پر 90 شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ پولیس کی کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی وارداتوں پر یکم جنوری سے 31 اگست تک کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیاہے کہ رواں سال اب تک 243 دنوں میں 60 ہزار کے قریب وارداتیں ہوئیں۔ یکم جنوری سے 31 اگست تک 18 ہزار 810 موبائل فون چھینے گئے، شہریوں کی 39 ہزار 215 موٹر سائیکلیں اور 1 ہزار 96 گاڑیاں چوری یا چھینی گئیں ، جب کہ 13 تاجروں کو بھتے کی پرچیاں دی گئیں اور 6 کو اغوا کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی نمائندگی کیوں کی؟ پیپلز پارٹی کا سردارلطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری رپورٹ کے مطابق ا?ٹھ ماہ کے دوران 90 سے زائد شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہوئے، اور سیکڑوں شہری ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہوئے، جب کہ مختلف دیگر واقعات میں 422 شہریوں کی جان گئی، غیرت کے نام پر بھی قتل کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے صرف 356 موبائل فون، 2 ہزار 285 کاریں اور موٹر سائیکلیں ریکور کیں۔
آج ڈالر اور مہنگائی کے ذمہ دار جنرل ر قمر جاوید باجوہ ہیں:کیپٹن صفدر
لاہور(پی پی آئی)ضلع کچہری لاہور میں پولیس اہلکاروں سے الجھنے اور انتشار انگیز تقاریر کیس کی سماعت کے بعدمسلم لیگ ن کے رہنماکیپٹن ر صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ نے اپنی ایکسٹینشن کے لیے 2018 کا الیکشن چوری کیا، آج ڈالر اور مہنگائی کا ذمہ دار جنرل ر قمر جاوید باجوہ ہے۔ پی پی آئی کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا جرم یہ تھا اس نے ایکسٹینشن دینے سے انکار کیا تھا، یہ ایکسٹینشن کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
تلاش کریں
خبریں

بھارتی پنجاب کی 9 ٹیمیں آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کر یں گی
لاہور: کرکٹ سمیت بھارتی پنجاب کی 9 ٹیمیں آئندہ ماہ پاکستانی پنجاب کا دورہ کر یں گی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیل پوری طرح سے بحال نہیں ہوا لیکن صوبائی سطح پر گزشتہ 10 سالوں میں بھارتی پنجاب کا سب سے بڑا دستہ پاکستان آئے گا۔ ان میں کرکٹ، ریسلنگ، ہاکی، رسہ کشی، اور کبڈی کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں شامل ہیں۔ بھارتی دستہ 21 فروری کو واہگہ باڈر کے راستے لاہور پہنچے گا۔ مقابلوں میں حصہ لینے کے بعد بھارتی دستہ 25 فروری کو واپس روانہ ہوگی۔ پاکستان اور بھارتی پنجاب کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچز قدافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں۔ میچ بائیس، تئیس اور چوبیس فروری کو کھیلے جائیں گے۔

دبئی ٹیسٹ میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں ہے : سابق ٹیسٹ کرکٹرز
لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے مطابق دبئی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کیلئے کوئی ٹیم فیورٹ نہیں،تاہم جیت کیلئے دبئی کی وکٹ پر اسپنرز کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ٹیم پاکستان کی اصل طاقت ہے باولنگ اور باولنگ کی جان ہے اسپنرزہیں۔ ابوظہبی کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکن بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کرکے پاکستان کی جیت کو ناممکن بنا دیا تھا۔ سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم کے مطابق دبئی کی وکٹ اسپنرز کے لئے سازگار ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا کے مطابق پہلے ٹیسٹ کی طرح دبئی ٹیسٹ میں بھی بلے بازوں نے کام دکھایا تو اسپنرز بھی مایوس نہیں کریں گے۔ کرکٹرز نے پاکستانی کمزور مڈل آرڈر بیٹنگ کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم تین ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قطر روانہ
کراچی: قومی ویمن کرکٹ ٹیم تین ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قطر روانہ ہوگئی۔ کپتان ثنائ میرکہتی ہیں کہ جنوبی افریقہ اورآئرلینڈ جیسی مضبوط ٹیموں کے خلاف اچھا کارکردگی دکھائیں گے۔ 14رکنی قومی ویمن ٹیم پانچ آفیشلزکے ہمراہ کراچی سے دوحہ روانہ ہوئی۔ قومی ٹیم دوحہ میں دس سے پچیس جنوری تک جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔ ٹریننگ کیمپ ٹورنامنٹ کیلئے معاون ثابت ہوگا، کپتان ثنائ میر نے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے کیمپ میں تینوں شعبوں میں سخت محنت کی ہے۔ کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس میں بھی بہتری آئی ہے۔ جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ جیسی مضبوط ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تین ملکی ٹورنامنٹ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں میں معاون ثابت ہوگا۔

فیفا انڈر 17ویمنز ورلڈ کپ کا 15مارچ سے کوسٹاریکا میں آغاز
سین جوز: فیفا انڈر 17ویمنز ورلڈ کپ 15مارچ سے کوسٹاریکا میں شروع ہوگا۔فیفا کے اعلامیے کے مطابق میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 16ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔گروپ اے میں میزبان کوسٹاریکا ،وینزویلا،اٹلی اور زمیبا ۔گروپ بی میں گھانا ،کوریا،جرمنی اور کینیڈا۔گروپ سی میں نیوزی لینڈ ،پیراگوئے ،اسپین اور جاپان جبکہ گروپ ڈی میں میکسیکو ،کولمبیا،چین اور نائیجیریا شامل ہیں ۔

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 13جنوری کو آغاز ہوگا
میلبورن: رواں سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 13جنوری سے میلبورن میں ہوگا۔میگا ایونٹ کے مینز ایونٹ میں سربیا کے نوواک جوکووچ جبکہ ویمنز ایونٹ میں بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی ۔

انگلش فٹبالر تھیو والکوٹ انجری کے باعث فیفا ورلڈ کپ سے محروم
لندن: انگلش فٹبالر تھیووالکوٹ انجری کے باعث فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق آرسنل کھلاڑی والکوٹ کا ٹوٹنہم کے خلاف میچ کے دوران گھٹنہ زخمی ہوگیا ۔آرسنل کلب کی طرف سے جاری شدہ بیان کے مطابق والکوٹ کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور انہیں مکمل فٹ ہونے میں چھ ماہ کا عرصہ درکار ہوگا ۔اس طرح وہ سیزن کے بقیہ میچز اور برازیل میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔