راجن پور (پی پی آئی)حضرت خواجہ غلام فریدؒکے عرس مبارک کے موقع پر راجن پور میں پیر 23 اکتوبر کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹرمنصوربلوچ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا،پی پی آئی کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی کا اطلاق امتحانی ڈیوٹی، ایمرجنسی اور عرس ڈیوٹی کے عملے پر نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ پیر 23 اکتوبر کو تعطیل کے باعث ضلع کے سرکاری ملازمین کو ایک ہفتے میں تین چھٹیو ں کا موقع مل گیا، ہفتہ اور اتوار کو سرکاری جبکہ پیرکو مقامی چھٹی ہونے کے باعث وہ3 چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
سریش رائنا کا بھارتی کرکٹ ٹیم سے چھٹی کا امکان
نجم سیٹھی کی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی
پی سی بی کے سابق چیئرمین ذکاءاشرف کےخلاف وائٹ پیپر تیار
پاک بھارت بلائنڈ کرکٹ سیریز کا 14فروری سے آغاز ہوگا
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارت کی رکنیت بحال کردی
پی سی بی کا بگ تھری معاملے پر یوٹرن لینے کا فیصلہ
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پاکستان میں ایف بی آر کا ٹیکس نظام پیچیدگیوں کا شکار
واشنگٹن /اسلام آباد(پی پی آئی) عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان میں 90 فیصد کاشتکار ٹیکس نہیں دیتے، زرعی آمدن پر انکم ٹیکس وصولی کی بہتری سے ٹیکسوں کا حصہ ایک فیصد بڑھ سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث ٹیکس وصولی متاثر ہوئی ہے۔ٹیکس اصلاحات پر عملدرآمد سے معیشت میں ٹیکس کا حصہ 2 فیصد بڑھ سکتا ہے۔11 کروڑ چالیس لاکھ افراد برسر روزگار ہیں اور 80 لاکھ افراد انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ ہیں۔پی پی آئی کے مطابق رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ایف بی آر کا ٹیکسز کے لیے نظام تاحال پیچیدگیوں کا شکار ہے
پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیائے خورونوش بدستور مہنگی
کراچی(پی پی آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود صوبہ بھرمیں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی نہیں آسکی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہروں اور دیہات میں آٹا، گوشت، پھل اور سبزیاں سستی نہیں ہوئیں بلکہ بدستور مہنگی ہی فروخت ہورہی ہیں۔حالانکہ ڈالر اور پٹرول سستا ہونے سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 15 سے 20 فیصد تک فوری کمی آنی چاہیے تھی۔پی پی آئی کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ جب پٹرول مہنگا ہوتا ہے تو راتوں رات اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں مگر قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیائے خورونوش کی قیمتیں برقرار ہیں۔صارف فورم کراچی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ضلعی و ڈویژنل حکام چیزوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ر ہے ہیں، اس حوالے سے نگران وزیرِ اعلیٰ سندھ کو نوٹس لینا چاہئے۔
ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی 2روزہ دورے پر اندورن سندھ روانہ
کراچی(پی پی آئی)ممتاز اہلحدیث عالم دین اور اتحاد بین المسلمین کونسل کے چیرمین ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی دو روزہ دورے پر بدین اور تھر کے لیے روانہ ہوگئے۔وہ بدھ 18اکتوبر کو بدین میں ملکانی شریف کی مرکزی جامع مسجد اہلحدیث میں عظمت صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کانفرنس سے خطاب کرینگے جبکہ تھر میں اسکائی وے فاونڈیشن کے سولر واٹر پراجیکٹس کا افتتاح اورمسجد توحید کی تعمیرات کا معائنہ کرینگے۔ پی پی آئی کے مطابق مفتی عبدالوکیل ناصر، شیخ عرفان اور،شیخ یاسین ان کے ہمراہ ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

سریش رائنا کا بھارتی کرکٹ ٹیم سے چھٹی کا امکان
(February 11, 2014)
ممبئی: بھارتی بیٹسمین سریش رائنا کی خراب فارم انہیں ٹی 20ورلڈ کپ اور ایشیا ءکپ کے حتمی اسکواڈ سے باہر نکال سکتی ہے ۔رائنا آخری چوبیس ون ڈے میچوں میں صرف ایک سنچری بناسکے ۔دونوں ایونٹس کے اسکواڈز کے انتخاب کے لئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج (بدھ) ہوگا جس میں رائنا کی جگہ چتیشور پجارا کو مل سکتی ہے ۔

نجم سیٹھی کی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی
(February 11, 2014)
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی سی بی گورننگ باڈی کو تحلیل کرنے کے حکومتی فیصلے اورنجم سیٹھی کی تقرری کو چیلنج کر دیا گیا ۔ملتان کرکٹ بورڈ کے احمد نواز کی جانب سے عبدالرزاق رجب ایڈووکیٹ نے پی سی بی بورڈ کو تحلیل کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی سی بی بورڈ کو غیر قانونی طریقے سے تحلیل اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے جمہوری حکومت نےغیرجمہوری طریقہ اختیار کیا ، پی سی بی میں جمہوریت ختم کر کے مارشل لاءکا نفاذ کر دیا گیا ہے۔درخواست میں وفاق ، وزیراعظم اور سات رکنی عبوری کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔ عبداللہ باہر کی جانب سے ایڈووکیٹ طارق اسد نے نجم سیٹھی کی تقرری کے خلاف ایک متفرق درخواست بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی سی بی چئیرمین کی تقرری انتخابات کے ذریعے ہونی چاہئے، عبوری کمیٹی کی بجائے کرکٹ بورڈ کے آئین کے تحت انتخابات کرائے جائیں ، عبوری کمیٹی کی بجائے کرکٹ بورڈ کے آئین کے تحت انتخابات کرائے جائیں، درخواست میں عبوری چئیرمین نجم سیٹھی ، ممبر گورننگ باڈی شکیل شیخ کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں پی سی بی کے پیٹرن چیف وزیر اعظم کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

پی سی بی کے سابق چیئرمین ذکاءاشرف کےخلاف وائٹ پیپر تیار
(February 11, 2014)
لاہور: پی سی بی کی نئی انتظامیہ نے سبکدوش کیے گئے سابق چیئرمین ذکاءاشرف کے کیخلاف وائٹ پیپر تیا رکرلیا ۔ایڈہاک مینجمنٹ کمیٹی کے مطابق سابق چیئرمین ذکاءاشرف نے مالی بے ضابطگیوں کے ساتھ اختیارات کا ناجائز استعمال بھی کیا، وائٹ پیپر میں 13 الزامات اور 10 بڑی ناکامیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ذکاءاشرف ساڑھے 3 کروڑ کا ہوٹل اور گراونڈ بغیر کسی ٹینڈر کے بنوانا چاہتے تھے، جبکہ سپر لیگ کے نام پر 4 کروڑ روپے ضائع کئے، 70 لاکھ کی پرآسائش گاڑیاں خریدیںاور 23 لاکھ روپے کے چیمپئنز ٹرافی 2013ءکے ٹکٹس فیملی میں تقسیم کئے۔وائٹ پیپر میں کرپشن الزامات کے ساتھ ناکامیاں بھی گنوائی گئی ہیں۔ 10 بڑی ناکامیوں میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو پاکستان نہ لانا،بگ تھری میں ناکامی، ڈومیسٹک کرکٹ سے کرپشن اور اقرباءپروی کوفروغ، بڑے اسپانسر بھی حاصل نہ کرنا بھی شامل ہے۔ذکاءاشرف پر یہ بھی الزامات ہیں کہ انہوں نے سابقہ پنجاب اور وفاقی حکومتوں میں غلط فہمیاں پیدا کیں اور بورڈ کو سیاسی انداز میں چلایا۔

پاک بھارت بلائنڈ کرکٹ سیریز کا 14فروری سے آغاز ہوگا
(February 11, 2014)
کراچی: پاکستان اور بھارت کے درمیان بلائنڈ کرکٹ سیریز14فروری سے کھیلی جائے گی۔ مہمان ٹیم جمعرات کو لاہور پہنچے گی۔کراچی میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ نے کہا کہ بھارتی ٹیم 13 فرورہ کو براستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی مقابلے لاہور اور فیصل آباد میں ہوں گے جبکہ ون ڈے مقابلے نیشنل اسٹیڈیم اور ساوتھ اینڈ کلب میں ہوں گے۔اس موقع پر پاکستان انڈیا بلائنڈ کرکٹ سیریزٹرافی کی رنگا رنگ تقریب رونمائی بھی منعقد ہوئی۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارت کی رکنیت بحال کردی
(February 11, 2014)
نئی دہلی: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارت کی رکنیت بحال کردی ۔ بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کی رکنیت 2012میں اس وقت معطل کی گئی تھی جب آئی او اے ایسے افراد کو منتخب کیا گیا تھا جن پر بدعنوانی کے الزامات تھے ۔ سوچی میں جاری سرمائی اولمپکس میں میں بھارتی کھلاڑی آئی ای سی کے پرچم تلے شریک ہیں لیکن پابندی کے خاتمے کے بعد اب تمام ایتھلیٹ بھارتی پرچم تلے کھیلوں میں حصہ لیں سکےں گے ۔

پی سی بی کا بگ تھری معاملے پر یوٹرن لینے کا فیصلہ
(February 11, 2014)
لاہور: چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کی عہدے سے برطرفی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ تھری معاملے پر یوٹرن لینے کا فیصلہ کرلیا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پی سی بی عبوری انتظامی کمیٹی آئی سی سی کے آئندہ اجلاس میں بگ تھری کو ووٹ دے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ذکاءاشرف کو عہدے سے ہٹانے کے بعد پی سی بی عبوری انتظامی کمیٹی نے بگ تھری معاملے پر یوٹرن لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد پی سی بی عبوری انتظامی کمیٹی نے بگ تھری کے ساتھ بغلگیر ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انتظامی کمیٹی اپریل میں ہونیوالیاجلاس میں بگ تھری کے حق میں ووٹ دیگی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عبوری انتظامی کمیٹی بھارت کے ساتھ باہمی سیریز اور دیگر ایشوز پر بات چیت بھی کریگی۔
