پی سی بی کے سابق چیئرمین ذکاءاشرف کےخلاف وائٹ پیپر تیار

لاہور: پی سی بی کی نئی انتظامیہ نے سبکدوش کیے گئے سابق چیئرمین ذکاءاشرف کے کیخلاف وائٹ پیپر تیا رکرلیا ۔ایڈہاک مینجمنٹ کمیٹی کے مطابق سابق چیئرمین ذکاءاشرف نے مالی بے ضابطگیوں کے ساتھ اختیارات کا ناجائز استعمال بھی کیا، وائٹ پیپر میں 13 الزامات اور 10 بڑی ناکامیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ذکاءاشرف ساڑھے 3 کروڑ کا ہوٹل اور گراونڈ بغیر کسی ٹینڈر کے بنوانا چاہتے تھے، جبکہ سپر لیگ کے نام پر 4 کروڑ روپے ضائع کئے، 70 لاکھ کی پرآسائش گاڑیاں خریدیںاور 23 لاکھ روپے کے چیمپئنز ٹرافی 2013ءکے ٹکٹس فیملی میں تقسیم کئے۔وائٹ پیپر میں کرپشن الزامات کے ساتھ ناکامیاں بھی گنوائی گئی ہیں۔ 10 بڑی ناکامیوں میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو پاکستان نہ لانا،بگ تھری میں ناکامی، ڈومیسٹک کرکٹ سے کرپشن اور اقرباءپروی کوفروغ، بڑے اسپانسر بھی حاصل نہ کرنا بھی شامل ہے۔ذکاءاشرف پر یہ بھی الزامات ہیں کہ انہوں نے سابقہ پنجاب اور وفاقی حکومتوں میں غلط فہمیاں پیدا کیں اور بورڈ کو سیاسی انداز میں چلایا۔

Next Post

نجم سیٹھی کی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی

Tue Feb 11 , 2014
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی سی بی گورننگ باڈی کو تحلیل کرنے کے حکومتی فیصلے اورنجم سیٹھی کی تقرری کو چیلنج کر دیا گیا ۔ملتان کرکٹ بورڈ کے احمد نواز کی جانب سے عبدالرزاق رجب ایڈووکیٹ نے پی سی بی بورڈ کو تحلیل کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا […]