کراچی (پی پی آئی)عالمی موسمیاتی تنظیم نے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ’غیر متوازن ’ہائیڈرولوجیکل سائیکل سے متاثرہ ممالک میں شامل قرار دیتے ہوئے بہتر نگرانی کے لیے بنیادی پالیسی میں تبدیلی پر زور دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ’اسٹیٹ آف گلوبل واٹر ریسورسز 2022 رپورٹ‘ کے عنوان سے ڈبلیو ایم او کی شائع کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022 میں 50 فیصد سے زیادہ عالمی کیچمنٹ ایریاز میں دریاؤں کی معمول کی ڈسچارج کنڈیشن میں تبدیلی دیکھی گئی مجموعی گلیشیرز میں 4 فیصد برف میں قابل ذکر کمی اور برفانی جھیلوں کے حجم میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق آب و ہوا کی تبدیلی اور انسانی سرگرمیوں کے نتیجے میں ہائیڈرولوجیکل سائیکل توازن سے باہر نکل رہا ہے۔خشک سالی اور شدید بارشیں زندگی اور معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا رہی ہیں، پگھلتے گلیشیئرز نے سیلاب جیسے خطرات کو بڑھا دیا ہے اور لاکھوں لوگوں کے لیے پانی تحفظ سے متعلق طویل مدتی خطرات سے دوچار کردیا ہے۔
ممبئی انڈینز کی ہا ر کا ذمہ دار میں ہوں : لاستھ ملنگا
پی سی بی کا فیلڈنگ کو چ کے لیے جونٹی روڈز سے رابطہ
انتطامیہ نے منافع خوروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے: رضوان احمد گدی
سی بی اے اور واپڈا کے درمیان کا میاب مذاکرات، یونین کے مطالبات منظور
حیدر آباد تعلیمی بورڑ نے امتحان کاانعقاد وقت پر یقینی بنا یا: چیئر مین تعلیمی بورڑ انجینئر عبدالعلیم خانزادہ
سابق قومی اولمپیئنز کی ویٹرنز ورلڈ کپ کے لیے تیا ریاں
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں چودھری پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24اکتوبر تک توسیع
اسلام آباد (پی پی آئی)جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں چودھری پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں چودھری پرویز الٰہی کو ڈیوٹی جج کے سامنے پیش کیا گیا، اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے باعث پرویز الٰہی کو ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے استفسار کیا کہ کیا پرویز الٰہی کی حد تک چالان عدالت جمع ہو گیا؟اے ٹی سی عدالتی عملہ نے کہاکہ پرویز الٰہی کی صرف جوڈیشل ریمانڈ کی توسیع کرنی ہے،تفتیشی افسر نے کہاکہ پرویز الٰہی کی حد تک چالان آ گیا ہے، نوٹس بھی ہو گیا ہے،ڈیوٹی جج نے کہاکہ شریک ملزمان کیساتھ ہی پرویز الٰہی کی بھی اگلی تاریخ رکھ لیتے ہیں،عدالت نے پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
ڈیرہ بگٹی سے 2افراد اغوا، علاقیہ کا محاصرہ،مغویوں کی تلاش شروع
ڈیرہ بگٹی (پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے مرو سے 2افراد کو اغوالیا گیا ہے،لیویز حکام کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے مرو سے نامعلوم مسلح افراد شہری خالق عرف حاجی اور غلام حسین کو اسلحے کے زور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔پی پی آئی کے مطابق اطلاع ملنے پر لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مغویوں کی تلاش شروع کردی ہے،لیویز حکام کا کہنا ہے کہ اغواء کیے جانے والے افراد ڈیرہ بگٹی کے رہائشی ہیں۔
اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی پرانی عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی
اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی عمارت میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ اور ایم سی آئی کی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ آگ پرانی عمارت میں لگی، سی ڈی اے عملے کے پرانے ایئر کنڈیشننگ پلانٹ کو ختم کرنے کے دوران آتشزدگی کا یہ واقعہ پیش آیا، ایئرکنڈشنگ پلانٹ میں استعمال ہونے والے آلات میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی،پی پی آئی کے مطابق ترجمان نے مزید بتایا کہ وزارت خارجہ کے ہنگامی ردعمل نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا، آتشزدگی واقعہ کی جگہ وزارت خارجہ کی مرکزی عمارت سے باہر ہے، آگ کی وجہ سے کسی ریکارڈ یا انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
تلاش کریں
خبریں

ممبئی انڈینز کی ہا ر کا ذمہ دار میں ہوں : لاستھ ملنگا
ابو ظہبی: سری لنکن ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹیم کے چمپیئن کپتان لاستھ ملنگا نے آئی پی ایل میں کلکتہ نائٹ رائیڈر سے ان کی ٹیم ممبئی انڈینز کی ہا رکا ذمہ دار خود کو قرار دیا ۔ لاستھ ملنگا کا کہنا ہے جیک کیلس کا ڈراپ ہونے والا کیچ ان کی ہار کا باعث بنا ،انھوں نے کہا کہ میری جانب سے ٹاپ اسکورر جیک کیلس کا قیمتی کیچ ڈراپ ہو نا میچ کا فیصلہ کن مرحلہ تھا ۔آ پی ایل کے افتتاحی میچ میں شاہ رخ خان کی کلکتہ نائٹ رائیڈر نے جیک کیلس کے 72رنز کی مدد سے ممبئی انڈینز کو 41رنز کے واضح فرق سے ہر ایا تھا۔

پی سی بی کا فیلڈنگ کو چ کے لیے جونٹی روڈز سے رابطہ
لاہور: پا کستان کر کٹ بورڑ نے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ بہتری کے لےے جنوبی افریقا کے سابق بیٹسمین اور مایہ نازفلڈر جونٹی روڈز کی خدمات حاصل کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی نے کھلاڑیو ںکی فیلڈنگ میں بہتری کے لیے مختصر مدت کے لیے سابق جنوبی افریقہ کے اسٹار پلیئر جونٹی روڈز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں ان سے باضا بطہ رابطہ بھی کیا ۔سابق پروٹیز کھلاڑی سے معاملات طے کرنے کا ٹاسک سابق کپتان وسیم اکرم کو سونپا گیا تھا۔ روڈز کے ساتھ معاہدے کو آئندہ چند روز میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔ واضح رہے کہ جونٹی روڑز اس سے قبل بھی پاکستان ٹیم کیلئے فیلڈنگ کوچ کی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

انتطامیہ نے منافع خوروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے: رضوان احمد گدی
حیدرآباد: جماعت اسلامی ضلع حےدرآبادکے نائب امیر رضوان احمدگدی نے اپنے ایک بیان مےں کہاہے کہ انتظامیہ نے منافع خوروں کوکھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔ ددوھ کی قیمت مےں بلاجوازاضافہ کرنا شہریوں کے ساتھ ظلم ہے ۔انتظامیہ دددھ کی من مانی قیمت مےں اضافے کے خلاف فوری نوٹس لے ۔انھوں نے کہاکہ دددھ کے ہول سیلر اور ڈیری فارم مالکان کی جانب سے دودھ کی قیمت مےں فی لِٹر 6 روپے کااچانک غیر معمولی اضافہ کردیاہے ۔ ہوشربااضافہ ایک ایسے وقت کیاگیاہے جس کاجوازہی نہیں بنتا ۔پیٹرول اور سی این جی بھی سابقہ قیمتوں پر ہےں ۔اس کے باوجود6 روپے کے اضافہ کرناکھلی لوٹ مار ہے اور منافع خوری کی بدترین مثال ہے ۔انھوں نے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنڑول کمیٹیوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ددوھ کی فی لٹرقیمت مےں اضافے کرنے والے کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کرےں اور ددوھ کی فروخت سابقہ نرخوں کے یقینی بنائےں ۔

سی بی اے اور واپڈا کے درمیان کا میاب مذاکرات، یونین کے مطالبات منظور
حیدرآباد: آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کا واپڈا واٹر ونگز کے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے جنرل مینجر واپڈا سے میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر یونین کی جانب سے صدر یونین عبداللطیف نظامانی ، صوبائی سیکریٹری اقبال احمد قائمخانی ، اقبال احمد خان، دریا خان، ممتاز بیگ، یوسف پنھور، محبوب الرحمن ، سلیم سیال نے شرکت کی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے جی ایم ساﺅتھ ریاض مغل، چیف انجینئرز مجید شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن مولا بخش ٹانوری موجود تھے۔ اس موقع پر یونین کی جانب سے ایجنڈا پیش کیاگیا جس میں کچھ پر فوری احکامات اور کچھ بالا اتھارٹی لاہور کو بھیج دیئے گئے ۔ جن میں واپڈا ڈسپنسری کا لطیف آباد میں قیام، ہیڈ کوارٹر الاﺅنس، رات کی ڈیوٹی کرنے والوں کیلئے شفٹ الاﺅنس، دوران ملازمت انتقال کرنے والے ملازمین کیلئے نوکریوں کے احکامات، حب ڈیم کالونی کی مرمت ، لاڑکانہ کے ملازمین کیلئے ہاﺅس رینٹ 45%اور کنوینس الاﺅنس، حب بلوچستان کو ڈیزرٹ الاﺅنس ، واپڈا اسپتال حیدرآباد میں ادویات کی فراہمی و مسائل اور دیگر پوائنٹس زیر بحث آئے۔ وریں اثناءحیسکو انتظامیہ سے بھی میٹنگ کی گئی جس میں 81ڈیلی ویجز ملازمین مختلف کٹیگریز (ALM,B.D,M.R, LDC, ASSA)وغیرہ کو ریگولر کرانے کے احکامات کا اجراءکرایا گیا جبکہ 7، MS-Iکو MRSSمیں ترقیاں دلوائی گئیں۔اس موقع پر قائد مزدور عبداللطیف نظامانی نے کہا کہ یونین نام ہے جدوجہد کا جو محنت کشوں کی طاقت کے سر چشمے کے باعث ملازمین کے مسائل کیلئے شب روز کو شاں ہیں ۔

حیدر آباد تعلیمی بورڑ نے امتحان کاانعقاد وقت پر یقینی بنا یا: چیئر مین تعلیمی بورڑ انجینئر عبدالعلیم خانزادہ
حیدرآباد: چیئرمین تعلیمی بورڈ حیدرآباد پروفیسر انجینئر عبد العلیم خانزادہ نے تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت ہونے والے نویں اوردسویں جماعت جماعت کے امتحانات مکمل ہونے کے بعدویجیلینس ٹیموں اورتعلیمی بورڈ حیدرآباد کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ اس سال پورے سندھ میں نویں اوردسویں جماعت کے امتحانات کا 2 اپریل سے آغاز ہو ا ،ہڑتال بھی ہوئی، لیکن تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے امتحان کا انعقاد یقینی بنایا ۔ صوبائی حکومت ،اسٹئرنگ کمیٹی،انسپیکشن انکوائری ایمپلی مینشن ٹیم ،کمشنر حیدرآباد ، ڈی ،آئی،جی ، 10 اضلاع کے ڈپٹی کمیشنر ز ، حیسکو کے افسران، تعلیمی افسران اور پولیس کے اعلیٰ حکام ،ڈائریکٹرز کالجز ، اسکولز، پرائیوٹ انسٹیٹیوشن نے مکمل تعاون کیا ، حساس مقامات پر بھی پرامن ماحول میں امتحان کا انعقاد ہوا، لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں بھی تبدیلی کو یقینی بنایا گیا ،گرمی کے موسم کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بورڈ نے 10 اضلاع میں قائم تمام امتحانی مراکز کو ٹھنڈا پانی بھی فراہم کیا ، طلبہ و طالبات کو کسی قسم کی دشواری نہیں ہوئی ، حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے تحت 10 اضلاع ضلع سجاول ، بدین، حیدرآباد، دادو، جامشورو، نواب شاہ، مٹیاری ، ٹھٹھہ ، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہیار میں کل 208 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے ، حےدر آباد تعلےمی بورڈ کی حدود مےں واقع دس اضلاع،سے تعلق رکھنے والے طالب علموں مےں سے نوےں کے طلباءو طالبات65ہزار اسی اور دسوےں کے طلباءوطالبات کی تعداد62ہزار8 سو دو کل طلباءو طالبات کی تعداداےک لاکھ27ہزار8 سو82 تھی ۔انویجلیٹر ، انٹرنل، ایکسٹرنل ، ویجیلنس ٹیموں، اساتذہ تنظیموںاور تعلیمی بورڈ کے ہر ذمہ دارنے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا، ہر ضلع کی انتظامیہ نے بھی امتحانی مراکز کے دورے کئے، امتحانی مراکز جو حساس تھے اُن کے باہر بھی ایس ایس پیز نے اضافی نفری کوتعینات کرایا ۔ 45 ویجیلنس ٹیموں نے نقل کی روک تھام کے لئے ہر ممکن کوشش کی1128امیدواروں سے نقل کا مواد برآمد کیا 187متبادل امیدوار پکڑے گئے جبکہ 10امتحانی عملے کو غفلت پر فارغ کیا ۔ سیکریٹری بورڈ عامر شفیق شیروانی نے کہا کہ ویجیلینس ٹیم امتحانی مرکز جاکر بغیرکاپی کیس واپس آسکتے تھے امتحانات اور پرامن ماحول میں گزر جاتے لیکن تمام ٹیموں نے اپنی ذمہ داری پوری کی،ہمارے ایک ساتھی کو نقل مافیا نے ضلع مٹیاری اڈیرولال کے اسکول میں دوران امتحان شہید بھی کیا ، کنٹرولر امتحانات عبدالغنی شیخ نے کہا کہ نقل کی روک تھام کی ذمہ داری نہ صرف ہماری ہے بلکہ یہ ذمہ داری والدین، سول سوسائٹی کی بھی تھی کہ وہ اپنے بچوں کو موبائل فون ، نقل کے مواد کے ہمراہ امتحانی مراکز نہ بھیجتے ، لیکن سول سوسائٹی اور والدین کی غیرذ مہ داری کی وجہ سے اُن کے بچوں کو مشکلات آئی ہیں ، مانیٹرنگ ٹیم نے ہر ضلع میں بینکوں سے پیپر کے اوقات چیک کئے تمام پیپر کو امتحانی اوقات میں پہنچایا کوئی پیر آﺅٹ نہیں ہوا ،تعلیمی بورڈ کے ہر عملہ ،ویجیلنس ٹیم کا بھی امتحان تھا میں ان کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم نے میڈیا کی مثبت تنقید پر

سابق قومی اولمپیئنز کی ویٹرنز ورلڈ کپ کے لیے تیا ریاں
لاہور: ہاکی ورلڈ کپ 2014کے اختتام پر ویٹرنز ورلڈ کپ میں پاکستان کے سابق اولمپئینزحصہ لیں گے۔31مئی 2014 سے ہالینڈ میںہاکی ورلڈ کپ کا آغاز ہوگا۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار قومی ہاکی ٹیم حصہ نہیں لے سکے گی۔میگا ایونٹ کے اختتام پر ویٹرنز ورلڈ کپ کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کے چالیس سال سے پچاس سال کی عمر کے سابق اولمپئنز اور انٹرنیشنل کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے۔سابق اولمپیئنز اور دیگر کھلاڑیوں نے لاہور میں تیاریاں شروع کردی ہیں۔ سابق اولمپئنز کا کہناہے کہ وہ کیمپ میں اپنی فٹنس میں بہتری لائیں گے اور ویٹرنز ورلڈ کپ میں شاندار کھیل پیش کرکے قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ کیمپ میںعمر رسیدہ کھلاڑی ہفتے میں تین روز ٹریننگ کریں گے اور اس کے بعد فٹنس ثابت کرنے میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ تشکیل دیا جائے گا۔
