پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ کی زیر صدارت اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڑ کا خصوصی اجلاس

سندھ میں بلوچستان جیسے حالات پیدا نہ کیے جائیں : ایم کیو ایم حیدر آباد

پاکستان کرکٹ بورڑ نے ٹیم کے کوچز کے لےے اشتہار جاری کردیا

ماڈل ٹاﺅن پولیس کی کارروائی قتل اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

سابق صدر آصف علی زرداری کا دورہ مٹھی ، صاف پانی کی فراہمی کی ہدایت

جامعہ کراچی : بے اے،بی کا م ا ور بی او ایل کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تارےخ کا اعلان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ کی زیر صدارت اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڑ کا خصوصی اجلاس

حیدر آباد: ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے زیر اہتمام 22اپریل سے شروع ہونے والے گیارہویں اوربارہویں جماعت کے امتحانات کے سلسلے میں چیئرمین تعلیمی بورڈ حیدرآباد پروفیسر انجینئر عبد العلیم خانزادہ نے محکمہ تعلیم اور تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ22 اپریل 2014 سے ہونے والے امتحانات کو پرامن ،شفاف بنانے کے لئے نہ صرف تعلیمی بورڈ بلکہ صوبائی سطع پر بھی ویجیلینس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،نقل کا رجحان ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے اس کی روک تھام کے لئے ہم اورآپ سرگرم ِ عمل ہیں لیکن اس کی اولین ذمہ داری خود طالب علم ،والدین پر عائد ہوتی ہے۔ آخر وہ کیوں اپنے تابناک مستقبل کو تاریک کر رہے ہیں لیکن ہم نے اپنی ذمہ داری کے پیش نظر نقل کی روک تھام کے لئے 30ویجلینس کمیٹیز تشکیل دی ہیں ،جو کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈائریکٹر کالجز، ڈائریکٹر اسکول کے علاوہ بورڈ انتظامیہ اور کالجز کے سینئر اساتذہ پر مشتمل ہیں۔ یہ کمیٹیاں میڈیا کے ساتھ امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کریں گی اور نقل کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔ تعلیمی بورڈ نے طلبہ وطالبات کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کے لئے ڈویژنل ،ضلعی افسران سے بھی رابطہ کیا۔پروفیسر انجینئر عبد العلیم خانزادہ نے کہا کہ سینٹرز میں مقرر انٹرنل سپریٹنڈینٹ کو مطلع کردیا گیا ہے کہ وہ کسی امیدوار کو امتحانی مرکز میں موبائل فون یا اس نوعیت کی کوئی ڈیوائس ہر گز نہ لانے دیں اور اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق اگرکسی امیدوار کی جگہ کوئی دوسرا طالبِ علم امتحان دیتا ہواپایا جائے تو اس کے خلاف ایف،آئی، آر درج کروائی جائے ،حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے تحت 10 اضلاع میں کل 120 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ،حساس مراکز حیدرآباد میں 9اور دیگر اضلاع میں 25ہیں ، اس میں فرسٹ ائیر کے 45326 اور انٹر میں47533کل92859 طلبہ و طالبات شریکِ امتحان ہوں گے ۔سیکریٹری تعلیمی بورڈعامر شفیق شیروانی نے کہا کہ حیدرآبادسمیت دس اضلاع بدین،سجاول، دادو، جامشورو، نواب شاہ، مٹیاری ، ٹھٹھہ ، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہیار میں ہر سینٹر سے رابطے کے لئے ایگزامینیشن سیل مسلسل ہر ضلع میں بینکوں سے پیپر کے اوقات چیک کرتا ہے ، اورروزانہ امتحانی پیپر شروع ہونے سے اختتامی وقت تک مسلسل انٹرنل، ایکسٹرنل اور دیگر عملے سے رابطے میں رہے گا ، تما م رپورٹ روزانہ صوبائی سطح پر قائم مانیٹرنگ سیل کو دی جاتی ہے ، اجلاس میں ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شکیل احمد صدیقی،ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹی ٹیوشن پروفیسر برکت حیدری ، ڈائریکٹر اسکولز محمد عالم تھیم ،ناظم امتحانات عبدالغنی شیخ، ڈپٹی کنڑولر ڈاکٹر مسرور احمد زئی،اسسٹنٹ کنٹرولرانوار احمد خان ،جاوید خالق شورو، سپریڈینٹ ذاکر حسین ،ا رشد شیخ دیگر نے شرکت کی ۔

مزید پڑھیں

سندھ میں بلوچستان جیسے حالات پیدا نہ کیے جائیں : ایم کیو ایم حیدر آباد

حیدر آباد: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے کہا ہے کہ سندھ میں بلوچستان جیسے حالات پیدانہ کیے جائیں اگر پاکستان نہ رہا تو یہاں کسی کی سیاست نہیں چل سکے گی ، کالے قانون کو حیدرآباد ،کراچی سمیت ملک بھر کی عوام مسترد کرتے ہیں۔ وہ حیدرآباد پریس کلب کے سامنے لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے لئے منعقدہ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کررہے تھے انھوںنے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیاجاتاہے جس کے خلاف کراچی سے کشمور تک احتجا جی مظاہرے کئے جارہے ہیں ‘ ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنان کی عدم بازیابی کے خلاف کل کراچی میں پرامن احتجاجی دھرنا دیا گیاجس میں کارکنان کو بازیاب کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود آج دو کارکنان کی لاشیں ملی ہیں جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے 45کارکنان لاپتہ ہیں جبکہ 25کارکنان کو گرفتار کرنے کے بعد ان کی تشدد زدہ لاشیں مختلف علاقوں میں پھینکی گئی ہیں،انھوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں پاکستان مضبوط ہو لیکن ارباب اقتدار ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں پر کان دھرنے کے لئے تیار نہیں ہےں جو لوگ ملک کوکمزور کرنا چاہتے ہیںان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو یہاں کسی کی سیاست نہیں چلے گی ،انھوںنے کہاکہ کراچی معاشی حب ہے، ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ ملک سے دہشت گردی ،بھتہ خوری کا خاتمہ ہو لیکن حکومت پرامن احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے اور جو لوگ ملک کے آئین کو نہیں مانتے اور جو اعتراف کرتے ہیں کہ وہ ملک بم دھماکوں میں ملوث ہیں ان سے مزاکرات اورمعاہدے کئے جارہے ہیں ،انھوںنے کہاکہ پاک فوج ، رینجرز اور پولیس کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو تحفظ فراہم کریں،انھوںنے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ متحدہ قومی موومنٹ کے لاپتہ کارکنان کو بازیاب کرائیں اور کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لیاجائے بصورت دیگر کراچی سے کشمیر تک احتجاجی دھرنے دئےے جائیں گے ،اس موقع پرسندھ تنظیمی کمیٹی جوائنٹ انچارج شبیر قائم خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنا ن پر ظلم و ستم کی انتہا کرد ی گئی ہے ، ظالموں نے ملک کی بنیادیں ہلادیںہیںلیکن انہیں پتہ ہوناچاہئے کہ مظلوموں کی حکومت ایک دن ضرور آئے گی۔ ذونل انچارج حیدرآباد نویدشمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں آرٹیکل 4 کی خلاف وزری کی جارہی ہے،رات کے اندھیروں اور دن کے اجالوں میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنا ن کواغواءکرکے لاپتہ کردیاجاتاہے جبکہ متعلقہ اداروں سے معلوم کیاجاتا ہے تو لاعلمی کا ظہار کیاجاتاہے،انھوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کے 45 کارکنان لاپتہ ہےں اور 25 کارکنان کواغواءکرنے کے بعد لاشیں ملیں ہیں،انھوںنے کہاکہ ایم کیو ایم کے کارکنان کی لاشوں کے لاوارث سمجھ کے ایدھی کے ذریعے تدفین کردی جاتی ہے جس کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ اپنا آئینی اور قانونی پرامن احتجاج کا استعمال کرتی رہے گی،رکن صوبائی اسمبلی صابر حسین قائم خانی ،خواتین ونگ کی رہنما فوزیہ باجی

مزید پڑھیں

پاکستان کرکٹ بورڑ نے ٹیم کے کوچز کے لےے اشتہار جاری کردیا

لاہور(پی پی آئی)پاکستان کرکٹ بورڈنے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور ان کے معاون کے لےے اشتہار جاری کر دیا۔پی سی بی نے ہیڈ کوچ ، فیلڈنگ کوچ،اسپین بولنگ کنسلٹنٹ کے علاوہ فزیوتھراپسٹ کی آسامیوں کے لیے اشتہار ات جاری کئے ہیں۔جس کے لے امیدوار سے 5مئی تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ ہیڈ کوچ ڈیوواٹمورمعاہدہ مکمل کرنے کے بعد رواں سال ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے تھے جس کے بعد 2ماہ کے لئے سابق کپتان معین خان کو ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا ۔فیلڈنگ کوچ کے لیے پی سی بی نے جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر جونٹی روڈز سے رابطہ کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں

ماڈل ٹاﺅن پولیس کی کارروائی قتل اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

کراچی:  کراچی پولیس نے ماڈل ٹاﺅن میں کارروائی کر تے ہوئے سابق انسپکٹر اور پی آئی اے کے انجینئر کے بیٹوں کو قتل اور ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ایسٹ انوسٹی گیشن کراچی عبدالحمید کھوسوکی سربراہی میں پولیس نے اختیار بلو تھانہ ماڈل کالونی کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضے سے2عدد پستول اور موٹر سائیکل بر آمدکر لی۔ ملزم محمد طلحہ ولد راجہ محمد اشرف ریٹائرڈ پولیس آفیسرکا بیٹا ہے جبکہ ملزم محستشم شفیق ولد محمد زمان پی آئی اے انجینئرکے بیٹے کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتا ر کر لیا، ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے ماڈل کالونی کے علاقے میں 25مئی2014کو رضوان صدیقی نامی شخص کوجو منرل واٹر سپلائی کا کام کرتا تھا ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کیا جس کا مقدمہ الزام نمبر 19/14بجز دفعہ 302تھانہ ماڈل کالونی میں درج ہے ،ملزمان اس سے پہلے بھی قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں جیل جاچکے ہیں،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔افسران بالا کی طرف سے کارروائی میں شریک افسران اور سپاہیوں کے لے سر ٹیفیکیٹ اور نقد اانعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

سابق صدر آصف علی زرداری کا دورہ مٹھی ، صاف پانی کی فراہمی کی ہدایت

حیدر آباد:  سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے مٹھی میں تھرکول آفس کے قریب آراو پلانٹ کا دورہ کیا، چیف آپریٹنگ آفیسر ارشاد حسین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھر کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے آر او پلانٹس کو فعال کیا جائے اور خرابی کی صورت میں ہنگامی بنیادوں پر ان کی مرمت کروائی جائے ۔دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن ، صوبائی وزیر لائیو اسٹاک جام خان شورو، صوبائی وزیر زکوٰة دوست علی راہیمو، ایم این اے فقیر شیر محمد بلالانی ، ایم پی ایز ڈاکٹر مہیش کمار ملانی ، نواب تیمعور تالپور ، ریلیف کو آرڈینیٹر تاج حیدر، ڈویژنل کمشنر میرپورخاص ساجد جمال ابڑو ، ڈی آئی جی پولیس محمد امین یوسف زئی ، ڈی سی مٹھی آصف اکرام اور متعلقہ افسران بھی وہاں موجود تھے ،آصف علی زرداری نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں جہاں آر او پلانٹس پر کام جاری ہے وہاں ترجیحی بنیادوں پر کام مکمل کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ تھر کے لوگوں کو پینے کے میٹھے پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے ، اور عوام مختلف امراض سے محفوظ رہیں ،اس موقع پر چیف آفیسر آر او پلانٹ ارشاد حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آر او پلانٹ میں 75 ہزار گیلن پانی کی گنجائش ہے جس سے تقریبا 25 سے 30 ہزار لوگوں کو صاف پانی مہیا ہو سکے گا،انھوں نے مزید بتایا کہ اس وقت پورے تھر پارکر ضلع میں 48 آر او پلانٹس کام کر رہے ہیں جبکہ 25 آر او پلانٹس پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے جو کہ جلد مکمل ہو جائے گا ۔ قبل ازیں پی پی پی کے کو چیرمین آصف علی زرداری نے سول ہسپتال مٹھی میں ایک ماہ سے کم نرسری اور ایک ماہ سے زیادہ وارڈ پیٹس اور نیوٹریشن اسٹیبلائیزیشن سینٹر ، کمبائنڈ فیملی وارڈ کا بھی دورہ کیا ۔ اس دوران انھوں نے مریضوں کی عیادت بھی کی اور ساتھ ساتھ صحت کی سہولیات سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں ۔ انھوں نے ڈاکٹروںکو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بیمار بچوں اور خواتین کی خصوصی نگہداشت کی جائے اور انھیں تمام تر طبی سہولت فراہم کی جائےں۔ بعد ازاں انھوں نے بحریہ ٹان کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا، اس دوران آصف علی زرداری کو بتایا گیا کہ بحریہ فانڈیشن آر اور پلانٹس اور تعلیمی شعبے کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے ۔ بحریہ فانڈیشن کی جانب سے 4 موبائل ٹیمیں اور ایک او پی ڈی کے لیے کنٹینر بھی مہیا کیاگیا ہے ۔ بحریہ فانڈیشن کی جانب سے بہروں ، گونگوں اور دل میں سوراخ کے امراض میں مبتلا بچوں کو علاج کے لیے لاہور بھیجا جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں

جامعہ کراچی : بے اے،بی کا م ا ور بی او ایل کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تارےخ کا اعلان

کراچی: جامعہ کراچی نے بی اے ،بی کام ،بی او ایل کی رجسٹریشن ا ور امپرومنٹ آف ڈویژن بی اے،بی کام،بی ایس سی،کے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیاہے۔طلبہ اپنے فارم 2900روپے فیس کے ساتھ 12مئی 2014 تک سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی کے بینک کاﺅنٹر پر جمع کراسکتے ہیں ،مضمون کی تبدیلی کے لئے بھی انہی تاریخوں میںفارم 700روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں