ریاض (پی پی آئی) مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید نے کہاہے کہ سعودی عرب سے ن لیگی اراکین کی بڑی تعدادمسلم لیگ ن کے قائدمیاں نوازشریف کے استقبال کیلئے21 اکتوبرسے قبل پاکستان جائے گی. شیخ سعید کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہیں، میاں نوازشریف کا 21 اکتوبر کو پاکستان میں والہانہ استقبال ہوگا
نجم سیٹھی کی تقرری کیخلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ سے واپس لے لی گئی
اسپینش اسٹار رافیل نڈال نے ریو اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
کرس گیل انگلینڈ کیخلاف ہوم ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے
جرمن فٹبال لیگ میں ڈورمنڈ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا
نیشنل رینکنگ ٹینس کا 26فروری سے اسلام آباد میں آغاز
ٹور آف اومان :چوتھا مرحلہ سلواکیہ کے پیٹر سگان نے جیت لیا
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
سابق وزیرِ مملکت عابد شیر علی ادائیگی عمرہ کیلئے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض (پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما اور سابق وزیرِ مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی ادائیگی عمرہ کیلئے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنے پر مسلم لیگ ن سعودی عرب کے عہدیداروں نے عابد شیر علی کا استقبال کیا۔
میثاق جمہوریت کے بعد بھی میاں صاحب نے معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں:خورشید شاہ
کراچی (پی پی آئی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت کے بعد بھی میاں صاحب نے معاہدے کی بہت خلاف ورزی کی، 2014 میں ہم نے میثاق جمہوریت کا پاس رکھا، اپوزیشن میں رہتے ہوئے جمہوریت کا دفاع کیا۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم لیول پلیئنگ فیلڈ اس لیے (ن) لیگ سے مانگ رہے ہیں کہ ان کے 7 سینئر اور ایکٹیو ممبر بیوروکریسی میں ہیں، سب کو حق ہے کسی کے ساتھ بھی اتحاد کرے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اسکیمیں اس وقت صرف پنجاب اور کے پی میں چل رہی ہیں، یہ زیادتی ہے کہ نگران حکومت آتے ہی سندھ میں ترقیاتی کام روک دیے گئے۔
ہم ذرا اولڈ فیشن ججز ہیں، مکمل دستاویزات دیکھیں گے:چیف جسٹس فائز عیسیٰ
اسلام آباد (پی پی آئی) سپریم کورٹ نے مکمل دستاویزات پیش نہ کرنے پر وکیل کو 2 ہزار جرمانہ کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے انکم ٹیکس کیس میں سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم ذرا اولڈ فیشن ججز ہیں، مکمل دستاویزات دیکھیں گے۔ انہوں نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کے ساتھ ریونیو کا کوئی وکیل نہیں آیا جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جی میرے ساتھ کوئی نہیں آیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا انکم ٹیکس کیس متعلقہ ڈپارٹمنٹ کا بندہ ساتھ ہونے تک چل سکتا ہے۔ عدالت کو معاونت ملتی نہیں اور کہتے ہیں کیس پر سپریم کورٹ کا اسٹے ہے۔ سپریم کورٹ نے ان لینڈ ریونیو کو نوٹس جاری کر دیا اور دستاویزات مکمل نہ ہونے پر وکیل کو بھی جرمانہ کیا۔
تلاش کریں
خبریں

نجم سیٹھی کی تقرری کیخلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ سے واپس لے لی گئی
(February 25, 2014)
اسلام آباد: پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کی تقرری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی گئی ۔کیس کی سماعت جسٹس نورالحق قریشی نے کی ،اس موقع پر درخواست گزار نے اپنی درخواست کو واپس لینے کی استدعا کی جس کے بعد کیس کو نمٹادیا گیا ۔کرکٹر احمد نواز خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنا یا گیا تھا کہ ذکاءاشرف کی برطرفی قانون کے منافی ہے کیوں ان پر کسی قسم کی بدعنوانی کا الزام نہیں ہے اور نجم سیٹھی کی تقرری کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دی جائے ۔

اسپینش اسٹار رافیل نڈال نے ریو اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
(February 24, 2014)
ریو ڈی جنیرو: عالمی نمبر ایک اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے الیگزینڈر کو زیر کر کے ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونیوالے اے ٹی پی ایونٹ کے فائنل میںا سپینش ا سٹار رافیل نڈال یوکرائن کے الیگزینڈر ڈولگو پولوف کے خلاف ان ایکشن ہوئے۔عالمی نمبر ایک نے حریف کھلاڑی کو 1 گھنٹہ 41 منٹ سات سیکنڈ میں زیر کر لیا۔دفاعی چیمپئن رافیل نڈال کی فتح کا سکور چھ تین ، سات چھ رہا۔اس سے پہلے سیزن کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن کے فائنل میںنڈال کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کرس گیل انگلینڈ کیخلاف ہوم ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے
(February 24, 2014)
کنگسٹن: ویسٹ انڈیز کے ا سٹار آل راﺅنڈر کرس گیل انگلینڈ کیخلاف ہوم ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ انہیں کمر میں تکلیف لاحق ہے، میزبان بورڈ نے انگلینڈ سے تین میچز پر مشتمل سیریز میں اسکواڈ میں کرس گیل کی عدم دستیابی پر ڈیون سمتھ کو بطور متبادل شامل کر لیا ہے۔ گیل کو یہ انجری آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میں پیش آئی تھی جس کے بعد انہوں نے یورپی حریف کیخلاف دوسرا میچ نہیں کھیلا تھا۔ وہ جمیکا میں اپنی کمر کا ٹریٹمنٹ کروائیں گے۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز 28 فروری سے شروع ہوگی۔ دیگر دو میچز بالترتیب 2 اور 5 مارچ کو شیڈول ہیں اس کے بعد مہمان ٹیم بارباڈوس میں تین ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

جرمن فٹبال لیگ میں ڈورمنڈ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا
(February 24, 2014)
برلن: جرمن فٹبال لیگ میں ڈورمنڈ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑگیا،دوسری جانب ارجنٹائن فٹبال لیگ میں ویلیز سارس فیلڈ کو دوسری پوزیشن بچانے کے لالے پڑ گئے۔ جرمن فٹبال لیگ میں نمبر 16 کی ہمبرگ ایس وی نے لیگ ٹیبل میں تیسری پوزیشن پر موجود بوروسیا کو تین صفر سے شکست ہرادیا۔ لیگ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ہیمبرگ کی پوزیشن میں ترقی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ لیگ کے دوسرے میچ میں وولفز برگ نے بائر کو تین ایک سے شکست دی۔ارجنٹائن فٹبال لیگ میں ویلیز کی دوسری پوزیشن خطرات کا شکار ہوگئی۔۔ لیگ کے اہم میچ میں نمبر بارہ کی ٹیم لانوس نے ویلیزکو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا۔ڈچ فٹبال لیگ میں پی ایس وی نے دلچسپ مقابلے میں این ای سی کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

نیشنل رینکنگ ٹینس کا 26فروری سے اسلام آباد میں آغاز
(February 24, 2014)
اسلام آباد: پہلا ذرکون انٹرنیشنل پی ٹی ایف نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 26فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا ۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے مطابق ایونٹ مٰن مینز سنگلز،مینز ڈبلز ،جونیئر انڈر 18اورویمنز سنگلز کے مقابلے کھیلے جائیں گے ۔فیڈریشن نے تمام خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 25فروری تک اپنی انٹری بجھوادیں ۔ 6روزہ ایونٹ کا اختتام 3مارچ کو ہوگا۔

ٹور آف اومان :چوتھا مرحلہ سلواکیہ کے پیٹر سگان نے جیت لیا
(February 24, 2014)
مسقط: اومان میں جاری سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ سلواکیہ کے سائیکلسٹ پیٹر سگان نے جیت لیا ،مجموعی برتری حاصل کرنے پر وہ ریڈ جرسی کے بھی حقدار بن گئے ۔173 کلومیٹر لمبے ٹریک پر کولمبین اور اٹلی کے رائیڈرز سب سے آگے تھے تاہم ریس کے اختتام سے چند سیکنڈز قبل پیٹر سگان نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فتح کو سمیٹ لیا ۔

